نوجوانوں کے لیے موزوں ترین شہر

اکثر نوجوان اپنا شہر چھوڑ کر کسی دوسرے شہر یا ملک میں اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں یا پھر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں جو ان کے مستقبل کو روشن بناسکے- لیکن بدقسمتی سے معلومات نہ ہونے یا کم ہونے کے باعث اپنے کئی قیمتی سال گنوا بیٹھتے ہیں- اگر آپ کسی اور شہر یا ملک میں اپنی قسمت آزمانا چاہتے تو آپ کو یہ ضرور معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کے لیے کونسا شہر موزوں رہے گا یا پھر کس شہر میں تعلیم اور روزگار مواقع کثیر تعداد میں موجود ہیں-
 

Helsinki, Finland
فن لینڈ کا دارالحکومت Helsinki موسمِ سرما کے 100 دنوں کے علاوہ رہائش کے لیے انتہائی بہترین قرار دیا جاتا ہے- یہاں نوجوانوں کے لیے روزگار کے بے پناہ مواقع موجود ہیں- اور سب سے بڑھ کر یہاں کا موسم بھی انتہائی متوازن ہے- خاص طور پر جو لوگ آسان اور آرام دہ طرز زندگی چاہتے ہیں اور یورپی زبانوں سے واقفیت بھی رکھتے ہیں ان کے لیے یہ مقام بہت بہترین ہے-

image


Zurich, Switzerland
اگرچہ اس شہر کا شمار یورپ کے امیر ترین شہروں میں ہوتا ہے اور یہاں رہائش اختیار کرنا کچھ مشکل لگ سکتا ہے- لیکن اگر آپ بزنس گریجویٹ ہیں اور کچھ کر دکھانا چاہتے ہیں ساتھ ہی جرمن زبان بولنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں تو پھر یہ آپ کے مستقبل کے لیے بالکل درست مقام ہے- آپ کا جو بھی منصوبہ ہوگا وہ آپ کو آپ کی فیلڈ میں ضرور اونچے مقام پر پہنچائے گا-

image


Buenos Aires, Argentina
جنوبی امریکہ کا یہ شہر نہ صرف دنیا کے سب سے بڑے 20 شہروں میں سے ایک ہے بلکہ یہ لاطینی امریکہ کے تین ابتدائی شہروں میں سے بھی ایک ہے- یہ شہر اس خطے میں انتہائی مسابقتی مارکیٹ کا حامل ہے- اور یہاں کے اقتصادی٬ سیاسی اور ثقافتی اثرات اس شہر کو ایک عالمی شہروں کی صف میں لا کھڑا کرتے ہیں- اس شہر کو “ کتابوں کا شہر “ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ہر سال اپریل میں دنیا کے پانچ بڑے بین الاقوامی کتب میلوں کا انعقاد بھی اسی شہر میں ہوتا ہے-

image


Amsterdam, Netherlands
یہ شہر نیدر لینڈ کا ثقافتی اور تجارتی مرکز ہے اور رہائش کے حوالے سے دنیا کے سرفہرست بہترین شہروں میں اس کا شمار ہوتا ہے- یہاں ضرور جانا چاہیے لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ اس شہر کو کم معزز سرگرمیوں کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے- لیکن ان سب تنازع کے باوجود یہاں روزگار اور اپنا مستقبل سنوارنے کے لاتعداد مواقع موجود ہیں-

image


Barcelona, Spain
اس شہر کو جنوب مغربی یورپ کے سب سے بڑے ثقافتی اور اقتصادی مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس کی مقبولیت کی ایک وجہ یہاں یونیسکو عالمی ثقافتی ورثوں کے 8 مقامات کا ہونا بھی ہے- بارسلونا صنعت اور فیشن کے شعبے میں بے انتہا ترقی کر رہا ہے- یہ شہر بحیرہ روم کے ساتھ واقع ہے اور اس کا شمار دنیا کے بہترین ساحلی شہروں میں ہوتا ہے-

image


Oslo, Norway
اس شہر کو یورپ میں سمندری علوم کے مرکز کا درجہ دیا جاتا ہے- یہاں دنیا کی بڑی بڑی شپنگ کمپنیز اور جہاز بروکرز موجود ہیں- اور اگر آپ نے اس میدان میں کوئی منصوبہ بندی کر رکھی ہے تو پھر آپ اوسلو ضرور جائیں- لیکن یہ ذہن میں ضرور رکھیں یہ شہر صرف ان نوجوانوں کے لیے ہے جو کہ بھاری بینک بیلنس رکھتے ہیں کیونکہ اوسلو دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں سے ایک ہے-

image


London, England
یہاں رہنے والوں کو جو مشکلات  پیش آتی ہیں ان میں سب سے بڑھ کر ٹریفک کا مسئلہ ہے- لیکن دوسری جانب لندن نے ہمیشہ سے ہی فن٬ تعلیم اور فیشن کو اعلیٰ اعزازت سے نوازا ہے- اس شہر کو عالمی ثقافتی دارالحکومت کے طور پر جانا جاتا ہے جبکہ اس شہر میں 300 سے زائد زبانیں بولنے والے افراد رہائش پذیر ہیں- اس شہر میں 43 یونیورسٹیاں بھی موجود ہیں جس کی وجہ سے یہ شہر یورپ میں اعلیٰ تعلیم کا مرکز قرار دیا جاتا ہے-

image


Seattle, Washington, U.S.A
یہ شہر ایک بہت بڑی بندرگاہ کے گرد آباد ہے اور اسی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے- اس شہر میں مشہور نشانیاں Space Needle اور سیٹل سینٹرل لائبریری بھی موجود ہیں- دنیا کی 3 مشہور کافی بنانے والی کمپنیاں بھی اسی شہر میں واقع ہیں-

image


Berlin, Germany
برلن جرمنی کا دارالحکومت ہے اور تاریخ کے متعدد مقبول فلاسفرز٬ سائنسدانوں اور مؤجدوں کا تعلق اس شہر سے ہے- برلن نوجوان نسل کو اعلی ٰ معیار کی طرز زندگی اور لاتعداد شعبوں میں روزگار کی پیشکش کرتا ہے- اس شہر کی 80 فیصد کمپنیوں میں روزگار حاصل کرنے کے مواقع موجود ہوتے ہیں- اور یہاں کے تخلیقی اداروں مثلاً ایڈورٹائزنگ٬ فلم٬ میوزک اور آرکٹیکچر کے شعبوں میں بھی اپنی قسمت آزمائی جاسکتی ہے-

image

Rome, Italy
یہ دنیا کے ثقافتی حوالے سے امیر ترین شہروں میں سے ایک ہے اور اٹلی کا دارالحکومت ہے- اور یہ دنیا کا واحد شہر ہے جو کہ مکمل طور پر ایک ریاست ہے- اگر آپ قدیمی اشیا اور آرٹ سے محبت کرتے ہیں تو یہ آپ کے لیے ایک بہترین شہر ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Young people can be dynamic, free-spirited, idealistic and carefree as well as goal-oriented, driven and practical. Some prefer to leave their hometowns to study in other cities or even other countries and perhaps move around again after obtaining a college degree. It normally depends on their financial capability or just their need to be independent and less restricted.