پاکستان کی خوبصورت ترین جھیلیں

اگر خوبصورتی کے حوالے سے بات کی جائے تو دنیا میں پاکستان کا کوئی ثانی نہیں-پاکستان کی دلکشی اور خوبصورتی ہمیشہ سے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب رہی ہے- پاکستان میں بے شمار دلفریب مقامات موجود ہیں ان میں جھیلیں، پہاڑ، قدرتی نہریں ، دریا وغیرہ سرِفہرست ہیں۔ آج ہم پاکستان کی چند خوبصورت ترین جھیلوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
 

کینجھر جھیل
یہ جھیل کلری کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، یہ پاکستان کی دوسری صاف و تازہ پانی کی جھیل ہے ، یہ کراچی سے تقریباً 122 کلو میٹر کی دوری پر ضلع ٹھٹہ میں واقع ہے۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد یہاں پر سیر کے لئے آتی ہے ، اس جھیل میں لوگ مچھلیاں پکڑتے ہیں ، کشتی سے سفر کرتے ہیں اور تیراکی کرتے ہیں-یہاں پر نوری جام تماچی کا مشہور مزار بھی موجود ہے جو کہ جھیل کے بیچ میں واقع ہے ۔

image


بنجوسہ جھیل
یہ ایک مصنوعی جھیل ہے جو کہ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے، راولا کوٹ سے نزدیک آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں واقع ہے۔ یہ جھیل سطحِ سمندر 6499 فٹ کی بلندی پر واقع ہے- اس جھیل کے چاروں طرف خوبصورت ہریالی ہے اور یہی اس جھیل کی خوبصورتی کا راز بھی ہے ۔

image


کرمبر جھیل
کرمبر جھیل خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان کے درمیان میںں واقع ہے اور یہ پاکستان کی دوسری جبکہ دنیا کی 31ویں بلند ترین جھیل ہے- 14121 فٹ کی بلندی پر واقع یہ جھیل حیاتیاتی طور پر ایک فعال جھیل ہے۔ اس جھیل کی گہرائی تقریباً 55 میٹر٬ لمبائی تقریباً 4 کلومیٹر اور چوڑائی 2 کلومیٹر ہے-

image


رش جھیل
رش جھیل پاکستان کی بلند ترین جھیل ہے اور یہ 5098 میٹر کی بلندی پر رش پری نامی چوٹی کے نزدیک واقع ہے- یہ دنیا کی پچیسویں بلند ترین چوٹی پر واقع جھیل ہے۔ یہاں تک رسائی کے لئے نگر اور ہوپر گلیشئیر کے راستوں سے ہو کر گزرنا پڑتا ہے۔ اور اس راستے نہایت ہی دلفریب مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

image


ست پارہ جھیل
گلگت بلتستان میں واقع یہ ایک نہایت ہی خوبصورت قدرتی جھیل ہے اور اس حسن دیکھ انسان کی سانسیں تھم سی جاتی ہیں، یہ قدرتی جھیل سکردو سے قریب ہے، یہ پاکستان کی سب سے لمبی صاف و شفاف پانی کی جھیلوں میں سے ایک ہے اور 2.5 کلومیٹر سے زائد کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے جبکہ یہ 8650 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ سکردو میں پانی کی ضروریات کو اسی جھیل سے پورا کیا جاتا ہے۔

image


دودی پتسر جھیل
یہ جھیل دودی پٹ کے نام سے بھی جانی جاتی ہے اور وادی کاغان کے انتہائی شمال میں واقع ہے۔اس جھیل کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین جھیلوں میں کیا جاتا ہے، یہ جھیل برفیلے پہاڑوں کے درمیان میں واقع ہے-اس جھیل پر صرف موسم گرما میں جایا جاسکتا ہے کیونکہ اس مقام تک رسائی صرف سال کے 4 ماہ یعنی جون سے ستمبر تک ممکن ہوتی ہے-

image


شیوسر جھیل
شیوسر جھیل دیوسائی نیشنل پارک میں واقع ہے- اس میں کوئی شک نہیں کہ دیوسائی دنیا کے شاندار مقامات میں سے ایک ہے-اس جھیل کی لمبائی 2.3 کلومیٹر٬ چوڑائی 1.8 کلومیٹر اور گہرائی 40 میٹر ہے-

image


رتی گلی جھیل
رتی گلی ایک ایسا مقام ہے جہاں کی سیر ہر ایک کا خواب ہے اور حقیقت یہ ہے کہ یہ جھیل آپ کی سوچوں سے بھی کئی زیادہ خوبصورت ہے۔یہ جھیل وادی نیلم میں سطح سمندر سے 12130 فٹ کی بلندی پر واقع ہے- اس جھیل کے اردگرد انتہائی خوبصورت اور پرکشش پھول پودے موجود ہیں جو کہ اس جھیل دلکشی میں اضافے کا سبب ہیں-

image


شنگریلا جھیل
شنگریلا جھیل کو پاکستان کی دوسری خوبصورت ترین جھیل کا اعزاز حاصل ہے، یہ جھیل کاچورہ جھیل کے نام سے بھی مشہور ہے، یہ جھیل سکردو سے 20 منٹ کے فاصلے پر واقع ہے، یہ جھیل شنگریلا ریزورٹ کا ایک حصہ ہے اور مقبول ترین سیاحتی مقام ہے۔

image

جھیل سیف الملک
خوبصورت ترین جھیل کی اس فہرست میں سب سے پہلا نمبر جھیل سیف الملوک کو حاصل ہے- یہ جھیل سیف الملوک وادی کاغان کے اختتام اور وادی ناران سے انتہئی قریب ہے، یہ پاکستان کی بڑی جھیلوں میں سے ایک ہے- اس جھیل کا شمار پاکستان کی بلند ترین جھیلوں میں ہوتا ہے اور یہ 3224 میٹر کی بلندی پر واقع ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan has been endowed with some of the spectacular tourist attraction in the world. There are large number of places in Pakistan which mesmerise you. Also, the country is home to many beautiful, natural and man-made lakes and reservoirs. Here, we listed top 10 of the most beautiful lakes of Pakistan.