سونے کا انداز شخصیت کا آئینہ دار اور طبی نقطہ نظر

آپ کے سونے کا پسندیدہ انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں اتنا کچھ واضح کردیتا ہے جتنا کہ آپ خود اپنے بارے میں نہیں جانتے- کچھ عرصہ قبل انسان کے سونے کے 6 عام انداز یا پوزیشن پر تحقیق کی گئی- اس تحقیق میں معلوم کیا گیا کہ سونے کے مختلف انداز انسان کی شخصیت کے بارے میں کیا واضح کرتے ہیں اور ان حالتوں کے طبی اثرات کیا ہوتے ہیں؟
 

The Fetus
اگر آپ تھوڑا سا خم انداز میں سوتے ہیں اور اکثر آپ کا ایک ہاتھ تکیے کے نیچے ہوتا ہے تو آپ باہر سے سخت مزاج کے حامل نظر آتے ہیں لیکن حقیقتاً آپ انتہائی حساس طبعیت کے مالک ہیں- آپ نئے لوگوں سے جلدی گھلتے ملتے نہیں ہیں البتہ گرمجوشی ضرور دکھاتے ہیں-

image


The Log
اگر آپ ایک جانب کروٹ لے کر سوتے ہیں اور آپ کو دونوں بازو اور ٹانگیں بالکل سیدھی ہوتی ہیں تو اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ دوسروں پر حد سے زیادہ اعتماد کرتے ہیں- اور آپ تحمل مزاج ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے انسان ہیں-

image


The Yearner
اگر آپ ایک جانب کروٹ لے کر لیکن دونوں بازوؤں کو سامنے کی جانب وسیع کر کے سوتے ہیں تو آپ ایک کھلی کتاب کی مانند ہیں اور نت نئے تجربات کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتے٬ لیکن کوئی بھی فیصلہ نہایت سوچ سمجھ کر اور انتہائی محتاط رہ کر کرتے ہیں-

image


The Soldier
اگر آپ بالکل سیدھے سوتے ہیں اور آپ کے ہاتھ اور پاؤں بھی بالکل سیدھے ہوتے ہیں٬ تو آپ عملی اور شرمیلے انسان ہیں- اور آپ میں اپنا اور دوسرا کا بغور مشاہدہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے-

image


The Freefaller
اگر آپ پیٹ کے بل یا اوندھے ہوکر سوتے ہیں اور آپ کے دونوں ہاتھ تکیے پر ہوتے ہیں تو اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ ایک دلیر اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں- اور لوگوں کے لیے خفیہ نرم گوشہ رکھتے ہیں-

image


The Starfish
اگر آپ بالکل سیدھے٬ دونوں بازوؤں کو تکیے پر رکھ کر اور ٹانگوں کو وسیع کر کے سوتے ہیں تو آپ دوستانہ اور عاجزی و انکساری کے ساتھ لوگوں سے ملتے ہیں اور بغیر کسی مطلب کے دوسروں کی مدد کرتے ہیں-

image


مندرجہ بالا پوزیشن میں سونے کے طبی اثرات:

Sleeping on your back

بالکل سیدھے سونے کی صورت میں آپ کی جلد پر موجود جھریوں میں کمی واقع ہوتی ہے لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کمر درد کا سبب بھی سونے کی یہی خاص حالت ہوتی ہے-

image


Sleeping on your side
ایک جانب کروٹ لے کر سونا ریڑھ کی ہڈی کی قدرتی ساخت سے مطابقت رکھتا ہے- اور اسی وجہ سے آپ کے کمر اور گردن میں کمی بھی واقع ہوتی ہے- البتہ آپ کو اس طرح سونے کے عمل سے کندھوں کے درد کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے٬ جس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ تکیے کا استعمال لازمی کریں-

image

Sleeping on your stomach
پیٹ کے بل سونے کا فائدہ یہ ہے کہ آپ خراٹے نہیں لیتے کیونکہ اس وقت آپ کو کھلی ہوا میسر نہیں ہوتی لیکن اس پوزیشن میں سونے کا ایک نقصان بھی ہے٬ وہ یہ کہ آپ کی ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ بڑھ جاتا ہے جو کہ کمر درد کا سبب بن سکتا ہے- اس سے بچنے کے لیے آپ کو چاہیے کہ پیٹ کے نیچے تکیہ رکھیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

our favorite sleeping position could mean more than you realize–even if you toss and turn. Take a look at six of the most common sleep positions one study found, and find out what yours might say about your personality and health. Are you a bed hog? Tightly crouched, fetal sleeper?