چینی کسان٬ سوٹ کیس الیکٹرک اسکوٹر میں تبدیل

ہم سوٹ کیس کو سفری سامان لے جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں لیکن ایک کسان نے اسی پر سفر کرنا شروع کردیا ہے- جی ہاں چین سے تعلق رکھنے والے ایک کسان نے سوٹ کیس کو الیکٹرک اسکوٹر میں تبدیل کردیا ہے-

He Liang نے اس 15 پونڈ وزنی سوٹ کیس میں ایک چھوٹی بیٹری نصب کی ہے اور بیٹری کو مکمل چارج کرنے پر 37 میل تک کا سفر کیا جاسکتا ہے- اس کے علاوہ یہ الیکٹرک اسکوٹر دو افراد کا وزن برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
 

image


دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ الیکٹرک اسکوٹر جی پی ایس نیویگیشن اور چوری ہونے سے بچانے والے الارم جیسی جدید سہولیات سے بھی آراستہ ہے-

اس ہونہار کسان نے 1999 میں ایک کار کا حفاظتی سسٹم بھی ڈیزائن کیا تھا جس پر انہیں امریکی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا-

تین پہیوں کے حامل اس الیکٹرک اسکوٹر کی حد رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ اس میں بریک اور ریس سسٹم اور لائٹس بھی نصب ہیں-
 

image

اس اسکوٹر کی ایجاد میں مسٹر He کو دس سال کا عرصہ لگا باوجود اس کے کہ وہ پیشے کے لحاظ سے ایک کسان اور انتہائی کم تعلیم یافتہ ہیں-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

He Liang, a farmer from China’s Hunan region, has invented and patented the ultimate rollaboard, or what he apparently calls the “multi-functional suitcase.” Photographed this week in Changsha, the motorized suitcase is said to weigh about 15-16 lbs. and is able to carry two people (or one well-fed American, maybe).