استاد کی طالبعلم کو بچانے کیلیے دریا میں چھلانگ

جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اور سابق ممبر سندھ اسمبلی نصر اللہ شجیح گزشتہ روز طالبعلم کی جان بچاتے ہوئے بالاکوٹ کے مقام پر دریائے کنڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نصر اللہ شجیح عثمان پبلک سکول کراچی کے بچوں کے ہمراہ تاریخی و سیاحتی قصبے بالا کوٹ کے دورے پر گئے ہوئے تھے۔
 

image


دوپہر کے وقت ایک طالبعلم سفیان عاصم دورے کے دوران پھسل کر دریا میں جاگرا جسے بچانے کے لیے نصراللہ شجیح نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی لیکن پانی کے تیز بہاﺅ کی وجہ سے دونوں سنبھل نہ سکے اور تیز لہروں میں بہہ گئے ۔

آخری اطلاعات تک طالبعلم کی لاش تو تلاش کرلی گئی ہے مگر نصر ﷲ شجیح کی لاش کی تلاش ابھی جاری ہے -
 

image

جماعت اسلامی کے مطابق نصر اﷲ شجیح عثمان پبلک اسکول کیمپس 13 کے پرنسپل تھے اور بچوں کو مطالعاتی دورے پر بالاکوٹ لے کر گئے ہوئے تھے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Prominent politician and Naib Ameer of a politico-religious party Jamaat-e-Islami (JI), Nasrullah Shaji, drowned in river while saving live of a school student during a tour in Balakot. Former Pakistani lawmaker in Sindh assembly and renowned leader cum educator, Nasrullah Shaji, drowned into River Kunhar as he jumped to save life of his matriculation boy fell into water during the study tour in Balakot.