موٹاپا کم کیجیئے

یہ مضمون ان لوگوں کے لئے ہے۔جو موٹاپے کا شکار ہیں یا جن کے وزن میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔اگر آپ موٹے ہیں تو آپ کو صحت سے متعلق مسائل کا زیادہ خطرہ لاحق ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت امریکہ میں دو تہائی افراد موٹاپے کا شکار ہیں ۔موٹے لوگوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے امریکہ سرفہرست ہے۔پاکستان کا نواں نمبر ہے۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں بھی لوگوں کا طرز زندگی تبدیل ہوا ہے۔خاص طور پر کھانے پینے کی اشیاء میں تبدیلی آئی ہے۔اسی وجہ سے یہاں بھی موٹے لوگوں کی کممی نہیں ۔زیادہ تر لوگ اپنی غذا کی خیال نہیں رکھتے۔سب سے پہلے آپ اپنے وزن کو کنٹرول کریں اس کے لئے آپ کو اپنی غذا میں تبدیلی لانی ہوگی۔وزن پر قابو پا کر آپ کولیسٹرول،بلڈ پریشر،خون میں شوگر کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔اس طرح ٓپ دل کی بیماری،ذیابیطس اور گٹھیا وغیرہ سے بچا جا سکتا ہے۔آپ ہمیشہ اپنی غذا کو ضرورت کے وقت ہی لیں اور ضرورت سے زیادہ ہر گز نہ لیں۔

چند ضروری ہدایات:
٭کم کیلریز والی غذا کا انتخاب کریں۔
٭موٹاپے سے بچنے کے طریقے:
٭میٹھے مشروبات کی بجائے پانی کا استعمال کریں۔
٭گرمیوں میں پانی کی مقدار بڑھا دیں۔
٭کھانے میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کریں۔
٭کھانے کے ساتھ سلادضررور لیں۔
٭ذہنی دباؤ اور الجھنوں سے دور رہنے کی کوشش کریں۔
٭ذہنی دباؤ سے دور رہنے کے لئے نماز پڑھیں۔
٭نمک کا استعمال کم کریں۔
٭پھلوں میں سیب،ناشپاتی اور گریپ فروٹ لیں یہ جسم سے چربی کم کرتے ہیں۔
٭گرین ٹی ہر کھانے کے بعد ایک کپ پی لیں۔
٭کھانا کھانے سے پہلے دو گلاس پانی ضرور پی لیں۔
٭نہار منہ نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد اور ایک لیموں کا رس ملا کر پئیں۔جن کو السر کی شکائت ہو وہ اس عمل سے پرھیز کریں۔
٭جن لوگوں کا پیٹ بڑا ہوا ہو وہ نہار منہ سونف بھنی ہوئی کھائیں۔
٭چاولوں کا استعمال نہ کریں یا کم کریں ۔یہ وزن بڑھاتے ہیں۔
ٓ٭آلو،چینی،نشاستہ ،مکھن،بالائی،گوشت،شراب وغیرہ سے پرھیز کریں۔اس پرھیز سے ہی آپ کا ایک ھفتہ میں وزن کم از کم آدھا کلو کم ہو سکتا ہے۔
٭بیس سے تیس منٹ روزانہ ورزش کو اپنا معمول بنا لیں۔جو موٹے نہیں ہیں وہ بھی وارزش ضرور کریں۔
٭زیادہ سونا اور کم سونا دونوں ہی نقصان دہ ہیں ۔چھس سے آٹھ گھنٹے نیند پوری کریں۔

ہومیو پیتھک ادویات:
٭فائیٹو لیکا Q دس دس قطرے صبح و شام پانی میں ملا کر پیئیں۔کھانے سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے لیں۔
٭فیوکس Q دس دس قطرے صبح دوپہر اور شام پانی میں ملا کر استعمال کریں۔

مندرجہ بالا ہدایات پر عمل کر کے آپ موٹاپے جیسے موذی مرض سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔امید ہے کہ آج کا مضمون بھی آپ کہ پسند آیا ہو گا۔اگر پسند آئے تو مجھے ایس ایم ایس یا لائیک ضرور کریں۔اپنی دوعاؤں میں ضرور یاد رکھیں ۔شکریہ

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1840225 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More