چیری٬ مہنگا لیکن قیمتی فوائد کا حامل پھل

موسم گرما بےشمار پھلوں کی آمد کا موسم ہے اور آج کل آپ اپنے اردگرد پھلوں کی بہار دیکھ بھی رہے ہوں گے- چیری بھی ایک ایسا ہی پھل ہے جس کی آمد موسم گرما میں ہوتی ہے اور یہ خوبصورتی اور حیرت انگیز فوائد میں اپنی مثال آپ ہے۔

چیری پر ہونے والی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ سرخ اور رس دار چیری آرتھرائٹس اور گٹھیا کے درد میں آرام دیتی ہے۔ ساتھ ہی کینسر اور ذیابیطس جیسے خطرناک امراض سے بچنے میں بھی فائدے مند ہوتی ہے۔
 

image


یوں تو تمام اقسام کی چیریز صحت کے لیے فائدے مند ثابت ہوتی ہیں۔ لیکن تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ کھٹی چیری جو گہرے رنگ کی ہوتی ہے اس کے چھلکے میں بھرپور غذائیت موجود ہوتی ہے۔

چیری حافظے کی کمزوری کے خلاف مزاحمت کرتی ہے، کولیسٹرول کم کرتی ہے اور بھرپور نیند لاتی ہے۔ کھٹی چیری میں کسی بھی پھل یا سبزی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اینٹی آکسی ڈینٹ پایا جاتا ہے۔

امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دوڑنے اور دیگر جسمانی ورزشوں کے بعد چیری کا جوس پینا انتہائی صحت بخش ہے۔
 

image

ماہرین کا کہنا ہے کہ چیری کا جوس پینے سے نہ صرف تھکان کا احساس کم ہوتا ہے بلکہ دوڑنے کی وجہ سے پٹھوں میں ہونے والے درد سے بھی نجات ملتی ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیریز میں قدرتی طور پر موجود Antioxidants قوتِ مدافعت مضبوط بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

جو لوگ بے آرامی کا شکار ہوتے ہیں یا جنہیں نیند بہت کم آتی ہے ان کیلئے بھی اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
 

image

ماہرین چیری کو نظام ہضم کے لیے بہترین قرار دیتے ہیں کیونکہ اس فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے-

چیری وزن کو متوان رکھتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی٬ ای٬ پوٹاشیم ٬ میگنیشیم٬ آئرن اور فولیٹ موجود ہوتا ہے- چیری میں فاضل چربی کو پگھلانے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے-

ہمیں یقین ہے کہ چیری کے اتنے فوائد جاننے کے بعد آپ ضرور اسے اپنی غذا کا حصہ بنائیں گے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

With a wide range of health benefits, cherries -- and more specifically, tart cherries -- are an oft-overlooked superfoods. But whether it's insomnia, joint pain or belly fat you're dealing with, cherries may be just what the doctor ordered. Here's why.