موٹاپے سے متاثرہ ممالک٬ پاکستان نویں نمبر پر

موٹاپا بیماریوں کی ماں کہلاتا ہے اور اس وقت دنیا کا ہر تیسرا بالغ شخص جبکہ ہر چوتھا بچہ موٹاپے کا شکار ہے جس کی وجہ سے صحت عامہ کے مسائل سنگین نوعیت اختیار کرتے جارہے ہیں-

حال ہی میں واشنگٹن یونیورسٹی کے ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایوالوئیشن ادارے کے ریسرچرز کی ایک ٹیم نے انکشاف کیا ہے دنیا کے دو ارب سے زائد افراد مجموعی طور پر یا موٹاپے کا شکار ہیں یا پھر ان کا وزن معمول سے زیادہ ہے۔
 

image


یہ انکشاف ’لانسیٹ‘ نامی طبی جریدے میں سامنے آیا ہے اور اس رپورٹ میں ایک اور حیرت انگیز انکشاف یہ بھی سامنے آیا ہے کہ 1980 کے بعد سے کوئی بھی ملک موٹاپے پر قابو پانے میں کامیابی نہیں حاصل کرسکا-

عموماً موٹے افراد کا تعلق کھاتے پیتے اور خوش حال گھرانوں سے سمجھا جاتا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے اور دنیا بھر کے موٹے افراد میں سے 62 فیصد افر کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے۔

اگر بات کریں پاکستان کی تو موٹاپے کے حوالے سے دنیا بھر میں پاکستان نویں نمبر پر ہے- اور سرفہرست امریکہ ہے- اسی طرح بالترتیب چین دوسرے نمبر پر٬ بھارت تیسرے نمبر پر۔ روس چوتھے، برازیل پانچویں، میکسیکو چھٹے، مصر ساتویں، جرمنی آٹھویں، اور انڈونیشیا دسویں نمبر پر ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق موٹاپا ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جو سستے، چربی دار، میٹھے، نمکین اور زیادہ کیلری والے جنک فوڈ اور آرام طلب طرز زندگی سے بڑھتا ہے۔
 

image

محققین کا کہنا ہے کہ زیادہ وزن والے لوگوں کو دل کی بیماریوں، کینسر، ذیابیطس، گٹھیا اور گردے کی بیماریوں کا خطرہ زیادہ لاحق رہتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Nearly a third of adults and a quarter of children today are overweight, according to a report on Thursday that said no country has turned the tide of obesity since 1980. Traditionally associated with an affluent lifestyle, the problem is expanding worldwide, with more than 62 per cent of overweight people now in developing nations, said the report.