ذرا نم ھو تو بڑی زرخیز ہے یہ مٹی

آپ نے یہ مصرعہ تو کئی بار سنا ہوگا لیکن شاید آپ نے کبھی آپ نے اس پہ غور نہ کیا ھو- جی ہاں یہ مصرعہ سو ۱۰۰ فیصد سچ ہے .انتہائی محنت' کوشش اور لگن کے بعد مادر وطن کے کئی نوجوانوں نے اس مصرعے کو سچ ثابت کیا ہے-

ہمارے ملک میں بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے اور وقتا فوقتا اس دھرتی کے بیٹے اپنی ذہا نت اور قابلیت کا لوہا منواتے اور اس ملک کا نام روشن کرتے رہے ہیں۔ کھیل کود' تعلیم' صحافت' بزنس' شوبز اور دوسرے میدانوں میں بے شمار پاکستانی اپنی زہانت کا لویا منوا چکے ہیں- آپ نے کرکٹ' ہاکی' بیڈمنتن اور دیگر کھیلوں میں کئی پاکستانی نوجوانوں کے کارناموں کے بارے میں تو سنا ہو گا لیکن شاید ہی آپ نے کراٹے سے وابستہ نوجوان کے بارے میں سنا ہو جو ایشین چیمپین ہونے کے ساتھ ساتھ بے شمار گولڈ میڈل جیت چکا ہے-
 

image


جی ہاں میں بات کر ریا ہوں پا کستانی کراٹے پلییر سعدی عباس کی- سعدی عباس پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی ہیں جن کا تعلق شہر کراچی کے علاقےلیاری سے ہے- سعدی عباس نے سکول دور سےہی مقامی سطح پر کراٹے میں دلچسپی لینا شروع کر دی تھی- اور بعد ازیں مقابلوں میں بھی حصہ لینا شروع کر دیا- مقامی سطح پر کراٹے میں بہتریں کارگردگی کی بناء پر سعدی عباس کو واپڈا کراٹے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گے- اگر مقامی سطح پر کھیلوں کی بات کی جائے تو کراچی' لاہور' اسلام آباد' حیدر آباد' سیالکوٹ' پشاور' راولپنڈی' سرگودھا سمیت ملک کے کئی حصوں میں ھونے والے مقابلوں میں سعدی عباس نے بے شمار گولڈ میڈل' ڈبل گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں-

مقامی سطح پر بہترین کارگردگی' جزبے اور لگن کی وجہ سے سعدی عباس کو قومی کراٹَے ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا اور اس کے بعد انھوں نے ملک کی خدمت کا کوئی موقع ھاتھ سے جانے نہیں دیا۔ ۲۰۱۴ میں کینیڈا میں ہونے والی کامن ویلتھ کراٹے چیمپین شپ ہو یا ۲۰۰۹ میں جوہانسبرگ میں ہونے والی کامن ویلتھ کراٹے چیمپین شپ یا کوئی اور میدان۔ سعدی نے نا صرف ان ایونٹس میں گولڈ میڈل حاصل کیے بلکے اپنا لوہا بھی منوایا۔ ۲۰۱۱ میں نیو دہلی انڈیا میں ہونے والی ایشین چیمپین شپ میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ کامیابی بھی حاصل کی اور پورے ایشیا میں پہلے ایشیں چیمپین ہونے کا تاج اپنے سر پہ سجایا-
 

image


صرف یہی نہیں اگر ہم سعدی عباس کی کارگردگی اور اعزازات پر نظر ڈالیں تو طویل تفصیل ہے۔

انتہائی کم زرائع ہونے کے باوجود پاک سر زمین کا یہ نوجوان اپنے ملک کا نام اونچا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنے میں لگا ہوا ہے اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ورلڈ کراٹے چیمپین کا تاج سعدی عباس کے سر ہو گا اور پورا وطن سعدی عباس کی قابلیت بر فخر کرے گا-

sajid
About the Author: sajidimpossible.
I can't define my self can U?
.. View More