کششِ ثقل کے قوانین کو دھوکہ دیتے انوکھے گھر

کششِ ثقل کے قوانین کے مطابق جو بھی شے اوپر کی جانب جائے گی وہ لازماً نیچے زمین کی جانب آئے گی- تاہم دنیا میں چند ایسے گھر بھی موجود ہیں جن کی تعمیر کچھ ایسے عجیب و غریب انداز سے کی گئی ہے کہ وہ بظاہر کششِ ثقل کے قوانین کو مسترد کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں- اس بات کو سمجھنا مشکل ہے کہ وہ کون سی شے ہے جو ان عمارات کو ہوا میں سنبھالے ہوئے ہے-
 


Cube House

کیوب کی شکل میں تعمیر کیے گئے یہ گھر نیدرلینڈ کے علاقے روٹرڈیم میں واقع ہیں- یہ گھر کچھ ایسے زاویے سے تعمیر کیے گئے ہیں کہ ان کے تین اطراف زمین کی جانب اور تین اطراف آسمان کی جانب ہیں- ہر گھر تین فلور پر مشتمل ہے جس میں سے لیونگ روم اور کچن پہلے پر٬ درمیان میں بیڈروم اور ٹاپ پر نظاروں کے لیے چھت ہے-

image


Free Spirit Houses
اس طرح کے لکڑی سے بنے گھر عموماً درختوں یا چٹانوں سے لٹکے ہوئے ہوتے ہیں یا پھر کسی ٹھوس سطح پر رکھے گئے ہوتے ہیں اور یہی ان کی مقبولیت کی وجہ بھی ہوتی ہے- لیکن کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا میں تعمیر تمام سابقہ روایات ہٹ کر گئی ہے اور یہ گھر درمیان میں لٹکا ہوا ہے- گھر میں داخلے کے لیے گھومتی سیڑھیوں یا پھر جھولتے پل کا سہارا لیا جاتا ہے- اس گھر کے اضافی استحکام کے لیے اسے اوپر اور نیچے کے دونوں اطراف سے جکڑا گیا ہے-

image


Upside-Down House
یہ الٹا گھر پولینڈ کے علاقے Syzmbark میں تعمیر گیا ہے اور اس کی ڈیزائننگ پولینڈ سے ہی تعلق رکھنے والے Daniel Czapiewski نے کی ہے-اسٹرکچر کی اس منفرد تعمیر کا مقصد پولینڈ کے سابقہ کمیونسٹ تاریخ کی پسماندہ نوعیت کی عکاسی کرنا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ غیر مستحکم اسٹرکچر صرف باہر سے ہی الٹا ہے٬ اندر ہر چیز سیدھی ہے-

image


Cactus House
کیٹکس ہاؤس نیدر لینڈ کے علاقے روٹرڈیم میں واقع ہے اور یہ گھر اپنے منفرد اسٹرکچر کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے جبکہ اس عمارت کے مختلف حصوں میں موجود رسیلے پودے بھی دیکھے جاسکتے ہیں- عمارت کے عجیب و غریب ڈیزائن کے باعث یہاں موجود ہر کمرے کو زیادہ سے زیادہ قدرتی سورج کی روشنی میسر آتی ہے- اس کے علاوہ عمارت میں موجود کنکریٹ سے بنے عجیب سائز کے سلیبس کی وجہ سے باغبانی کے لیے بڑے بڑے ٹیرس میسر آتے ہیں اور اس کے علاوہ ان ٹیرس میں شام کا خوبصورت وقت بھی گزارہ جاسکتا ہے-

image


Floating Castle, Ukraine
یوکرائن میں واقع اس گھر کو صرف ایک جانب سے سہارا حاصل ہے اور یہ مکمل گھر اسی ایک سہارے پر کھڑا ہے- اسے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ جیسے ابھی گر کر تباہ ہوجائے گا- یہ اسٹرکچر معدنی کھاد کو محفوظ کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا-

image


Mushroom House
یہ دلچسپ گھر Ohio کے علاقے Cincinnati میں تعمیر کیا گیا ہے اور اسے Cincinnati کی یونیورسٹی کے پروفیسر ٹیری براؤن ںے ڈیزائن کیا ہے- ٹیری براؤن انٹیریر ڈیزائنر اور آرکیٹیکٹ ہیں- اس گھر کی قیمت 4 لاکھ امریکی ڈالر رکھی گئی ہے جسے سنتے ہی کوئی بھی خریدار حیران رہ جاتا ہے-

image


Gangster House
یہ ایک نامکمل گھر ہے جو کہ روس کے علاقے Archangelsk میں واقع ہے اور اس کے بارے میں خیال ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بلند لکڑی سے بنا گھر ہے- اس وقت بھی اس گھر کی لمبائی 144 فٹ ہے اور یہ اونچائی لندن میں موجود بگ بین کی اونچائی کا نصف ہے- اس گھر کے عجیب و غریب نام کی حقیقت اس کے مالک Nikolai Sutyagin سے جڑی ہے جو کہ اب تک 3 بار جیل جا چکا ہے- آخری مرتبہ جیل سے رہا ہونے کے بعد نکولی کے پاس اس گھر کی تعمیر مکمل کروانے کے لیے پیسہ نہیں رہا اور اسی وجہ سے یہ سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکا-

image


Heliotrope Rotating House
یہ حیرت انگیز گھر جرمنی کے علاقے Freiburg میں تعمیر کیا گیا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گھر گھومنے کی صلاحیت رکھتا ہے- یہ گھر مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلتا ہے اور اسی وجہ سے گرمیوں میں سورج کی گرمی کی جانب گھوم جاتا ہے جبکہ موسم سرما میں اپنی جگہ پر واپس آجاتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

According to the rules of gravity, whatever goes up must come down. However, the some homes on this list seem to defy this rule. With architectural features ranging from precarious overhangs to mid-air suspension; it is sometimes difficult to determine what if anything supports these structures.