قرآن٬ تورات٬ زبور اور انجیل برائے معلومات

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّ حْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
اَلًٰہُمً صَلًِ عَلٰی مُحَمًدٍ وً اٰلِہٖ وَ عِتْرَتِہٖ بِعَدَدِ کُلًِ مَعْلُْومٍ لًَکَ
اے اﷲ رحمت نازل فرما محمد صلی اﷲ علیہ و سلم پر، ان کی آل پر اور ان کی عترت پر اتنی تعداد میں کہ جتنا تیرا علم ہے
نَزَّلَ عَلَیْکَ الْکِتَابَ بِاالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْہِ وَاَنْزَالتَّوْرَاتَ وَ الْاءِ نْجِیْلَ
اس (اﷲ) نے( اے محمد صلی اﷲ علیہ و سلم) تم پر سچی کتاب نازل کی جو پہلی آسمانی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور اس نے تورات اور انجیل نازل کی (سورۃ الاعمران، آیت ۳)

قرآن پچھلی کتابوں کی تصدیق کرتا ہے ۔پچھلی کتابیں قرآن کی سورتوں کی تفا سیرتھیں۔ اُن کی تفصیل قرآنی آیات کے آثارات و اِشارات میں ہے نہ کہ عبارات میں۔ اور یہ علم اَہلِ باطن کے سینوں میں ہے:۔
﴿تورات شریف﴾
تورات شریف کے کل 40سپارے تھے
(ثبوت: سورۃ فتح کی آخری آیت نمبر29 ۔ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللّٰہِ وَالَّذِیْنَ مَعَہٗ۔ والذین 7 حروف ہیں اشارہ ہفت براعظم کی طرف ہے اور معہ کے3حروف ہیں اشارہ تین صاحب کتاب پیغمبر وں کی طرف ہے موسیٰ علیہ اسلام ٗ داود علیہ اسلام ٗ اور عیسیٰ علیہ اسلام ٗ ۔محمدﷺ 5حروف ، رسول 4حروف اﷲ4حروف ؛
رسول کے4حروف+ اﷲ کے4 حروف = 8 x محمدﷺ5 حروف = 40)

تورات شریف میں قرآن شریف کے34 سورتوں کا ذکر تھا۔
تورات شریف کی کل192 سورتیں تھیں۔
(ثبوت: تعدادِ حروفِ آیتِ قرآن فَاذْکُرُوْنِیْ اَذْکُرْکُمْ وَاشْکُرُوْالِیْ وَلَاتَکْفُرُوْنِ 32ہیں ۔ ہم 24گھنٹوں میں 32رکعات نماز میں 64 سجدے اور ہر سجدے میں 3دفعہ سبحان ربی الاعلی کہتے ہیں۔ 64 کو3سے ضرب دیں تو کل عدد 192آتا ہے ۔ )

جو مسلمان 24گھنٹوں میں32 رکعات نماز میں192 دفعہ سبحان ربی الاعلی کہتا ہے تو ثو۱ب اس کو تورات شریف کا لکھ دیا جا تا ہے۔
کل آ یا ت ِتورات شریف 7182تھیں
(قرآن شریف کی سورتوں کی تعداد یعنی 114 کو عمرِ رسول اﷲ ﷺ یعنی 63 سے ضرب دیں تو عدد 7182 آتا ہے)
کل تعدادِ حروف ِتورات شریف: 365,568 تھیںِ
تورات شریف میں (محمدرسول اﷲ) کے نام سے ایک سورت تھی اور وہ تورات شریف کی چونسٹھویں (64ویں)سورت تھی
ذکرِ رسول اﷲﷺ130 جگہ ہوا تھا۔
رسول اﷲﷺ کازاتی اسمِ گرامی محمدﷺ ۱۱۴ جگہ ذکر ھوا تھا ۔ بنی اسرایل اسمِ محمدؐ مٹا دیتے مگروہ پھر ظاہر ہو جاتا۔

رسول اﷲﷺ کے صفاتی اَسمِاے ٔ گرامی16(سولہ )جگہ ذکرھوے تھے۔مثلاً موز موز، مــطلب ھے بہتر بہتر۔انجیل شریف میںتھا طاب طاب مطلب ہے حق پر قایٔم حق پر قایٔم۔عربی میں مطلب ہے پاک پاک ۔ صحیفہ میں تھا عاقب عاقب، سریانی زبان میں مطلب ہے آگاہ شدہ باعلم اول و آخر۔ زبور شریف میں تھا فاروق، مطلب تھا صادق اْلا میں۔عربی میں مطلب ہے حق و باطل میں فرق کرنے والا نامِ ابراہیم علیہ اسلام تورات شریف میں ۱۰۰ جگہ ذکر ہوا تھا

تورا ت شریف کی کل آیات7182 تھیں اور قرآن شریف کی کل آیات 6666 ہیں۔ قرآن شریف سے تورات شریف کی516آیات زیادہ ہیں ٗ اس میں کیا حکمتِ خدا اور کیا اشارہ ہے۔ عدد 5 کا اشارہ اسم محمدﷺکی طرف ہے۔محمدﷺ5 حروف ہیں یعنی اس کے علم پر اﷲ تعالیٰ نے رسول اﷲﷺ کو اگاہ کیا تھا۔عدد16 اشارہ ہے16فراد کی طرف یعنی 4خلفا ٔے راشددین ٗ11 اِمام اور۱یک حضرت بی بی فاطمۃ زہرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا ۔یا 3خلفأے راشددین ٗ12 اِمام اور۱یک حضرت بی بی فاطمۃ زہرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا ۔(حضرت علی رضی اﷲ عنہ چوتھے خلیفہ اور پہلے امام ہیں۔اگر خلفأ راشدین میں شمار کریں 4 خلفا اور 11 امام ٗ اگر اماموں میں شمار کریں تو 3 خلفأ اور 12امام اور ایک بی بی فاطمہ رضی اﷲ عنہا)یعنی ان سولہ افراد کو بھی اﷲ نے یہ علم بواستہ رسول اﷲﷺ عطا کیا تھا۔
﴿زبور شریف﴾

زبور شریف کے کل 40سپارے تھے ، ہر سپارہ 3ورق پر مشتمل تھا۔ہر ورق 3سے2 میٹر لمبا تھا۔
اس میں 20سورۃ قرآن شریف ذکر تھے۔
زبور شریف کی کل 70سورتیں تھیں۔(ثبوت: یَاَ ایُّھَا الْمُزَمِّل کے حروف 14ضربِ 5حروف اسم محمد ﷺ=کل 70)
کل آیاتِ زبور شریف= 3584 (ثبوت: یَاَ ایُّھَا الْمُزَمِّل کے حروف 14ضربِ 256حروفِ آیت 29 سورۃ فتح کے= 3584)

عدد 3584میں اشارات:
=3 ۳ صاحب کتاب پیغمبر ، موسیٰ علیہ اسلام، داود علیہ اسلام، عیسیٰ علیہ اسلام۔
=5 اشارہ اسمِ محمد ﷺ کی طرف۔یعنی ان تینوں پیغمبروں کی اقتدا پشتِ محمد ﷺ تھی ۔
=84 اشارہ آیت وَمَا اَرْسَلْنَاکَ اِلَّا رَحْمَتً لِّلْعَا لَمِیْنَکی طرف ہے۔ اس آیت کے 28حروف ہیں اِس کو اس کے ا سم یعنی 3سے ضرب دیں تو عدد 84آتا ہے۔مطلب یہ کہ ، یہ تینوں صاحب کتاب پیغمبر اس عقیدہ پر تھے کہ محمد ﷺ تمام عا لمین کے لیے رحمت ہیں۔
زبور شریف کے کل حروف 150,528تھے۔
(ثبوت: یَاَ ایُّھَا الْمُزَمِّل کے14 حروف کو ان کے اسم یعنی 3سے ضرب دیں = 42پھر ۴۲ کو آیاتِ زبور شریف یعنی3584 سے ضرب دیں تو عدد 150528 آتا ہے)
﴿انجیل سریف﴾
انجیل شریف کے کل 30 سپارے تھے ۔اور 30 سورۃ قرآن سریف کے اس میں ذکر تھے۔
کل آیاتِ انجیل شریف 4864 تھے۔
(ثبوت: سورہ مریم قرآن کی 19ویں سورت ہے۔ 19کو سورہ فتح کی آیت نمبر 29 کے حروف کی تعد ۱د یعنی256 سے ضرب دیں تو عدد 4864 آتا ہے(
عدد 4864کے آخر میں 64 ہے جس کے اندر یہ اشارہ ہے کہ 63 سال عمرِ رسول اﷲﷺ تھی اور 1 اِشارہ طرف عیسیٰ علیہ اسلام ہے۔ یعنی کہ حقیقتِ و معاملاتِ و پیدایشِ عیسیٰ علیہ اسلام پر رسول اﷲ ﷺ با علمِ الٰہی آگاہ ہیں۔
کل حروفِ انجیل شریف 155,648 تھے۔
(ثبوت: تعدادِ حروفِ آیتِ قرآن فَاذْکُرُوْنِیْ اَذْکُرْکُمْ وَاشْکُرُوْالِیْ وَلَاتَکْفُرُوْنِ 32ہیں ۔اس کو آیاتِ انجیل شریف یعنی 4864 سے ضرب دیں تو عدد 155,648 آتا ہے)
﴿صحیفے﴾
کل 100 صحیفے ہیں جو کہ حضرت آدم علیہ اسلام، حضرت شیث علیہ اسلام ، حضرت ادریس ، ابرا ہیم علیہ اسلام اور موسیٰ علیہ اسلام پر نازل ہوےً تھے۔اِن صحیفوں میں 30 سورۃ قرآن شریف ذکر ہوےً تھے۔ یاد رہے کہ موسیٰ علیہ اسلام پرکتاب کے علاوہ صحیفے بھی نازل ہوئے تھے۔
﴿قرآن شریف﴾
کل حروفِ قرآن شریف بشمولِ الفِ محصورہ 328284 ہیں
کل ا لفِ محصورہ 8316 ہیں۔
(ثبوت: تعدادِ حروفِ آیت اِنَّ اللّٰہَ وَ مَلآئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ 28 ہے۔ اس کو اس کے اسم یعنی 3 سے ضرب دیں تو عدد 84 آتا ہے۔ اس کو پھر اسماے مبارکہ نبی کریم ﷺ یعنی 99 سے ضرب دیں تو عدد 8316 آتا ہے (
کل حروفِ قرآن شریف بغیرالفِ محصورہ 319,968 ہیں۔
(ثبوت: تعدادحروفِ سورۃ ِاخلاص یعنی 48 کو تعدادِ آیاتِ قرآن شریف یعنی 6666سے ضرب دیں تو عدد 319,968آتا ہے)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
(16011392)
Syed Rahmat  Shah
About the Author: Syed Rahmat Shah Read More Articles by Syed Rahmat Shah: 2 Articles with 21575 views Islamic Minded - engaged with Silsila-e-Chistia - I am a Miskeen only.. View More