انٹرنیٹ صارفین٬ نئے اعداد و شمار حیران کن

جیسے جیسے نئی ٹیکنالوجی کی ایجادات میں تیزی آتی جارہی ہے دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے مرتب کی گئی ٹیلی کمیونیکشن ایجنسی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے اختتام پر دنیا میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد تین بلین تک پہنچ جائے گی۔
 

image


عالمی سطح پر تیار کی گئی رپورٹ میں رواں سال 2014 کے اختتام تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد تین ارب تک پہنچ جانے کا بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین میں سے تین چوتھائی کا تعلق دنیا کے ترقی یافتہ ممالک جبکہ دو تہائی ترقی پذیر ممالک سے ہیں۔

افریقہ میں رواں سال تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ایک تہائی جبکہ امریکہ میں یہ تعداد دو تہائی تک ہوجائے گی۔

دنیا کے ممالک میں یورپ میں سب سے زیادہ 75 فیصد انٹرنیٹ صارفین ہیں جبکہ ایشیا پیسفک میں بھی ایک بڑی تعداد انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لینڈ لائن ٹیلیفون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں گزشتہ چند سالوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی وجہ موبائل فون کے استعمال کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔

یورپ میں موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 64 فیصد امریکہ میں 59 فیصد، عرب ممالک میں 25 فیصد ایشیائی ممالک میں 23 فیصد جبکہ افریقہ میں 19 فیصد افراد موبائل انٹرنیَٹ استعمال کرتے ہیں۔
 

image


انٹرنیشنل ٹیلی کمیونکشن یونین کے مطابق موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بھی رواں سال کے اختتام تک کافی حد تک اضافہ دیکھنے آئے گا۔

جیسے جیسے موبائل صارفین کی تعداد بڑھ رہی ہے ویسے ہی موبائل فون انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

بشکریہ: (وائس آف امریکہ)

YOU MAY ALSO LIKE:

The world will have nearly three billion Internet users by the end of 2014, with two-thirds of them from the developing world, and mobile-cellular subscriptions will reach almost seven billion by the year end, new figures released by the UN said. The report by the UN’s International Telecommunications Union (ITU) said 44 percent of the world’s households will have internet access by end of 2014.