’گائے‘ سے ملی بچے کو نئی زندگی

ننھے روبین کی زندگی بجھتے چراغ کی مانند تھی کیونکہ اس کے دل میں پیدائشی طور پر سوراخ موجود تھا۔ اس کی سانسیں رک رک کر چلتی تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

وائس آف امریکہ کے مطابق روبین اب ایک برس کا ہو چکا ہے اور اس کا دل ایک گائے کے دل کی وجہ سے دھڑک رہا ہے۔
 

image


برطانوی ڈاکٹروں نے ایک میجر آپریشن کے دوران روبین کے دل کے سوراخوں کی گائے کے دل کے ٹشو سے پیوند کاری کر کے اس کی جان بچا لی ہے۔

یارکشائر کی رہائشی پیٹرا کے گھر گزشتہ برس روبین ویبر جیکسن کی ولادت ہوئی، بقول پیٹرا روبین دیکھنے میں ایک صحت مند بچہ معلوم ہوتا تھا۔ اس کی رنگت سرخ و سفید تھی اور بظاہر سب کچھ ٹھیک تھا بلکہ وہ اکثر دوستوں سے روبین کی تعریف کرتی کہ روبین زیادہ تر سوتا ہے اور تنگ نہیں کرتا۔

پیٹرا نے میل آن لائن کو بتایا کہ، ’روبین کی آنکھوں پر اکثر سوجن رہتی تھی اور اس کے ہونٹوں کا رنگ ہلکا جامنی تھا لیکن جب وہ صرف دو ہفتے کا تھا تو ایک دن اس کی غیر معمولی سانس کی آواز نے مجھے بری طرح چونکا دیا اوراسی وقت مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ روبین کسی بڑے مسئلے سے دوچار ہے‘۔

اسپتال کی اسکین رپورٹ سے یہ انکشاف ہوا کہ دو ہفتے کے روبین کے دل میں دو سوراخ ہیں اور اس کی شہ رگ بھی سکڑی ہوئی ہے جس کی وجہ جسم میں خون کی گردش متاثر ہو رہی ہے اور اس کی سانسیں غیر معمولی ہیں۔

ڈاکٹروں نے فوری طور پر بچے کے دل کی سرجری کا فیصلہ کیا اور دل کے دو میجر آپریشن کے دوران روبین کے دل کے سوراخوں کی پیوند کاری کے لیے گائے کے دل کا ٹشو استعمال کیا۔ اس کامیاب آپریشن کے بعد روبین اب معمول کی سانسیں لے سکتا ہے۔
 

image


دل کی سرجری میں استعمال ہونے والے اس طریقہ ِکار bovine pericardial patchکو کہا جاتا ہے جس میں مویشیوں کے ٹشوز سے پیوند کاری کی جاتی ہے۔

مسز پیٹرا کا کہنا ہے کہ شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہے جب ہم یہ نہیں سوچتے کہ ہم روبین کو کھونے کے بہت قریب تھے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

A baby boy born with two life-threatening holes in his heart has just celebrated his first birthday - thanks to a cow heart. Ruben Weber-Jackson, from Beverley, Yorkshire, was suffering from restricted breathing because of the holes.