مکمل نیند اور حیرت انگیز طبی فوائد

دورِ حاضر میں لوگوں کی اکثریت نیند کی اہمیت کو سمجھنے سے قاصر ہے- لوگ دیر گئے تک جاگنے کو قابل فخر کارنامہ سمجھتے ہیں- ہماری صحت کے لیے نیند کی بہت زیادہ اہمیت ہے٬ سونے کے دوران دماغ کا زہریلا مواد صاف ہوتا ہے ٬ خلیات کی مرمت ہوتی ہے٬ نئی یادداشت کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت کام سرانجام پاتے ہیں- مکمل اور پرسکون نیند ہمارے مزاج کو بہتر بناتی ہے اور آنکھوں کو سیاہ حلقوں سے بچاتی ہے- ماہرین کے مطابق روزانہ رات میں سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند ضرور لینی چاہیے- مکمل اور پرسکون نیند کے بہت سے حیرت انگیز فوائد ہیں جن میں سے کچھ کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائیں گے- یہ فوائد دی نیوز ٹرائب کے ایک آرٹیکل سے حاصل کیے گئے ہیں جنہیں چند ترامیم کے بعد یہاں پیش کیا جارہا ہے-
 

یادداشت کی بہتری
جب آپ سو رہے ہوتے ہیں تو آپ کا ذہن بہت زیادہ مصروف ہوتا ہے٬ نیند کے دوران وہ یادداشت مضبوط کر رہا ہوتا ہے یا ایسی صلاحیتوں کی مشق کر رہا ہوتا ہے جو آپ جاگنے کے دوران سیکھ رہے ہوتے ہیں-

image


طویل زندگی پانے کا راز
بہت کم نیند عمر کم کرسکتی ہے تاہم ابھی تک اس کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آسکی ہے- ماہرین کے مطابق مکمل نیند آپ کی عمر میں اضافے کا سبب بنتی ہے-

image


تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ
رات کی نیند تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بنتی ہے کیونکہ دماغ چیزوں کو دوبارہ منظم اور ری اسٹرکچر کرتا ہے٬ جس سے تخلیقی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے-

image


کامیاب بننا
اگر آپ کھلاڑی ہیں تو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کا آسان راستہ نیند ہے- ایک تحقیق کے مطابق جو کھلاڑی کم از کم رات کو 10 گھنٹے تک سوتے ہیں ان کا اسٹیمنا بڑھتا ہے اور دن میں وہ کم تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں-

image


تعلیمی کارکردگی میں بہتری
10 سے 16 سال کی عمر کے وہ بچے جو نیند کے دوران خراٹے لیتے ہیں٬ یا دیگر سانس کے مسائل کا شکار ہوتے ہیں٬ انہیں تعلیمی اداروں میں سیکھنے اور توجہ مرکوز کرنے میں بھی مسائل کا سامنا ہوتا ہے- ایک تحقیق کے مطابق نیند کی کمی بدترین امتحاتی نتائج کا سبب بھی بنتی ہے-

image


مکمل نیند بہترین مزاج
نیند کی کمی بچوں کو آٹزم جیسی علامات کا شکار بناسکتی ہے- نیند کی کمی سے بچے متذبذب٬ لاپروا اور جارحانہ مزاج کے حامل ہوسکتے ہیں- اور اسی وجہ سے وہ کسی کام دلچسپی نہیں لیتے-

image


صحت مند وزن
اگر آپ وزن کم کرنے کا سوچ رہے ہیں تو آپ کو جلد سونے کو بھی عادت بنانا ہوگا- شکاگو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جو لوگ ڈائٹنک کے ساتھ کم سوتے ہیں ان کا وزن زیادہ بڑھ جاتا ہے-

image


تناؤ میں کمی
نیند سے تناؤ کم ہوتا ہے اور بلڈ پریشر کا کنٹرول بھی بہتر ہوتا ہے- ایک تحقیق کے مطابق نیند کولیسٹرول کے لیول پر بھی اثر انداز ہوتی ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوجاتا ہے-

image


حادثات سے بچنا
ایک رپورٹ کے مطابق تھکاوٹ کے شکار افراد سب سے زیادہ ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں- صرف ایک رات کی نیند کی کمی ہی ڈرائیونگ کی صلاحیتوں کو متاثر کرتی ہے-

image

مایوسی سے بچنا
اچھی نیند کا مطلب ہے کہ آپ ذہنی طور پر بھی زیادہ مضبوط ہو کر حالات سے مایوسی کا شکار نہیں ہوتے٬ اس کے مقابلے میں نیند کی کمی مایوسی کو بڑھانے کا سبب بنتی ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Sleep makes you feel better, but its importance goes way beyond just boosting your mood or banishing under-eye circles. Adequate sleep is a key part of a healthy lifestyle, and can benefit your heart, weight, mind, and more. "Sleep used to be kind of ignored, like parking our car in a garage and picking it up in the morning," says David Rapoport, MD, director of the NYU Sleep Disorders Program. Not anymore. Here are some health benefits researchers have discovered about a good night’s sleep.