نواز شریف کو جیو .جنگ گروپ کی دوستی مہنگی پڑے گی

غور کریں ذرا انداز حکمرانی پر ..انداز خلافت پر ..انداز فرعونیت پر ..کہاں دوستی نباہی جا رہی ہے .کہاں کیا کاروبار کیا جا رہا ہے .جیو چنیل پر حکمران خود دلچسپی لے رہا اور شامل ہے فوج کے مورال کو نقصان پنچانے کے لئے ..واہ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ ..... شریف برادران نے ماضی سے کوئی سبق تو سیکھا..البتہ شاہی محلوں میں رہ کر شہنشاہ بننے اور خلافت قایم کرنے کا طریقہ سیکھ کر آے ہیں ..مگر شاید یہ حسرت پوری نہ ہو ..جس طرح ہیر کی حسرت تھی ..کہ...مر جان سارے کتے ...تے گلیاں ہو جان سنجیاں .جنہاں وچ رانجھا یار پھرے ...شریف برادران کے مشیروں نے اس دفعہ نیا سبق پڑھایا ہے .کہ اپنے کاروباری دوست کے چنیل جیو کو جنگ گروپ کو استمعال کر کے فوج کو اپنا فرمابردار بنایا جاۓ ..اور پاکستان کو انڈیا کی کالونی بنا دیا جاۓ اور یہ کالونی خرید کر ہمیشہ کے لئے پاکستان کو اپنی جاگیر بنا لیا جاۓ .تاکہ الیکشن کے چکروں سے بھی آزادی مل جاۓ ..اور نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری ...مگر جس طرح پہلے جہاز والا مشن ناکام ہوا تھا .اب کی بار یہ میڈیا چنیل والا مشن بھی بری طرح ناکام ہو گا ..اور شاید اس دفعہ چند لوگوں کی ہمدردیاں بھی نہ مل سکیں ..کیونکہ جو ڈرامہ حامد میر کے ساتھ ہوا ..وہ بھی کھل کر سامنے آنے والا ہے .کہ اس میں خود جیو کے مالکان شاید شامل ہوں ..یہ جب عامر لیاقت سے تفتیش ہو گی تو منظر نامہ سامنے آ جاۓ گا ..کہ کس کے کہنے پر بڑی پھرتی سے ثبوت ختم کئے گہے اور کیوں ...ایک بات تو کھل کر سامنے آ چکی ہے ..کہ حکومت خود پارٹی مخالف بن کر سامنے آ چکی ہے ..ورنہ اب تک حکمران خود جیو .جنگ گروپ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروا چکی ہوتی ..مگر یہاں تو الٹ ہوا ہے .نہ چنیل کو بند کیا گیا .نہ وارننگ دی گئی..بلکہ بقول پرویز رشید کہ ہم جیو کے ساتھ کھڑے ہیں ..کیا بات ہے کہ نواز شریف کی اتنی جرات کہ وہ اپنے ٹولے کے ساتھ ملکی سلامتی کی دھجیاں اڑانے نکل کھڑا ہے ..یہ تو ثابت ہو چکا ہے کہ میاں صاحب کے مفادات جیو سے وابستہ ہیں ..ورنہ اب تک خواجہ خالد کے قتل کا پرچہ حامد میر پر درج ہو چکا ہوتا ..یہ ہے حکمران اور اس کا انصاف ...یہ ہے اس ملک کی جمہوریت کا اور حکمران کا غلیظ چہرہ ...جہاں جنرل ظہیر اسلام جیسی شخصیت کو جیو چنیل پر اشتہاری ملزم بنا کر پیش کیا جاۓ .وہاں عام آدمی کا کیا حشر ہو گا ...میاں صاحب حامد میر اور میر شکیل رحمان جیسے غداروں کو ہیرو بنا کر پیش نہ کرو ..اس ملک میں ملالا ..ریمنڈ ڈیوس .حسین حقانی .جیسے کافی ہیرو موجود ہیں ..میر برادری کی بھی تاریخ بھری پڑی ہے ...یہ مٹی سب کے کارناموں سے لہو لہان اور زرخیز ہے ..یہاں ہیرو غدار اور غدار ہیرو کہلاتے ہیں ..اس لئے میاں صاحب یہ انڈیا دشمن والا کھیل پاکستان کے ساتھ نہ کھیلیں ..پاکستان کو کچھ نہیں ہو گا .مگر آپکی مٹی پھر پلید ہو جاۓ گی اور اب کی بار شاید .....
Javed Iqbal Cheema
About the Author: Javed Iqbal Cheema Read More Articles by Javed Iqbal Cheema: 190 Articles with 131509 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.