طوفانوں کا تعاقب٬ حیرت انگیز مناظر

طوفانوں کا تعاقب کرنے والے فوٹوگرافر مائیک اولبنسکی گزشتہ چار برس سے امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں تصویر کشی میں مصروف ہیں۔ 39 سالہ فوٹوگرافر اپنا تمام فارغ وقت آسمانی بجلی اور بادلوں کی تصاویر کھینچنے میں صرف کرتے ہیں۔ ان بادلوں اور طوفانی ہواؤں کی اکثر تصاویر، امریکی ریاست ایریزونا، کینساس اور ٹیکساس میں کھینچی گئیں۔
 

image
مائیک اب تک گرد اور بادوباراں کے طوفانوں کی سینکڑوں تصاویر اتار چکے ہیں۔
 
image
یہ تصویر ٹسکن نامی شہر میں اس وقت لی گئی جب آسمانی بجلی نے موسمِ گرما کے مون سون میں شہر کو نشانہ بنایا۔
 
image
یہ تصویر ہبوب نامی گرد کے طوفان کی ہے جو فینکس میں جولائی 2011 میں آیا تھا۔
 
image
کیسا گرینڈ میں میماٹس بادلوں سے ڈھکے آسمان سے گرنے والی بجلی کا منظر۔ ایسے موسم میں شدید طوفانِ بادوباراں کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔
 
image
ٹیکساس کے شمال مغرب میں بادلوں کا خوبصورت منظر۔ کولوسس آف کیومیولونمبس نامی یہ بادل طوفان کی آمد کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں۔
 
image
ایریزونا میں گیلا بینڈ اور آجو کے درمیان طوفانِ بادوباراں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا منظر۔
 
image
غروبِ آفتاب کے فوراً بعد کیمپ ورڈ کے جنوب میں آسمانی بجلی گرنے کا ایک منظر۔
 
image
اوبلسنکی نے غروبِ آفتاب کی یہ تصویر طیارے سے اس وقت کھینچی جب اوکلوہاما کے آسمان پر موسم خراب تھا۔
 
image
ایریزونا کے کھیتوں کے اوپر منڈلانے والی طوفانی آندھی کا ایک منظر-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

These are the stunning photographs taken by a storm chaser as he fuels his 'addiction' to tracking the most violent hurricanes and tornadoes in the U.S.. Mike Olbinski, 39, spends almost all his free-time photographing extreme weather formations such vast supercell thunderstorms and lightning strikes, often travelling hundreds of miles in a single day to capture his stunning images.