امریکی شکاری نے ریکارڈ قائم کرلیا

سمندر میں شکار کے دوران بعض اوقات شکاریوں کے ہاتھ ایسا شکار بھی لگ جاتا ہے جو ان کی شہرت کی وجہ بن جاتا ہے۔
 

image


جنگ نیوز کے مطابق ایسا ہی کچھ ہوا امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک شکاری کے ساتھ جب رات کے اندھیرے میں سمندر کے بیچوں بیچ شکار کے دوران اس نے 805 پاؤنڈ کی شارک کو قابو کر لیا۔

جوئے پولک نامی یہ شکاری اپنے دو دوستوں کے ساتھ 11 فٹ لمبی اس شارک مچھلی سے ایک گھنٹے تک جنگ کرتا رہا جس کے بعد اسے قابو کر کے ریکارڈ قائم کر لیا۔
 

image

واضح رہے کہ شارک مچھلی کا شکار کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں اور اب تک کئی افراد اس شوق کو پورا کرنے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

One man from Florida caught an 11-foot-shark weighing 805 pounds that may just break the world record for land-based shark fishing for makos. Last Tuesday night in Joey Polk of Milton, Florida wrestled with the monster mako shark and at times used almost 900 yards of fishing line from his reel.