وہ راز جو قدرت نے ناریل پانی میں چھپا رکھے ہیں

کچے، سبز اور نرم ناریل (Immature fruit) کے اندر موجود پانی صاف اور نمکیات سے بھرپور ہوتا ہے اور اسے “Life enhancer”اور”Nature’s sports drink” کے نام سے بھی جاتا ہے۔ یہ گرم (Tropic) علاقوں کا مشہور مشروب ہے جو تازہ، ڈبے یا بوتل میں بند ملتا ہے۔ ایشیاء میں کچے سبز ناریل کو صرف پانی کے حصول کے لیے ہی پیک کیا جاتا ہے۔ بوتل میں بند ناریل پانی کی شیلف لائف 24 ماہ تک ہوتی ہے۔

پچھلے چند برسوں میں ناریل پانی کو بطور قدرتی انرجی ڈرنک یا اسپورٹس ڈرنک مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ ناریل کو جب تک توڑا نہ جائے اس کا پانی جراثیم سے پاک ہوتا ہے۔ ایک ناریل میں تقریباً 200-1000ملی لیٹر تک پانی ہوسکتا ہے جو کہ ناریل کے سائز اور قسم پر منحصر ہے۔ اسے تخمیر کر کے ناریل سرکہ بھی بنایا جاتا ہے۔ معمولی سا دکھائی دینے والا ناریل پانی اپنے اندر بہت سے طبی فوائد رکھتا ہے۔
 

image


ناریل پانی کے چند قیمتی فوائد:
٭گرمی کے موسم میں ناریل پانی ایک بہترین قدرتی مشروب ہے کیونکہ یہ قدرتی شوگرز، Electrolytes(سوڈیم اور پوٹاشیم) اور دوسرے نمکیات سے بھرپور ہے جو گرمی کی شدت کو کم کر کے جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی پوری کرتے ہیں۔
٭ایک تحقیق کے مطابق ناریل پانی میں موجود Cytokinins میں عمر رسیدگی کو روکنے والی (Anti aging)، دافع کینسر(Anti carcinogenic)، دافع تھرمبوٹک(Anti thrombotic) اثرات پائے جاتے ہیں۔
٭بی وٹامنز بھی اس میں پائے جاتے ہیں۔
٭اس کا استعمال نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے۔
٭قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔
٭میٹا بولزم کو تیز کرتا ہے۔
٭سست دوران خون کو تیز کرتا ہے۔
٭گرمی اور لُو سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭بوڑھے اور بیمار لوگوں کیلیے بہترین ٹانک ہے۔
٭فالج (Stroke) اور ہارٹ اٹیک سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭تیزابیت کو ختم کرتا ہے۔
٭Atherosclerosis سے بھی بچاتا ہے۔ کولیسٹرول لیول پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔
٭یہ بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے بھی مفید ہے۔
٭وزن کم کرتا ہے۔ دنیا میں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد سلم رہنے کے لیے اس کا روزانہ استعمال کرتے ہیں۔ یہ بطور دُبلا کرنے والی پروڈکٹ بھی فروخت ہوتا ہے۔
٭جلد کو چمک دیتا ہے اور ایکنی کو بھی ختم کرتا ہے۔
٭ناریل پانی میں اورنج جوس کے مقابلے میں کم کیلوریز ہوتی ہیں۔
 

image

٭قدرتی پیشاب آور ہے۔
٭اپھارہ(Bloating)کو بھی دور کرتا ہے۔
٭جسمانی کام یا ورزش کے بعد اس کا استعمال تھکن اور سستی کو دور کرتا ہے۔
٭ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
٭اسے اسہال (ڈائریا)کے مریضوں کو پانی کی کمی پورا کرنے کے لیے دیا جاتا ہے۔ ORS کے مقابلے میں اس میں امینو ایسڈز، انزائمز، شوگرز اور دوسرے نمکیات بھی موجود ہیں لیکن اس میں سوڈیم اور کلورائیڈ کم ہیں لیکن سوفٹ ڈرنکس کے مقابلے میں اس کا استعمال بہت بہتر ہے۔
٭گردوں پر بھی مثبت اثرات ڈالتا ہے۔ فلپائن کے ایک اسپتال میں گردے کے ایک مریض کے بذریعہ مشین گردوں کی صفائی(Dialysis)کے عمل کو موخر کرنا پڑا جو باقاعدگی سے روزانہ ناریل پانی پی رہا تھا۔
٭اس میں موجودCytokinins اور Lauric acid جلدی ٹشوز کو نمی دیتے ہیں اور پی ایچ کو برقرار رکھتے ہیں اور عمر رسیدگی(Aging)سے بچاتے ہیں۔ لہٰذا ناریل پانی کا جلد پر استعمال ایکنی،Age spots، جھریاں، ایگزیما وغیرہ کیلیے مفید ہے۔
 

image

احتیاط:
.1 ناریل پانی میں کوئی اور چیز (چینی وغیرہ) ملائے بغیر پیئیں۔
.2 ٹیٹراپیک میں ملنے والا ناریل پانی میں Preservative اور زائد چینی بھی ہوتی ہے جس میں کیلوریز زیادہ ہوںگی لہٰذا تازہ ناریل پانی پینا ہی صحت کے لیے مفید ہے۔
.3 جن لوگوں کو میوہ جات سے الرجی ہو انہیں ناریل پانی سے بھی الرجی ہو سکتی ہے۔
.4 ناریل پانی میں چونکہ پوٹاشیم زیادہ ہوتا ہے لہٰذا جو لوگ پوٹاشیم سپلیمنٹ لے رہے ہوں وہ اس کے استعمال کے دوران مقدار خوراک کو ایڈجسٹ کر لیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Coconut water is the ultimate thirst quencher and offers a tasty alternative to water. This pure liquid is packed with nutrients that yield an array of health benefits. Here are some Benefits of Coconut Water that explain why it has become so popular: