عجیب و غریب جانور٬ جن سے آپ واقف نہیں

دنیا میں جانوروں کی بےشمار اقسام موجود ہیں جن میں سے بیشتر ہمیں اپنے اردگرد دکھائی بھی دیتے ہیں- لیکن کچھ جانور ایسے بھی ہیں جو کہ انتہائی خاص اور نایاب ہیں اور یہ ہر جگہ نہیں پائے جاتے- اسی وجہ سے بہت کم لوگ ان سے واقف ہوتے ہیں- آج کا آرٹیکل چند ایسے ہی جانوروں پر مشتمل ہے-
 

Goblin Shark
یہ ایک نایاب شارک ہے جسے بعض اوقات “living fossil” بھی کہا جاتا ہے- یہ شارک دنیا بھر کے سمندروں میں پائی جاتی ہے اور 100 میٹر ( 330 فٹ ) سے بھی زیادہ گہرائی میں رہتی ہے-

image


The Panda Ant
اس کیڑے کی 3 ہزار سے زائد اقسام ہیں اور یہ چلی میں پائے جاتے ہیں- اس کیڑے کو انتہائی دردناک کاٹنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے- سیاہ و سفید رنگ کے اس کیڑے کو پانڈا چیونٹی کے نام سے جانا جاتا ہے-

image


Glaucus Atlanticus
اس جانور کو blue dragon کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- یہ نیلے سمندر میں پائے جانے والے گھونگھے کی ایک قسم ہے- آپ اسے گرم پانی کے سمندروں میں تلاش کرسکتے ہیں-

image


Mantis Shrimp
اس عجیب و غریب دکھائی دینے والے جانور کو “ سمندر ٹڈی دل “ اور “ جھینگوں کا قاتل “ بھی کہا جاتا ہے- یہ گرم اور نیم گرم پانیوں میں پائے جانے والے انتہائی عام شکار کرنے والے جانوروں میں سے ایک ہے-

image


The Saiga Antelope
یہ جانور پورے Eurasian steppe میں پھیلا ہوا ہے اور یہ اپنی انتہائی غیرمعمولی٬ بہت بڑی اور لچکدار ناک کی وجہ سے مشہور ہے-

image


The Blue Parrotfish
یہ چمکدار نیلے رنگ کی خوبصورت مچھلی بحیرہ اوقیانوس کے پانیوں میں پائی جاتی ہے- اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اپنے وقت کا 80 فیصد حصہ صرف خوراک کی تلاش میں صرف کردیتی ہے-

image


Indian Purple Frog
یہ مینڈک انڈیا میں پایا جاتا ہے اور یہ اپنے عجیب و غریب جسم اور غیر معمولی نوکدار منہ کی بدولت جانا جاتا ہے- یہ سال میں صرف 2 ہفتے زمین پر گزارتا ہے اور باقی تمام عرضہ زیرزمین رہتا ہے-

image


Shoebill
اس پرندے کی چونچ سارس کی چونچ سے مشابہت رکھتی ہے اور یہ اسی حوالے مشہور بھی ہے- اس پرندے کو قدیم مصری اور قدیم عرب پرندے کے طور پر بھی جانا جاتا ہے-

image


Okapi
یہ جانور وسطی افریقہ کے ملک کانگو میں پایا جاتا ہے- جسم پر زیبرے کی مانند دھاریاں موجود ہونے کے باوجود درحقیقت یہ زرافے سے زیادہ مشابہت رکھتا ہے-

image

Narwhal
یہ وہیل آرکٹک میں پائی جاتی ہے اور گزشتہ 1000 سالوں سے اپنے گوشت اور دانتوں کے باعث وہاں کے مقامی افراد کے درمیان اسے انتہائی قیمتی سمجھا جاتا ہے- تاہم یہ وہیل آب و ہوا کی تبدیلی کے معاملے میں انتہائی حساس واقع ہوئی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

We’ve all heard about the flying squirrel and vampire bats, but I bet you haven’t heard of Goblin Shark, The Panda Ant, Glaucus Atlanticus and Mantis Shrimp! Here are ten animals that you probably haven’t heard of!