دنیا کے سب سے پرامن ممالک

ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی ایسے مقام یا ملک میں رہائش اختیار کرے جو انتہائی پرامن اور پرسکون ہو اور وہ آرام دہ زندگی بسر کر سکے- لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کے سب سے پرامن ممالک کون سے ہیں؟ ہر سال ایک بین الاقوامی ادارہ IEP دنیا کے سب سے پرامن ممالک کے حوالے سے ایک رینکنگ جاری کرتا ہے جس کی بنیاد اس ملک کے بیرونی اور اندرونی اقدامات پر ہوتی ہے- اس رینکنگ کے مطابق دنیا کے پرامن ممالک کونسے ہیں٬ آج کے آرٹیکل میں جانیے-
 

Denmark
ڈنمارک دنیا کے سب سے پرامن ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے اور رہائش کے حوالے سے اسے دنیا کا سب سے محفوظ ترین مقام بھی سمجھا جاتا ہے- یہاں تک جنگ عظیم دوئم کے دوران ڈنمارک کا دارالحکومت کوپن ہیگن ہر قسم کے جنگی نقصانات سے محفوظ رہا- یہاں کے رہائشی معاشی اتار چڑھاؤ کی جانب نظر رکھتے ہیں اور انہیں دیگر معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی- یہ لوگ دوستانہ رویہ رکھتے ہیں اور ہر ایک کی مدد کو تیار ہوتے ہیں-

image


Norway
دنیا کے سب سے زیادہ پرامن ممالک کی اس فہرست میں ناروے دوسرے نمبر پر آتا ہے- یہ ایک دوستانہ ماحول کا حامل ملک ہے اور اسے بھی رہائش کے حوالے سے انتہائی محفوظ ترین ملک قرار دیا جاتا ہے- دنیا بھر میں سب سے زیادہ انسانی ترقی اسی ملک میں دیکھی گئی ہے-

image


Singapore
فہرست میں تیسرا نمبر سنگاپور کو حاصل ہے- سنگاپور کو 1965 میں آزادی حاصل ہوئی اور یہ ہمیشہ دوسرے ممالک کے ساتھ سماجی٬ اقتصادی اور خوشگوار سیاسی تعلقات رکھتا ہے- یہ ملک اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور اس کا شمار دنیا کے امیر ترین ممالک میں کیا جاتا ہے-

image


Slovenia
یہ ایک خوبصورت یورپی ملک ہے اور دنیا کے پرامن ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے- یہ ایک دلچسپ سیاحتی مقام بھی ہے اور اس کے شہر Maribor اور Ljubljana ایک منفرد ثقافت رکھتے ہیں - اس ملک میں اندرونی تنازعات٬ تشدد احتجاج٬ داخلی اور خارجی جنگیں اور جرائم کی سطح انتہائی کم ہے-

image


Sweden
سوئیڈن کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں کیا جاتا ہے اور یہ شمال یورپ میں واقع ہے- دنیا کے پرامن ترین ممالک کی اس فہرست میں یہ پانچویں نمبر پر ہے- اگرچہ سوئیڈن سب سے زیادہ اسلحہ ایکسپورٹ کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے لیکن یہاں ڈکیتیوں کی سطح انتہائی کم ہے-

image


Iceland
آئس لینڈ دنیا میں پیدا ہونے والے اہم تنازعات سے اپنے آپ کو بچا کر رکھتا ہے اور آپ نے شاید شاذ و نادر ہی شہہ سرخیوں میں اس کے حوالے سے کوئی خبر پڑھی ہو یہاں تک کہ چند سال قبل آئس لینڈ میں موجود برفانی گلیشیر کے خاتمے کا معاملے عالمی حیثیت بھی اختیار کیے رکھی- فہرست میں چھٹے نمبر پر آنے والے اس ملک میں متعدد حیرت انگیز مقامات موجود ہیں جہاں شاندار قدرتی نظارے کیے جاسکتے ہیں-

image


Belgium
بیلجیم یورپ کے سب سے زیادہ بہترین اور پرامن مقامات میں سے ایک ہے اور اس فہرست میں یہ ساتویں نمبر پر ہے- یورپ کے مرکز میں واقع یہ چھوٹا ملک ایک خاص مقام رکھتا ہے- بیلجیم کے قرون وسطیٰ کے شہر ٬ خوبصورت ٹاؤن ہالز اور جادوئی محل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں-

image


Czech Republic
چیک ری پبلک نسبتاً ایک نیا ملک ہے اور یہ 1989 میں وجود میں آیا- لیکن انتہائی کم وقت میں یہ دنیا کا پرامن ترین ملک بن چکا ہے اور اس وقت یہ اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر براجمان ہے- اس ملک میں ایسے قدرتی نظارے پائے جاتے ہیں جنہیں دیکھتے ہی انسان کی سانسیں تھم جائیں اور اسی وجہ سے یہ ملک دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی ہوتا ہے-

image


Switzerland
اس ملک کی حکومت کو سب سے بہترین حکومت قرار دیا جاتا ہے جہاں سیاسی کلچر بالکل آزادانہ ہے- حکومت کے معیار کی عکاسی اسی بات سے ہوتی ہے کہ یہ ملک سیاسی عدم استحکام کے حوالے سے انتہائی کم سطح پر ہے- اور جراںم کی سطح بھی کم ہونے کی وجہ سے اس کا شمار دنیا کے پرامن ممالک میں کیا جاتا ہے- اسی لیے اس فہرست میں یہ ملک نویں نمبر پر ہے-

image

Japan
جاپان دنیا کی تیسری بڑی معیشت رکھتا ہے اور جنگ عظیم دوئم کے بعد سے یہ ایک پرامن ملک کے طور پر جانا جاتا ہے- فہرست میں دسویں نمبر پر موجود اس ملک میں جرائم اور اندرونی تنازعات کی سطح انتہائی کم ہے- ملک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ایک داخلی سیکورٹی فورس موجود ہوتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Do you know which are the most peaceful countries in the world? Since 2007 each year, the Global Peace Index has been issued by the IEP (Institute for Economics and Peace) and is a measurement of nations’ and regions’ peacefulness based on external and internal measures. Although it seems like the world is becoming more cruel, according to the Global Peace Index there are 10 most peaceful countries in the world.