صحت کے لیے وقت کیسے نکالیں٬ مفید نکات

آج کل مصروف دنیا میں لوگوں کے پاس اپنی صحت کو برقرار رکھنے کا وقت ہی نہیں ملتا٬ وہ ورزش یا دیگر جسمانی سرگرمیوں سے بھی دور ہوجاتے ہیں حالانکہ صرف پیدل چلنا ہی طبی لحاظ سے جسم کو متعدد امراض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے- اگر آپ بھی وقت کی کمی کا شکار ہوں تو یہ چند مفید نکات پیشِ خدمت ہیں جن پر عمل کر کے آپ دن کا کچھ وقت چلنے کے لیے بھی نکال کر موٹاپے٬ کولیسٹرول یہاں تک کہ مایوسی وغیرہ سے بھی بچ سکتے ہیں-یہ مفید نکات دی نیوز ٹرائب نے اپنی ایک رپورٹ میں پیش کیے جو کہ ہماری ویب کی رہنمائی کے لیے آج کے آرٹیکل میں پیش کیے جارہے ہیں-
 

موبائل فون پر بات کریں چلتے پھرتے
فون چاہے آپ کے گھر والوں کا ہو یا کسی دوست وغیرہ کا٬ اسے سنتے ہوئے یہاں سے وہاں چہل قدمی کرنا ایک تیر سے دو شکار کے برابر ہے تاہم اس طرح ایس ایم ایس کی عادت اچھی نہیں-

image


سیڑھیوں کا استعمال
دفاتر یا بلند و بالا اپارٹمنٹس میں مقیم افراد لفٹس کے بجائے سیڑھیوں کو ترجیح دے کر یہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں-

image


پالتو جانوروں کے ساتھ واک
یہ کام بچوں پر چھوڑنے کے بجائے خود کرنے کی کوشش کریں٬ کیونکہ اس بہانے ہی کچھ وقت چلنے پھرنے کا مل جائے گا-

image


چلتے پھرتے میٹنگ
کوشش کریں کہ اپنے دفتری ساتھیوں کے ساتھ میٹنگ کانفرنس روم کے بجائے کسی جگہ چلتے پھرتے کرلیں٬ یہ نہ صرف صحت بلکہ ذہنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بھی بہترین طریقہ کار ہے-

image


خاندان کے ساتھ گھومنا
رات کو گھر میں کھانے کے بعد ٹی وی کے سامنے اپنے گھر والوں کے ساتھ کچھ دیر باہر چہل قدمی کے لیے وقت نکالیں-

image


گاڑی دور پارک کریں
دفاتر٬ شاپنگ سینٹر یا کسی بھی جگہ اپنی گاڑیاں کچھ دور پارک کریں تاکہ آپ کو زیادہ چلنے کا موقع مل سکے-

image


مطلوبہ اسٹاپ سے کچھ دیر پہلے اتریں
اگر آپ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں تو ایک اسٹاپ پہلے اتر کر اپنی منزل کا رخ کریں-

image


کھانا باہر سے کھائیں
دفاتر میں اپنی میزوں پر کھانے منگوانے کے بجائے خود باہر جا کر کھانے کی کوشش کریں-\

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Walking is good aerobic exercise that can provide significant health benefits, such as helping to lower blood pressure and cholesterol, increase bone density, strengthen muscles, reduce or maintain weight and ease stress.