زندگی میں خوشی چاہیے تو چند عادات بدلیے

خوشی کے تصور کے بغیر زندگی انتہائی بے رنگ اور پھیکی محسوس ہوتی ہے مگر اس کا حصول مثبت ذہن اور عادات کے بغیر ناممکن ہے- ہماری اپنی چند منفی عادات زندگی سے مسرت کو ختم کر کے رکھ دیتی ہیں- اس آرٹیکل میں چند ایسے ہی عادات بتائی گئی ہیں جن سے دوری اختیار کر کے ہم اپنی زندگیوں خوشیاں بھر سکتے ہیں- دی نیوز ٹرائب پر شائع کردہ یہ عادات ہماری ویب کے قارئین کے لیے بھی پیشِ خدمت ہیں-
 

کینہ یا حسد رکھنا
معاف کردینا خوشی کی کنجی ہے٬ جب ہم کسی سے نفرت کرتے ہیں٬ کسی کے اوپر غصہ کرتے ہیں تو اس کا اثر ہماری زندگی پر بھی ہوتا ہے٬ اور ہمارے ذہن اور جسم ناراضگی یا غصے کا شکار ہوجاتے ہیں جو کہ خوشی کے لیے زہر ثابت ہوتا ہے- تو حسد یا غصے کو خود سے دور رکھنا زندگی کی مسرت کے لیے ضروری ہے-

image


اپنے خوابوں کی تعبیر سے ہار مان لینا
اپنے خوابوں سے دور ہوجانا زندگی میں اداسی کا زہر گھول دیتا ہے- جب ہم اپنے مقصد کی راہ پر چل پانے کی ہمت نہیں کر پاتے تو اس کا نتیجہ بعد کی زندگی میں پچھتاوے کی صورت میں نکلتا ہے اور ہماری زندگیاں بے رنگ ہو کر رہ جاتی ہیں-

image


خوشی کے لیے وقت نہ نکال پانا
کیا آپ لکھنے٬ گانے٬ سیکھنے یا مصوری کرنے سے محبت کرتے ہیں؟ مگر مصروفیت کی بنا پر ان کے لیے وقت نہیں نکال پاتے؟ جب اپنی خوشی کے لیے وقت نکالنے کو ترجیح نہیں دیتے تو ہماری زندگیوں سے مسرت بھی دور بھاگ جاتی ہے-

image


سطحی تعلقات قائم کرلینا
آج کی دنیا اپنی مصروف ہے کہ ہم دوست بنانے کے لیے وقت ہی نہیں نکال پاتے٬ اس طرح ہم تنہا رہ کر خود کو کمزور کرلیتے ہیں٬ اگر دیگر افراد سے حقیقی تعلق کی کوشش کی جائے تو اس سے ہماری روح بھی سرشار ہوجاتی ہے اور زندگی خوشی سے بھر جاتی ہے-

image


موازنہ
دیگر افراد سے موازنہ اکثر غیر حقیقی اور مبالغہ آمیز ہوجاتا ہے٬ کیونکہ ہم نہیں جانتے کہ جن سے ہم اپنا موازنہ کر رہے ہیں ان کی زندگیاں کیسی گزر رہی ہیں٬ اس طرح ہم اپنے دشمن خود بن جاتے ہیں جبکہ خوشی روٹھ جاتی ہے- یہ سمجھ لینا کہ ہم زندگی سے مطمئین ہیں٬ حقیقی طور پر خوش باش افراد ہمیشہ آگے بڑھنے کی جستجو کرتے ہیں٬ کیونکہ وہ جانتے ہیں آگے بڑھنے سے ترقی ہوتی ہے اور زندگی تفریح سے بھر جاتی ہے-

image


خوف کے عالم میں زندگی گزارنا
جب بھی کوئی فیصلہ کریں تو نتائج کی پروا کیے بغیر یہ سوچ کر فیصلہ کریں کہ اس سے زندگی میں محبت اور تخلیق کا رنگ کیسے بھرا جاسکتا ہے٬ کیونکہ ڈر خوشیوں کا سب سے بڑا دشمن ہوتا ہے-

image


خودغرضی یا کسی کو کچھ نہ دینے کی عادت
کنجوسی یا خودغرضی نکل کر جب ہم دیگر افراد کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں تو زندگی میں مسرت کا احساس بڑھ جاتا ہے٬ بلکہ یہ خوشی کا سب سے بڑا ذریعہ بھی بن سکتا ہے-

image


اپنی ذات میں مگن رہنا
اپنی ذات کی حد تک اطمینان عارضی تو ہوسکتا ہے مگر طویل المعیاد بنیادوں پر یہ مایوسی کا سبب بن سکتا ہے٬ ہمیں اپنی ذات سے باہر نکل کر خوشی اور امن کو تلاش کرنا چاہیے-

image


موجودہ لمحے میں زندگی گزارنے میں ناکام رہنا
ہم اپنا بیشتر وقت ماضی یا مستقبل کی فکرمندیوں کے بارے میں پریشان رہ کر گزار دیتے ہیں٬ حقیقی خوشی٬ امن اور اطمینان موجودہ لمحے میں جی کر ہی مل سکتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

When you quit doing the wrong things, you make more room for the things that make you happy. So starting today… like Stop blaming others for what you have or don’t have, or for what you feel or don’t feel.