جدید تاج پہنیں اور مائگرین سے چھٹکارا پائیں

بیلجیئم کی ایک چھوٹی سی ٹیکنالوجی کمپنی اپنی ایک حیران کن ایجاد ’اینٹی مِگرین ہیڈ بینڈ‘ تیار کر کے امریکا جیسی بڑی مارکیٹ میں کامیابی کے لیے انتہائی پر امید ہے۔

ڈوئچے ویلے کے مطابق کئی برسوں کی طبی اور تیکنیکی تحقیق کے نتیجے میں تیار کی جانے والی ’سیفلی مائگرین‘ Cefaly Migraine نامی یہ ڈیوائس دراصل سر پر پہنا جانے والا پٹی نما ایک بینڈ ہے جس میں الیکٹروڈز لگے ہوئے ہیں۔ اس بینڈ کا مقصد درد شقیقہ کی شدت میں اضافے سے قبل ہی اسے ختم کرنا ہے۔
 

image


مِائگرین یا درد شقیقہ سر میں ہونے والا ایک شدید درد ہے جو آنکھوں کے پیچھے سے شروع ہوتا ہے اور کئی دنوں تک مسلسل جاری رہ سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر کی آبادی میں قریب ہر ساتواں بالغ فرد کسی نہ کسی حد تک مِگرین کا شکار ہے۔ اس بیماری میں مبتلا ہونے والی خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے میں تین گُنا تک زائد ہے۔

یہ بینڈ بیلجیئم کی کمپنی سیفلی ٹیکنالوجی Cefaly Technology نے تیار کیا ہے۔ اسے ماتھے پر پہنا جاتا ہے اور یہ ماتھے کے پیچھے ان دماغی اعصاب کو بجلی کی لہریں بھیجتا ہے جو مائیگرین کا سبب بنتے ہیں۔ اگرچہ یہ ڈیوائس سر کے شدید درد کا علاج تو نہیں ہے تاہم اسے تیار کرنے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ کبھی کبھار ہونے والے یعنی "episodic" مِگرین کو بہت زیادہ شدید یا "chronic" مائگرین بننے سے روکنے میں معاون ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق مِگرین یا درد شقیقہ ان 20 ٹاپ وجوہات میں سے ایک ہے جن کی وجہ سے برسوں تک صحت مند زندگی متاثر رہتی ہے۔

بیٹری کی مدد سے چلنے والے اس ہیڈ بینڈ کو امریکی ادارے ’فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن‘ یعنی FDA کی طرف سے امریکا میں فروخت کی اجازت دے دی گئی ہے، جسے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ سیفلی ٹیکنالوجی نامی یہ کمپنی امید کر رہی ہے کہ ایک ماہ کے اندر اندر یہ کم از کم 10 ہزار یونٹس امریکا میں فروخت کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

سیفلی ٹیکنالوجی 2004ء میں ایک 58 سالہ میڈیکل ڈاکٹر اور ایک انجینئر نے مل کر بنائی تھی۔ یہ کمپنی ابتدائی طور پر اسپورٹس میڈیسن کے شعبے میں تحقیق کا کام کر رہی تھی، جس میں پٹھوں کو ’الیکٹریکل اسٹیمولیشن‘ یا برقی تحریک کے ذریعے علاج کوئی نئی چیز نہ تھی۔
 

image

تاہم اس کے لیے عمومی طور پر الیکٹروڈز کو جسم کے اندر داخل کر کے علاج کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر شدید درد کے علاج کے لیے اسپائنل کورڈ یا حرام مغز میں الیکٹروڈز داخل کر کے ’الیکٹریکل اسٹیمولیشن‘ دی جاتی ہے۔

تاہم بیلجیئم کی اس کمپنی کے لیے چیلنج یہ تھا کہ وہ اس شعبے میں مستعمل تیکنیک کو اعصاب کو بیرونی طور پر تحریک دے کر علاج ممکن بنائے۔

Cefaly Technology کے مینیجنگ ڈائریکٹر Pierre Rigaux کے مطابق ان کی یہ تحقیق دراصل ایک طرح کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی ہے۔ کیونکہ یہی چیز امریکی حکام کو مثبت محسوس ہوئی کہ اس طریقہ علاج میں نہ تو الیکٹروڈز کو جسم کے اندر داخل کیا جاتا ہے اور نہ ہی ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A small technology company based in southern Belgium is set to take on the giant US market with its crowning achievement: an anti-migraine headband. The product of years of medical and technological research, the device is a diadem fitted with electrodes designed to take the edge off migraines before they develop into acute blinding pain.