دو  دریا٬ پاکستان کی مشہور فوڈ اسٹریٹ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز کراچی میں واقع دو دریا چند سال قبل صرف سیر و تفریح کے حوالے سے مقبول تھا اور یہاں ہر شام بہت سے لوگ صرف تازہ ہوا میں سانس لینے آتے تھے یا پھر بعض اپنا ماہی گیری کا شوق پورا کرنے کے لیے آتے تھے- لیکن گزشتہ تین سال کے عرصے میں قائم کیے جانے والے بےشمار عالیشان ریسٹورنٹس کی وجہ سے اب اس مقام کو پاکستان کے بہترین ریسٹورنٹس کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے جہاں عوام کی ایک بڑی تعداد مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہونے آتی ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام ریسٹورنٹ سمندر کے کنارے پر بنائے گئے ہیں جہاں لوگ کھانے کے ساتھ ساتھ سمندر کے خوبصورت اور حسین نظاروں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں اور یہی ان ریسٹورنٹس کی خاصیت بھی ہے-

لیکن اس وقت ان ریسٹورنٹس سے منسلک ایک افسوسناک پہلو یہ بھی ہے کہ ڈی ایچ اے ( ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی) قانونی چارہ جوئی کا سہارا لیتے ہوئے ان ریسٹورنٹس کو ختم کرنا چاہتی ہے٬ اور اسی وجہ سے چند دن قبل دو دریا کی جانب جانے والے تمام راستوں کو سیل بھی کر دیا گیا تھا- ممکن ہے کہ ریسٹورنٹس خاتمے کے بعد یہاں بلند و بالا کمرشل عمارات یا پھر شاپنگ مالز تعمیر کردیے جائیں- اس صورت میں عوام ضرور ایک ایسے پرکشش اور تفریحی مقام سے محروم ہوجائیگی جہاں وہ اپنی مصروف زندگی کے چند پرسکون لمحات صرف کر کے اپنے دماغ کو ترو تازہ کرتی ہے- ڈی ایچ اے کی جانب سے پیدا کیے جانے والے مسائل کے باعث اس وقت ان ریسٹورنٹس کے مالکان کو اپنے کاروبار کو برقرار رکھنا انتہائی مشکل کام دکھائی دیتا ہے-

اگرچہ کراچی کی عوام کے لیے یہ ایک انتہائی افسوسناک اور غیر یقینی صورتحال ہے لیکن ہماری ویب اور Kfoods کی ٹیم نے خصوصی طور پر اپنے قارئین کے لیے دو دریا پر بنے ان عالیشان ریسٹورنٹس پر مبنی ایک دلچسپ رپورٹ مرتب کی ہے- اس رپورٹ میں آپ ان ریسٹورنٹس میں پائی جانے والی خصوصیات اور سہولیات کے بارے میں جان سکیں گے-


Mirage
میراج دو دریا کے کنارے پر واقع سب سے پہلا ریسٹورنٹ ہے اور عوام کی ایک بڑی تعداد مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے اس ریسٹورنٹ کا رخ کرتی ہے- اس ریسٹورنٹ پر 85 ڈشز پر مشتمل کھانوں کی ایک وسیع رینج موجود ہے جن میں مغلئی ٬ باربی کیو سے لے کر چائنیز اور تھائی کھانے تک شامل ہیں-اس ریسٹورنٹ میں آنے والوں کو کار پارکنگ سہولت بھی مہیا کی جاتی ہے- جہاں ایک جانب بڑے اس ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر سمندر کا حسین نظارہ کرسکتے ہیں وہیں دوسری طرف بچوں کی تفریح کے لیے پلے ایریا بھی موجود ہے- 600 افراد کی گنجائش کے حامل اس ریسٹورنٹ میں وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے- اگر آپ کو یہاں کا کھانا پسند آئے تو آپ پیک کروا کر اپنے ساتھ بھی لے جاسکتے ہیں-

image


Ambala Corniche
سمندر کنارے بنا یہ ریسٹورنٹ پاکستانی اور کانٹینینٹل ڈشز پیش کرتا ہے اور اس ریسٹورنٹ سے بھی سمندر کا انتہائی پرکشش نظارہ کیا جاسکتا ہے- اس ریسٹورنٹ میں بچوں کے لیے پلے ایریا کے ساتھ میجک شو بھی منعقد کیا جاتا ہے- یہ ریسٹورنٹ بوفے اور پارٹی کے انعقاد پر ڈسکاؤنٹ کی سہولت بھی مہیا کرتا ہے- اس ریسٹورنٹ میں ادائیگی صرف کیش کی صورت میں ہوتی ہے- 600 افراد کی گنجائش کے حامل اس ریسٹورنٹ میں کار پارکنگ کے ساتھ ساتھ کھانا پارسل کروانے کی سہولت بھی موجود ہے- یہ ریسٹورنٹ شام 6 بجے سے رات 2 بجے تک اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے-

image


Kolachi
کولاچی بھی دو دریا کے مقبول ترین ریسٹورنٹس میں سے ایک ہے اور اپنے مہمانوں کو پاکستانی٬ چائنیز اور تھائی ڈشز آفر کرتا ہے- اس ریسٹورنٹ میں وائی فائی کی سہولت کے ساتھ کار پارکنگ ایریا بھی مختص ہے- آپ یہاں پسند آنے والی ڈش پارسل بھی کرواسکتے ہیں جبکہ ریسٹورنٹ میں بچوں کے لیے پلے ایریا بھی بنایا گیا ہے- اس ریسٹورنٹ 850 افراد کی گنجائش موجود ہے- اس ریسٹورنٹ میں آنے والے افراد زیادہ ان حصوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں سے وہ سمندر کا نظارہ انتہائی قریب سے کر سکیں-

image


Al Habib Restaurant
یہ ایک مشہور ریسٹورنٹ ہے جس کی کراچی کئی شاخیں موجود ہیں- دو دریا پر بنے اس ریسٹورنٹ کی ایک خاصیت یہ ہے کہ یہاں پاکستانی اور چائنیز کے ساتھ عربی کھانے بھی پیش کیے جاتے ہیں- اس ریسٹورنٹ میں رقم کی ادائیگی کیش اور کریڈٹ کارڈ دونوں صورتوں میں کی جاسکتی ہے- اس ریسٹورنٹ میں کار پارکنگ٬ بچوں کے لیے پلے ایریا٬ وائی فائی٬ بوفے اور کھانا پارسل کروانے کی سہولت بھی موجود ہیں- سردیوں میں یہاں ہیٹر کی سہولت بھی مہیا کی جاتی ہے- 1200 افراد کی گنجائش کے حامل اس ریسٹورنٹ میں لنچ کا انتظام بھی ہوتا ہے- یہ ریسٹورنٹ صبح 10 بجے سے رات 2 بجے تک اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے-

image


Charcoal BBQ n Grill
یہ ریسٹورنٹ دو دریا کے آغاز میں واقع ریسٹورنٹس میں سے ایک ہے- اس ریسٹورنٹ سے جہاں ایک جانب سمندر کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا وہی دوسری طرف ریسٹورنٹ کا اپنا ڈیزائن بھی انتہائی پرکشش ہے- اس ریسٹورنٹ میں کانٹینینٹل ڈشز پیش کی جاتی ہیں- یہاں بچوں کے لیے پلے ایریا کے ساتھ ساتھ کھانا پارسل کروانے کی بھی سہولت موجود ہے-\

image


Sajjad Restaurant
اس ریسٹورنٹس کا شمار دو دریا کے مصروف ترین ریسٹورنٹس میں کیا جاتا ہے جہاں آنے والی عوام کی تعداد دوسرے ریسٹورنٹس کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے- اس ریسٹورنٹ کی خاص ڈشز میں گوادر فش٬ مٹن سجی اور لائیو باربی کیو شامل ہیں- اس ریسٹورنٹ پر آپ کھانے اپنے ساتھ پیک کروا کر بھی لے جاسکتے ہیں- ریسورنٹس میں پارٹی کے انعقاد پر اسپیشل ڈسکاؤنٹ بھی دیا جاتا ہے- اس ریسٹورنٹ میں صرف آرڈر پر بوفے سسٹم کا انتظام کیا جاتا ہے- دیگر سہولیات میں بچوں کے لیے پلے ایریا٬ کار پارکنگ٬ وائی فائی اور میوزک کی سہولت موجود ہے- یہاں 800 افراد کے کھانے کی گنجائش موجود ہے جبکہ یہ ریسٹورنٹ شام 5 بجے سے رات 1 بجے تک اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے- اس ریسٹورنٹ میں کیش اور کریڈٹ کارڈ دونوں صورتوں میں ادائیگی کی سہولت موجود ہے-

image


Qawahati Resturant
اس ریسٹورنٹ میں سہولیات اگرچہ کم ہیں لیکن یہاں آنے والے سمندر کے خوبصورت نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں- اس ریسٹورنٹ کی خاص ڈشز باربی کیو اور کڑاہی ہیں- یہاں رقم کی ادائیگی صرف کیش کی صورت میں کی جاتی ہے البتہ آپ کھانا پیک کروا کر گھر ساتھ لے جاسکتے ہیں- اس ریسٹورنٹ 200 افراد کی گنجائش موجود ہے- یہ ریسٹورنٹ کار پارکنگ کی سہولت سے آراستہ ہے-

image


Noorani Katakat
اس ریسٹورنٹ میں چائنیز اور پاکستانی کھانے پیش کیے جاتے ہیں جبکہ اس ریسٹورنٹ کی خاص ڈش کٹا کٹ ہے جس کی قیمت 600 روپے ہے اور یہ دو افراد کے لیے کافی ہوتی ہے- اس ریسٹورنٹ میں رقم کی ادائیگی صرف کیش کی صورت میں ہوتی ہے- دیگر سہولیات میں بچوں کے لیے پلے ایریا٬ پارکنگ اور کھانا پیک کروانے کی سہولت موجود ہے- اس ریسٹورنٹ میں 400 افراد کی گنجائش موجود ہے اور یہ ریسٹورنٹ شام 6 بجے سے رات 1 بجے تک اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے-

image


Pls. Click Here to KFoods for contact "Doo Darya Restaurants Karachi"

YOU MAY ALSO LIKE:

Do Darya is very well known dining spot these days, this spot is famous for last many years, when Phase VIII was not developed this much, many people visit this place for smooth breeze in the evening, many who have interest in fishing also use to go there for fulfill their fishing hobby and also enjoy delicious food with a beautiful sea view. Its probably the only food street of it’s kind in Pakistan.