نیا آئی فون ستمبر میں متوقع

معروف امریکی کمپنی ایپل کی جانب سے نیا آئی فون رواں برس ستمبر میں متوقع ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق نئے آئی فون کی اسکرین نہ صرف ریزولوشن میں موجودہ آئی فون کی اسکرین سے بہتر ہوگی بلکہ اس کا سائز بھی بڑا ہوگا۔
 

image


جاپان کے نکئی بزنس ڈیلی کی ایک رپورٹ کے مطابق نئے آئی فون کو متوقع طور پر آئی فون سِکس کا نام دیا جائے گا اور یہ 4.7 اور 5.5 کی اسکرینز کے ساتھ دو مختلف ورژنز میں دستیاب ہوگا۔ اسکرین کے یہ دونوں سائز موجودہ اسکرین سے بڑے ہیں جو چار انچ پر مشتمل ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی ایپل جاپانی الیکٹرانک کمپنی شارپ، جاپان ڈسپلے اور جنوبی کوریا کی کمپنی ایل جی ڈسپلے کو ہائی ریزولوشن لیکوئڈ کرسٹل ڈسپلے اسکرینز کی تیاری کا آرڈر دے رہی ہے۔

ایپل کی طرف سے آئی فون فائیو ستمبر 2012ء میں متعارف کرایا گیا تھا جبکہ اسی کے دو نئے ورژن گزشتہ برس یعنی 2013ء کے اختتام میں لائے گئے تھے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایپل کمپنی کے جاپان میں موجود ترجمان سے فوری طور پر نکئی بزنس ڈیلی کی اس رپورٹ کے بارے میں ردعمل جاننے کے لیے رابطہ نہیں ہو سکا۔

قبل ازیں رواں ماہ کے دوران ہی تائیوان کے کمرشل ٹائمز کے مطابق تائیوان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی نے نئے آئی فون کے لیے پراسیسر چپس تیار کرنا شروع کر دی ہیں۔ اس خبر کے بعد یہ افواہ بھی سامنے آئی کہ ایپل ساؤتھ کوریا کی کمپنی اور موبائل فون انڈسٹری میں اپنے سب سے بڑے حریف سام سنگ پر پرزہ جات کے حوالے سے انحصار کم کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ ایپل اور سام سنگ کے درمیان کاپی رائٹس کے معاملے پر عالمی سطح پر قانونی جنگ بھی جاری ہے۔
 

image

سام سنگ نے رواں برس فروری میں اپنا معروف اسمارٹ فون گلیکسی ایس فائیو متعارف کرایا تھا۔ اس نئے فون میں فنگر پرنٹ اسکینر کے علاوہ دل کی دھڑکن بتانے والا بِلٹ ان سینسر بھی موجود ہے۔ سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس فائیو کی عالمی سطح پر فروخت کا آغاز 11 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔

عالمی سطح پر گزشتہ برس کے دوران فروخت ہونے والے اسمارٹ کا قریب 30 فیصد سام سنگ کمپنی کے تیار کردہ اسمارٹ فونز تھے۔ یہ تعداد ایپل کے آئی فون کے مقابلے میں قریب دو گنا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Apple will release the iPhone 6 in September, according to a report in the Nikkei Asian Review. It said suppliers of the iPhone’s screens are set to ramp up production to hit the September release. Nikkei said the iPhone would come in two screen sizes, 4.7-inch and 5.5-inch.