عظیم عجائبات٬ قدرت کا شاہکار اور انسانی مہارت

دنیا کے 7 عجوبے تو مشہور ہیں ہی لیکن آج ہم آپ کو دنیا کے ایسے 10 عظیم ترین مقامات کے بارے میں بتائیں گے جن کی سیر کو جانا ہر سیاح کی خواہش ہوسکتی ہے- ان 10 مقامات کا انتخاب لونلی پلانٹ کی نئی کتاب میں شامل دنیا کے 50 عجائبات میں سے کیا گیا ہے اور یہ مقامات ان عجائبات میں سرفہرست ہیں- ان میں سے کچھ مقامات قدرت کا شاہکار ہیں تو بعض انسانوں کی مہارت کا کمال-
 

image
سب سے پہلا نمبر وکٹوریہ آبشار کا ہے جو کہ زمبابوے اور زمبیا کی سرحد پر واقع ہے- مقامی افراد اسے Mosi-oa-Tunya کے نام سے پکارتے ہیں-
 
image
دوسرا نمبر ایتھوپیا کی گریٹ رفٹ ویلی کا ہے جو کہ دنیا کا سب بڑا رفٹ سسٹم بھی ہے- یہ نظام Red Sea سے لے کر ملاوی جھیل 6 ہزار کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-
 
image
شمالی آئر لینڈ میں واقع Giant's Causeway تیسرے نمبر پر ہے- قدیم افراد کا ماننا تھا کہ اس مقام کا اس منفرد انداز میں ہونا ایک ناراض دیو کا کام ہے-
 
image
چوتھے نمبر پر انڈیا میں واقع انسانی ہاتھوں کے کمال تاج محل کو رکھا گیا ہے اور اس کا شمار دنیا کی خوبصورت عمارات میں کیا جاتا ہے-
 
image
چین میں موجود فوجی مجسموں کو پانچواں نمبر حاصل ہوا- یہ مجسمے ٹیرا کوٹا آرمی کے نام سے مشہور ہیں- ان مجسموں میں 8000 فوجی 670 گھوڑے شامل ہیں جو کہ انسانی سائز کے برابر ہیں-
 
image
دیوارِ چین سے کون واقف نہیں٬ اس تاریخی مقام کو فہرست میں چھٹے نمبر پر رکھا گیا ہے-
 
image
ساتویں نمبر پر تنزانیہ کا عظیم میدان Ngorongoro Crater ہے- یہ مقام 610 میٹر گہرائی میں 260 اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- اور یہ خطرے سے دوچار جنگلی حیات اور مویشیوں کے لیے کسی جنت سے کم نہیں-
 
image
فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہوائی میں واقع Kilauea آتش فشاں کو رکھا گیا ہے اور یہ دنیا کا سب سے زیادہ فعال آتش فشاں ہے جو گزشتہ تین دہائیوں سے لاوا اگل رہا ہے-
 
image
نویں نمبر پر ترکی کے دارالحکومت استنبول میں واقع شاندار مسجد The Hagia Sophia ہے جو کہ میوزیم کا درجہ بھی رکھتی ہے اور ماضی میں ہونے والی جنگوں اور آنے والے زلزلوں کے باوجود اپنی جگہ پر قائم و دائم ہے-
 
image
فہرست میں سب سے آخر یعنی دسویں نمبر پر تبت کا پوٹالا پیلس ہے- یہ سطح سمندر 3700 میٹر کی بلندی پر واقع ہے- یہ 13 منزلہ گھر 100 کمروں پر مشتمل ہے-
 


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

They’re the great wonders of the world that every intrepid traveller must have on their wish list. From Ireland’s Giant’s Causeway, Hawaii’s Kilauea volcano, to India’s Taj Mahal and the Great Wall of China, to not see them, really is missing out. A new book by Lonely Planet reveals the top 50 must-see world wonders – with the experts picking out their top 10 especially for MailOnline Travel.