ویب سائٹ نے بچھڑے ہوؤں کو ملا دیا

ستائیس سالہ امریکی خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی مدد سے اپنی ماں تلاش کر لی۔
 

image


جیو نیوز کے مطابق 1986ء میں ایک خاتون اپنی بچی کو امریکا کے فاسٹ فوڈ ریستوران میں چھوڑ کر چلی گئی تھی، یہ بچی اب 27 برس کی ہو چکی ہے۔

27سالہ کیتھرین ڈیپرل نے فیس بک پر اپنی ماں کو دو مارچ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے تلاش کرنا شروع کیا۔ ان کی اس پوسٹ کو 30 ہزار مرتبہ شیئر کیا گیا اور بالآخر یہ اس کی ماں نے بھی دیکھ لی۔ جنہوں نے بعد میں کیتھرین سے رابطہ کیا۔
 

image

کیتھرین کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ اپنی ماں سے مل کر انہیں’حقیقی خوشی‘ ملی ہے۔ پینسلوینیا کے علاقے سیلین ٹاوٴن میں اس بچی کو ’برگر کنگ بے بی‘ کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔
 
YOU MAY ALSO LIKE:

After 27 years a mysterious Burger King delivery finally has a heartwarming ending. Just three weeks after "Burger King Baby" Katheryn Deprill posted a heartfelt plea for help finding her biological mother who abandoned her as an infant in a restaurant, they met for the first time Monday.