یوم ِ پاکستان 23مارچ کے موقع پر منوڑہ میں مشاعرے کا اہتمام

شاعری اِنسانی جذبات اور احساسات کی عکاس ہوتی ہے ۔رفیق خیال
اچھی شاعری ہر دورمیں پسندکی گئی ہے ہراِنسان فطری طورپر شاعر پیداہواہے۔شکیل احمدخان
یوم ِ پاکستان 23مارچ کے موقع پر منوڑہ میں معروف شاعرو ادیب اور محقق انجینئر شکیل احمدخان نے مشاعرے کا اہتمام کیا جس میں شعراء کرام نے اپنے تازہ کلام سُنائے۔

یوم پاکستان 23مارچ کے موقع پر منوڑہ میں معروف شاعروادیب اور محقق شکیل احمدخان نے مشاعرے کا اہتمام کیا اِس موقع پر لاہورسے آئے ہوئے شاعررفیق خیال نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ شاعری اِنسانی جذبات اور احساسات کی عکاس ہوتی ہے اور ہر شاعر زمانے اور معاشرے کو جس نظرسے دیکھتاہے اُنہیں ویسے ہی اپنے اشعار کی صورت میں ڈھال کر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہارکرتاہے شاعر ہرزمانے ہرمعاشرے اور ہرگزرتے لمحات میں سب سے زیادہ احساس اور دردمنداِنسان ہوتاہے یہی شاعراور اِس کی شاعری ہی توہے جو اِنسانوں میں انقلاب کی اُمنگ اور جینے کی آرزوپیداکرتی ہے اِس موقع پر معروف شاعروادیب اور محقق انجینئر شکیل احمدخان نے اپنے خطاب میں کہاکہ اچھی شاعری ہر دورمیں پسندکی گئی ہے اور پسندکی جاتی رہے گی کیوں کہ اچھی شاعری ڈپریشن کو دورکرنے میں دواسے زیادہ مفیدہے جس سے دل ودماغ کو راحت اور سکون نصیب ہوتاہے اَب یہ شاعری پڑھنے کی حدتک ہویا کسی سُریلے گلوکار کی آوازمیں غزل یا گانے کی صورت میں سماعت سے ٹکرائے بہرکیف یہ اپنااثرضروررکھتی ہے اِس سے انکار نہیں ہے کہ ہر اِنسان فطری طورپر شاعرپیداہواہے مگرضروری ہے کہ اِسے اپنے جذبات اور احساسات کا اظہارکرنابھی آتاہو اِس سے زمانوں اور معاشروں میں اچھے شاعراور اچھی شاعری پروان چڑھتی ہے اُنہوں نے کہاکہ آج کے نوجوانوں میں شاعری کا عنصر پایاجانااِس بات کی دلیل ہے کہ مستقبل قریب میں مُلک میں بہت سے انقلابی اور اچھے شاعر سامنے آئیں گے جو اپنی شاعری سے اردوادب کی خدمات کریں گے اور مُلک اور معاشرے کی مثبت سمتیں متعین کرنے میں اپنانمایاں کردار اداکریں گے اِس موقع پر جن شعراء کرام نے اپنے کلام پیش کئے اِن میں نقیب محفل رشیدخان رشید، نوجوان شاعرمحمدعلی اشرف، اکمال نوید، گلِ انور، محمدعلی گوہر، انجینئر جام مری ، انجینئر واجد علی ،صدرِ مشاعرہ رفیق خیال اور میزبان انجینئر شکیل احمدخان اوردیگر شامل تھے شعراء کرام کو اِن کے خُوبصورت کلام پیش کرنے پر سامعینِ محفل نے دل کھول کر داددی اور اِن کی حُوصلہ افزائی کی قبلِ ازیں کالم نگارمحمداعظم عظیم اعظم نے خُطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ کامران قریشی نے کلام پاک کی تلاوت کی سعادت حاصل کی اوراختتامِ مشاعرہ میزبان انجینئر شکیل احمدخان نے شعراء کرام کو تحائف پیش کئے۔
جاری کردہ :۔ محمدسمعید اعظم
Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 881838 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.