قبرستان میں ریسٹورنٹ٬ مُردوں کے درمیان بیٹھ کر کھائیں

آپ نے اکثر سمندر کنارے٬ اونچی چوٹیوں یا خوبصورت عمارات میں بنائے گئے ریسٹورنٹس کے بارے میں تو سنا ہوگا لیکن کیا کبھی کسی ایسے ریسٹورنٹ کے بارے میں سنا ہے جو کسی قبرستان میں تعمیر کیا گیا ہو؟-

جی ہاں یہ بھارت کا ایک انوکھا ریسٹورنٹ ہے جو کہ ایک بہت پرانے قبرستان پر تعمیر ہوا مگر اس منفرد انداز کے ساتھ کہ قبریں بھی کھانے والوں کے برابر میں ہی موجود ہیں-
 

image


بھارت کے شہر احمد آباد میں نیو لکی نامی اس ریسٹورنٹ کا خیال لوگوں کو کچھ زیادہ ہی پسند آگیا ہے اور وہاں ہر وقت کافی رش رہتا ہے-

دوسری جانب سے ریسٹورنٹ کے مالک کا ماننا ہے کہ انہی قبروں کی بدولت اس کے کاروبار ترقی کی جانب گامزن ہے-

یہاں کھانے کی میزوں کے ساتھ حقیقی قبروں کی موجودگی کے باوجود لوگ کے موت کے خوف کی بجائے اپنا پیٹ بھرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں- اس ریسٹورنٹ میں بٹر رول اور چائے پیش کی جاتی ہے-
 

image

ریسٹورنٹ کے مالک کرشن کوٹی کا کہنا ہے کہ “ میں نے قبرستان کو ختم کرنے کی بجائے یہاں موجود قبروں کو محفوظ رکھ کر اپنا ہوٹل بنانے کا فیصلہ کیا“-

اپنے تمام تر عجیب و غریب اور انوکھے حلیے کے باوجود یہ ہوٹل انتہائی تیزی کے ساتھ نوجوانوں میں مقبول ہورہا ہے-

اس ریسٹورنٹ میں ایک درجن سے زائد قبریں ہیں اور ہر صبح ان کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ان کے اوپر تازہ پھولوں کی چادریں بچھائی جاتی ہیں-

ہر صبح ہوٹل کھلنے کے فوراً بعد قبروں کی صفائی ستھرائی سے متعلق یہ تمام امور ویٹرز سرانجام دیتے ہیں-

ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ “ ہم اپنے دن کے آغاز کرنے سے قبل سب سے پہلے ان قبروں کے حوالے سے تمام امور سرانجام دیتے ہیں- اور یہ انتہائی اہم کہ مردہ افراد کا احترام کیا جائے-“
 

image

“ یہ قبرستان ہمارے لیے خوش قسمتی کی علامت ہے اور اس کی وجہ سے ہم ترقی کررہے ہیں- اور یہ لوگوں کے لیے ایک منفرد تجربہ ہے“-

ریسٹورنٹ میں موجود ہر قبر کو لوہے کی گرل سے سیل کیا گیا ہے-

چند مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ یہ قبریں 16ویں صدی کے ایک صوفی بزرگ کے پیروکاروں کی ہیں جن بزرگ کا مقبرہ بھی قریب میں ہی واقع ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Some restaurant atmospheres are plain dead - but one Indian restaurant owner claims business has flourished since opening his eaterie at the site of an old cemetery. Rather than ripping out the graves to make way for his restaurant, owner Krishnan Kutti even chose to preserve the coffins and place tables around them at the ironically-named New Lucky Restaurant in Ahmadabad.