دنیا کے تیز رفتار جیٹ طیارے

جیٹ طیاروں میں انتہائی طاقتور جیٹ انجن نصب ہوتے ہیں اور یہ ہوائی جہاز کے مقابلے میں انتہائی تیز رفتار بھی ہوتے ہیں- ان کی تیز رفتاری کا اندازہ آپ اس بات سے بخوبی لگا سکتے ہیں کہ یہ آپ کی آواز کی رفتار سے بھی کئی گنا زیادہ تیز رفتار ہوتے ہیں- جیٹ طیاروں کا نظریہ سب سے پہلے دو انجنئیر٬ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے فرینک ویٹل اور جرمنی کے Hans von Ohain نے پیش کیا-
 

General Dynamics F-111 “Aardvark”
یہ جیٹ طیارہ 1960 میں امریکہ نے تیار کیا اور آسٹریلیا کی ائیرفورس کے زیرِ استعمال ہے- اس کی حد رفتار 1903 میل فی گھنٹہ ہے- اس طیارے کی رفتار آواز کی رفتار سے 2.5 گنا زیادہ ہے-

image


MIG 31 Foxhound
روس کا تیار کردہ یہ طیارہ MiG-25 FoxBat کا ایک جدید ماڈل ہے- اس کی حد رفتار 1860 میل فی گھنٹہ ہے اور یہ رفتار کی آواز کی رفتار سے 2.83 گنا زیادہ بنتی ہے-

image


F-15 Eagle
یہ طیارہ امریکہ نے تیار کیا اور اس کی حد رفتار 1903 میل فی گھنٹہ ہے جو کہ آواز کی رفتار 2.5 گنا زیادہ بنتی ہے-

image


XB-70 Valkyrie
اس طیارے کی حد رفتار 2360 میل فی گھنٹہ ہے اور اسے بھی امریکہ نے ہی تیار کیا ہے- اس طیارے کی رفتار آواز کی رفتار سے 3.1 گنا زیادہ ہے-

image


Bell X-2 Starbuster
تاریخ کے اس کامیاب ترین طیارے کے ساتھ ایک افسردہ پہلو بھی جڑا ہے- نومبر 1955 میں اس امریکی طیارے کو جس پائلٹ نے تجربے کے حوالے سے پہلی مرتبہ اڑایا وہ اسے 2300 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی زائد پر لے جانے پر کامیاب تو ہوگیا لیکن اس تیز رفتاری کی وجہ سے اس کی جان چلی گئی-

image


Mig-25 “Foxbat”
روس کا تیار کردہ یہ طیارہ 80 ہزار فٹ کی بلندی پر جا کر بھی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھتا ہے- اس طیارے کی حد رفتار 2436 میل فی گھنٹہ ہے جو کہ آواز کی رفتار سے 3.2 گنا زیادہ بنتی ہے-

image


SR-71 BlackBird
یہ طیارہ 1960 میں امریکہ کی Lockheed Corporation نے تیار کیا اور یہ U-2 کا اپ گریڈ ورژن ہے- یہ ایک لاکھ فٹ کی بلندی پر اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے- اس طیارے کی حد رفتار 2664 میل فی گھنٹہ ہے جو کہ آواز کی رفتار سے 3 گنا زیادہ بنتی ہے-

image


X-15
اس طیارے کی حد رفتار 5115 میل فی گھنٹہ ہے اور یہ دنیا کا تیسرا تیز رفتار جیٹ طیارہ ہے- یہ طیارہ 354,330 فٹ کی بلندی پر پرواز کرسکتا ہے جبکہ اس طیارے کی رفتار آواز کی رفتار سے 6.72 گنا زیادہ ہوتی ہے-

image


X-43A
امریکہ کے تیار کردہ اس طیارے کی حد رفتار 7460 میل فی گھنٹہ ہے- یہ رفتار آواز کی رفتار سے 9.8 گنا زیادہ بنتی ہے-

image

Space Shuttle
دنیا کا سب سے تیز رفتار جہاز ہونے کا اعزاز اس اس اسپیس شیٹل کو حاصل ہے- اس جہاز میں ایک بیرونی ٹینک بھی نصب ہوتا ہے- اس جہاز کی رفتار 15224 میل فی گھنٹہ سے بھی زائد ہوتی ہے جو کہ آواز کی رفتار سے 20 گنا زائد بنتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Jet Aircraft are powered by jet engines and move much faster as compared to the propeller-powered aircraft. You can see a jet aircraft at a certain place before your sound can even reach there! Yes undoubtedly some of the jet aircraft even move faster than the speed of sound. The concept of jet aircraft was first given by two engineers, Frank Whittle of UK and Hans von Ohain of Germany.