درخت کا روپ دھارتی انوکھی عمارت

عمارتیں تو اپ نے بہت دیکھی ہوں کی مگر اس طرز کی منفرد عمارت کا تو کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا-

دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق یہ فرانس میں جلد ہی تعمیر کیا جانے والا ٹری ہاؤس ہے جس میں گھر کسی درخت کے پتوں کی مانند پھیلے ہوئے نظر آئیں گے-
 

image


فرانس میں تعمیر کیے جانے والے اس 17 منزلہ ٹری ہاؤس کا نقشہ دیکھنے میں اتنا زبردست ہے تو سوچیں کہ تعمیر ہوجانے کے بعد یہ کیسی قیامت ڈھائے گا-

اسے وائٹ ٹری ہاؤس کا نام دیا گیا ہے جس میں درخت کی شاخوں اور پتوں کی طرح گھر اور سیڑھیاں تعمیر کی جائیں گی تاہم اس کی تعمیر آرکیٹیکٹس کے لیے کافی بڑا چیلنج ثابت ہونے والی ہے-

اس منفرد 56 میٹر بلند ٹاور میں 120 رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے٬ جبکہ ایک ریسٹورنٹ٬ آرٹ گیلری اور دیگر بار وغیرہ بھی اس کی زینت بنیں گے-
 

image

اس کی تعمیر جولائی 2015 میں شروع ہوگی اور توقع ہے کہ دسمبر 2017 تک اسے مکمل کرلیا جائے گا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Piercing the skyline and sprouting branch-like balconies, an apartment block resembling a giant tree is set to come to life in Montpellier, France. Aptly called The White Tree (L’Arbre Blanc), at 17-storeys, the high-rise building embodies the capabilities of 21 century architecture.