سحر انگیز نظاروں کے حامل ریسٹورنٹ٬ پاکستانی سرفہرست

عام طور پر ریسٹورنٹ اپنے معیاری کھانوں اور بہترین ماحول کے حوالے سے جانے جاتے ہیں لیکن دنیا میں چند ایسے ریسٹورنٹس بھی موجود ہیں جو اپنے اردگرد کے منفرد نظاروں کی وجہ سے مشہور ہیں- چند ایسے ہی ریسٹورنٹس کا ذکر آج ہم اپنے اس آرٹیکل میں کر رہے ہیں جو کہ لوگوں میں اپنے سحر انگیز نظاروں کی وجہ سے مقبول ہیں-
 

10- El Tovar, Arizona
اس ریسٹورنٹ سے امریکہ کے مقبول نیشنل پارک گرینڈ کینن کا نظارہ کیا جاسکتا ہے- ایریزونا میں واقع اس نیشنل پارک کی تاریخ دو ارب سال پرانی ہے- اس ہوٹل میں دیگر کھانوں کے ساتھ ساتھ جنوب مغربی اور اسکاٹش ڈشز مینو میں شامل ہیں-

image


9- Saidpur Village, Pakistan
اس ریسٹورنٹ میں پاکستان کی ثقافتی اقدار کا انتہائی قریب سے مشاہدہ کیا جاسکتا ہے- یہ ریسٹورنٹ پاکستان کے گاؤں سید پور میں تعمیر کیا گیا ہے اور یہاں آپ راویتی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ عام افراد کے رہن سہن کے طریقوں سے واقف ہوسکتے ہیں- اگر آپ کا یہاں جانا ہو تو گاؤں کے مرکز میں واقع ایک دکان پر موجود مٹی سے بنی ایک ٹرین کو دیکھنا نا بھولیں-

image


8- Boucan, West Indies
اگر ہمیشہ سے آپ کی خواہش رہی ہے کہ آپ کو کبھی چارلی چاکلیٹ فیکٹری جانے کا موقع ملے تو ہوسکتا ہے کہ یہ جگہ آپ کے لیے ہی ہو- یہ مقام چاکلیٹ پاؤڈر کی پیداوار کے لیے انتہائی مقبول ہے اور چاکلیٹ سے محبت کرنے والوں کے لیے کسی جنت سے کم نہیں- اس کے مینو کی ہر آخری چیز چاکلیٹ پر مشتمل ہوتی ہے-

image


7- Rosellinis, Italy
اٹلی میں واقع بحیرہ روم پر موجود اس ریسٹورنٹ سے آپ خوبصورت چٹانوں اور مچھلی کا شکار کرتی کشتیوں کا دلکش نظارہ دیکھ سکتے ہیں- اس ریسٹورنٹ میں جنوبی اطالوی کھانوں سے لطف اٹھایا جاسکتا ہے-

image


6- Baan Rim Pa, Thailand
انڈمان سمندر پر واقع اس دو منزلہ ریسٹورنٹ سے اردگرد موجود پہاڑوں کا نظارہ کیا جاسکتا ہے- غروبِ آفتاب کا حسین منظر اور چٹانوں سے ٹکراتی لہریں یہاں کے ماحول کو انتہائی دلفریب بنادیتی ہیں- یہ ریسٹورنٹ اپنے مہمانوں کو تھائی لینڈ کے گرینڈ پیلس کا مینو پیش کرتا ہے-

image


5- Le Jules Verne, France
آپ نے آج تک پیرس میں موجود ایفل ٹاور کے بارے میں سنا ہوگا لیکن کیا کبھی ایفل ٹاور سے پیرس کے نظارے کے بارے میں سوچا ہے- یہ ریسٹورنٹ زمین سے 410 فٹ کی بلندی پر ایفل ٹاور پر تعمیر کیا گیا ہے- اور یہاں سے روشینوں شہر کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے- یہ ریسٹورنٹ اپنے مہانوں کے لیے روایتی مزیدار فرانسیسی کھانے پیش کرتا ہے-

image


4- Ngorongoro Crater Lodge, Tanzania
اس ریسٹورنٹ کو دیکھتے ہی ذہن میں سب سے پہلا خیال پریوں کے دیس کا آتا ہے- یہ ریسٹورنٹ دنیا کے سب سے بڑے ختم ہونے جانے والے آتش فشاں پہاڑوں کے کنارے پر واقع ہے- اس قدرتی مسکن میں موجود جنگلی حیات یہاں کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہے- یہ ریسٹورنٹ Pan-African ڈشز پیش کرتا ہے-

image


3- Eagle’s Eye Resturant, Canada
اس ریسٹورنٹ کے کینیڈا کے سب سے بلند ترین مقام کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے- یہ سطح سمندر 7700 فٹ کی بلندی پر برف سے ڈھکی چوٹی پر واقع ہے اور اس کے ساتھ ہی چٹانی پہاڑ بھی ملحق ہیں- یہ ریسٹورنٹ فرنچ ڈشز پیش کرتا ہے جس میں گوشت٬ سالمن مچھلی اور تازہ سبزیاں بھی شامل ہوتی ہیں-

image


2- Ithaa, Maldives
مالدیپ میں واقع یہ ریسٹورنٹ یقینی طور آپ کی آنکھوں کو متاثر کرے گا- یہ ریسٹورنٹ بحر ہند کی سطح سے 16 فٹ گہرائی میں واقع ہے- اس سرنگ نما ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر آپ اس کی شیشے سے تعمیر دیواروں سے سمندر کے اندر کا دلکش نظارہ کرسکتے ہیں- یہ ریسٹورنٹ یورپی کھانوں کی پیشکش کرتا ہے اور ساتھ ہی یہ شادیوں اور دیگر خصوصی تقاریب کے لیے بھی مہیا کیا جاتا ہے-

image

1- Monal, Pakistan
اس فہرست سب سے پہلا نمبر اس ہوٹل کو حاصل ہے جہاں سے اسلام آباد کا خوبصورت کا نظارہ کیا جاسکتا ہے- یہ ریسٹورنٹ اسلام میں واقع مارگلہ کی پہاڑیوں میں موجود دامن کوہ نامی پہاڑی پر تعمیر کیا گیا ہے- اور یہ مقام روح اور دماغ دونوں کو تازگی مہیا کرتا ہے- اس ریسٹورنٹ میں روایتی اور غیر ملکی کھانے فراہم کیے جاتے ہیں لیکن یہاں کے سب سے خاص اطالوی کھانے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Restaurants are generally known after the food quality and the ambiance, they offer. But there are few restaurants on our planet that also offer unique views of the surrounding areas. We are featuring today 10 of such restaurants in the world that attract public with breathtaking views of the surroundings. Starting-off from number 10.