پشاور: کینسر کے مریضوں کا علاج مفت

ترقی پذیر ممالک میں سرطان یا کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آئندہ دس سالوں میں ایک اندازے کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں ان کیسز کی تعداد 75 فیصد تک بڑھ جائے گی۔ ورلڈ ہیلتھ ارگنایزیشن( WHO) کی ایک رپورٹ کے مطابق اگر تشخیص اور علاج کے لیے مناسب تدابیر مہیا کر دی جائیں تو اس میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔ کینسر کیوں ہوتا ہے، اس کا حقیقی جواب تو شاید کسی کے پاس نہیں ہے لیکن ماہرینِ صحت اس بات پر متفق ہیں کہ اس کی بنیادی وجہ جینز میں رونما ہونے والے تغیرات ہیں۔ پاکستان میں کینسر کے مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی سالانہ تعداد ایک لاکھ 5 ہزار سے بھی زائد بتائی جاتی ہے۔

ڈوئچے ویلے کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختون خواہ میں حکومت نے حال ہی میں پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں کینسر مرض میں مبتلا مریضوں کے مفت علاج کرنے کا اعلان کیا ہے، اس منصوبے کے لئے حکومت نے ستمبر 2012 ء میں فنڈ مختص کیا تھا لیکن کچھ وجوہات کے بنا پر اس پروگرام پر کام تاخیر کا شکار ہوگیا تھا اور اب حکومت اس پر جلد عملدرآمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کے تخت صوبے بھر کے لوگوں کو علاج کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی مہیا کی جائیں گی۔
 

image


حیات آباد میڈیکل کمپلکس ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بشریٰ کا اس منصوبے کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے، اور اس سے بہت سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا، کیونکہ کینسر کی بیماری بہت بڑھ رہی ہے اور اس میں مبتلا زیادہ تر لوگ غریب ہیں جو اس کے علاج کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتے۔ ڈاکٹر بشریٰ کا مزید کہنا ہے،'' اب کینسر کے مرض میں مبتلا مریض ایک لاکھ بیس ہزار روپے ماہانہ کیسے برداشت کرسکتے ہیں، ان لوگوں کے لئے یہ بہت مشکل ہے جو مہینے میں پانچ سے دس ہزار روپے کماتے ہیں، یہ ہمارے بس کی بات نہیں ہے تو وہ لوگ کیسے اتنا خرچہ کرسکتے ہیں، وہ تو سب کچھ بیچ کر بھی یہ نہیں کرسکتے۔‘‘

ان کا مزید کہنا ہے کہ سرطان یا کینسر کے مریضوں کا علاج آسان ہے لیکن اس کی ادویات بہت مہنگی ہیں اور عام طور پر یہاں دستیاب بھی نہیں ہوتی، جس کے لئے لوگ لاہور یا کراچی تک کا سفر کر کے شوکت خانم میموریل ہسپتال یا آغا خان ہسپتال جاتے ہیں۔ گو کہ شوکت خانم ہسپتال میں مریضوں کا فری علاج کیا جاتا ہے، لیکن پھر بھی اکثر لوگوں کے پاس وہاں تک جانے کا کرایہ بھی نہیں ہوتا، اور پھر کچھ دنوں تک انجان اور مہنگے شہر میں قیام اور کھانا پینا بہت مشکل ہوجاتا ہے، اس لئے اگر حکومت یہاں پر یہ سہولت شروع کرے تو یہ بہت اچھا ہوگا اور لوگ بہت بڑی تکلیف سے بچ جائیں گے۔

حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں رجسٹریشن انچارج آف بلڈ کینسر عبدالواحد نے ڈی ڈبلیو کو اس منصوبے کی تاخیر کے بارے میں بتایا۔'' اس منصوبے پر عمل بہت پہلے شروع ہوجانا تھا ، لیکن اس میں کچھ آفیشل مسئلے آگئے تھے، کسی کمپنی والے نے کچھ کہا تھا اور حکومت کی طرف سے بھی کچھ مسائل تھے ،لیکن اب امید کی جارہی ہے کہ یہ پروگرام مارچ کے آخر یا اپریل میں یہ باقاعدہ طور پر فعال ہوجائیگا۔‘‘

ان کا مزید کہنا ہے کہ مفت علاج کی یہ سہولت صرف خیبر پختون خواہ کے عوام کے لیے ہے۔ کینسر کی بہت سی مختلف اقسام ہیں اور اس کی تشخیص جتنی جلدی ہواتنا ہی اس کا علاج آسان ہوتا ہے اور مریض صحت یاب ہوجاتا ہے۔
 

image

پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام بہت جلد شروع ہوجانے کی امید ہے اور اس مد میں تمام تر تیاریاں کی جا چکی ہیں اور اس منصوبے کے تحت صوبے بھر سے ہر سال تقریباً چار ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا اور ہر قسم کے سرطان میں مبتلا مریضوں کو رجسٹر کیا جائے گا سوائے ان لوگوں کے جو کہ بیماری کے چوتھے مرحلے میں داخل ہوچکے ہوں، کیونکہ اس صورت میں ان کے علاج کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اس منصوبے کو جلد شروع کرنے کے لئے مختلف ادویات سازی کی فرمز کو خطوط بھی بھیجے گئے ہیں تاکہ ادویات کی فراہمی کو یقینی بناکر اس پر جلد کام شروع کیا جائے۔۔

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ایک کینسر کے مریض کے علاج پر کم ازکم ایک لاکھ سے دو لاکھ تک خرچہ آتا ہے جبکہ اس پروگرام کے بعد ان مریضوں کا بالکل مفت علاج کیا جائے گا، اس سلسلے میں حکومت نے پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلکس اور انسٹیٹوٹ آف ریڈیو تھراپی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن (ارنم) دونوں ہسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے 150، 150ملین روپے مختص کئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے ’’جو بلڈ کینسر کے مریض ہیں ان کا ہم ہر سال مفت علاج کریں گے،اور اس کے علاوہ ہم نے پشاور کے ارنم ہسپتال اور ایبٹ آباد میں نورہسپتال، ان کو ہم نے اسپیشل گرانٹ دیئے ہیں، تاکہ جو غریب لوگ ہیں، جو لوگ اپنا علاج نہیں کرا سکتے ان کے لئے ہم ایک خلا بنائیں کہ وہ اپنا علاج کراسکیں۔‘‘

پختون خواہ کے عوام اب اس بات کے منتظر ہیں کہ کب ان کے پیاروں کا مفت علاج شروع کیا جائیگا، اور علاج کے غرض سے طویل سفر کرنے سے ان کو چھٹکارا ملے گا۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا کو سرطان یا کینسر کی ایک بڑی لہر کا سامنا ہے۔ ادارے کی یہ بھی پیشنگوئی ہے کہ سال 2035 تک سرطان میں مبتلا افراد کی سالانہ تعداد دو کروڑ سے تجاوز کر جائے گی، تاہم ان میں نصف ایسے ہوں گے جن کے مرض کا تدارک کیا جا سکتا ہے۔ WHO کا کہنا ہے کہ سرطان سے بچاؤ کے لیے تمباکو نوشی، موٹاپے اور شراب نوشی پر قابو پانے پر توجہ دینے کی شدید ضرورت ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Khyber Pakhtunkhwa would start targeted therapy of cancer patients under the free treatment programme, to be launched within a month, officials said. “We have completed all formalities to start targeted therapy of patients at the hospital. Under it, the patients will receive medicines that will kill only cancer cells in the body,” said Prof Abid Jameel, head of medical oncology ward at Hayatabad Medical Complex, Peshawar.