سعودی عرب میں قرآن پاک کا معجزہ

سعودی عرب میں اس وقت ایک معجزہ سامنے آیا جب ایک حادثے کے بعد گاڑی جل کر مکمل طور پر تباہ ہوگئی مگر اس میں موجود قرآن مجید حیران کن طور پر بالکل محفوظ رہا-
 

image


دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جنوبی سعودی صوبے جازان میں پیش آیا جہاں گاڑی اچانک آگ لگ گئی اور کار مکمل طور پر تباہ ہو کر رہ گئی-

ڈرائیور کی مدد کے لیے آنے والے افراد یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ گاڑی کی ہر چیز تو تباہ ہوگئی ہے مگر قرآن مجید بالکل محفوظ رہا-

ڈرائیور کا کہنا تھا کہ یہ گاڑی اس کے والد کی تھی اور وہ ہمیشہ قرآن مجید کا ایک نسخہ اس کے اندر رکھتے تھے-
 

image

ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ جب ہم نے گاڑی کا جائزہ لیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے قرآن مجید کے سوا ہر چیز مکمل طور پر تباہ ہوگئی٬ اس وقت میں نے اس معجزے کی تصویر اپنے موبائل فون میں محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا-
YOU MAY ALSO LIKE:

A copy of the Noble Qur’an remained intact after fire left a car totally charred in Saudi Arabia’s southern province of Jazan. “The driver told me that the car belongs to his father who always kept a copy of the Qur’an in it,” a Saudi man told Sabq Daily, Emirates 24/7 reported on Sunday, March 2.