مردہ شخص آخری رسومات کے دوران ہلنے لگا

امریکی ریاست مسیسپی میں ایک مردہ قرار دیا گیا شخص آخری رسومات کے دوران جی اٹھا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو آخری رسومات کے مرکز پورٹر اینڈ سنز میں کارکن 78 سالہ والٹر ویلیمز کو دفنانے کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ والٹر ویلیمز نے پلاسٹک کے بیگ میں ٹانگیں ہلانا شروع کر دی۔
 

image


ایک دن پہلے بدھ کو والٹر کے اہلخانہ نے ایک طبی افسر کو گھر بلایا تو اس نے ان کی نبض دیکھ کر انھیں مردہ قرار دے دیا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ والٹر کے دل کی دھڑکن کو رواں رکھنے کے لیے نصب آلے نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

مردہ جسم کو دیر تک محفوظ رکھنے کے لیے مسالے اور خوشبو لگانے والے ڈیکسٹر ہاورڈ کے مطابق انھیں ایک نرس نے فون کر کے بلایا اور بتایا کہ والٹر ویلیز چل بسے ہیں۔

ڈیسکٹر کے مطابق انھوں نے معمول کے مطابق والٹر ویلیمز کا معائنہ کیا اور انھیں زندگی کے کوئی آثار نہیں ملے۔
 

image

انھوں نے بتایا کہ جب مردے کو آخری رسومات کے مرکز میں پہنچایا گیا اور اس کو دفنانے کی تیاری کی جا رہی تھی تو پلاسٹک کے بیگ میں انھوں نے ٹانگیں مارنا اور حرکت کرنا شروع کی دی۔

’انھوں نے سانس لینا شروع کر دی، یہ ایک معجزہ ہے۔‘

بعد میں والٹر ویلیمز کو مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

ڈیکسٹر ہاورڈ کے مطابق یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے اور انھوں نے اپنی 20 سالہ پیشہ ور زندگی میں ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A man who woke up in a body bag at a funeral home after being pronounced legally dead in what the coroner described a 'miracle'. Walter Williams from Lexington, Mississippi, was zipped up in a body bag while funeral home workers prepared to embalm him, but instead they soon found him kicking to get out, according to WAPT.