وشمہ خان وشمہ

میں وشمہ خان وشمہ 25 فروری 1988 کو ملیر کینٹ ، کراچی میں پیدا ہوئی ۔۔ گھر میں بلبل کے نام سے پکارا جاتا ہے ۔۔ مین دس ماہ کی تھی کہ والدین ایک حادثے میں وفات پا گئے ۔۔ سات سال تک نانی نے میری پرورش کی اور اس کے بعد سے میں پھوپھی کے پاس مسقط ، سعودی عرب ، لبنان ، شام ، ترکی ، دبئی ، ماسکو اور رومانیہ میں رہی ۔۔ کتابوں اور قومی زبان سے جنون کی حد تک لگاؤ رہا ۔۔ جب میرے ساتھ کی لڑکیاں اپنا جیب خرچ میک اپ خرچ کرتی تھیں تو میں اپنی تمام رقم کتابوں پر خرچ کر رہی ہوتی تھی ۔۔ بچپن مین کتابوں پر اپنا نام لکھ کر اس میں رنگ بھرنا میرا پسندیدہ مشغلہ رہا ۔۔

میرا پہلا شعری مجموعی ’’ سرگوشیاں ‘‘ 2012 میں لاہور سے شائع ہوا دوسرا مجموعہ ’’ جان محسن ‘‘ آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔۔

محسن نقوی میرے پسندیدہ شاعر ہیں ۔۔ میں کبھی ان سے نہیں ملی ، کبھی انہین دیکھا نہیں ، کبھی بات نہیں ہوئی ، مجھے تو یہ بھی معلوم نہین کہ جب میری ان کی شاعری کے ذریعے ان سے شناسائی ہوئی ، وہ اس دنیا میں تھے بھی کہ نہیں ۔۔ لیکن ’’ جان محسن ‘‘ میری زندگی کا سرمایہ ہے ۔۔۔ جان محسن کیوں نہ لکھوں ۔۔جب کے اس نام نے میری زندگی گھما دی- مجھےہر چیز سے محروم کردیا اور یہ نام کی بنا پر میری نادانیوں اور معصومیت کو سزانکا مستحق قرار دیا گیا ۔۔

میری نادانیوں کا نام ہے جان محسن ۔۔ تہمتوں ، بے اعتباریوں اور غلط فہمیوں کا نام ہے جان محسن ۔۔ جان محسن جاہلیت کے دبیز پردوں میں لپٹی ہوئی رسوم و رواج کا نام ہے ۔۔ تنہائی کے عذابناک لمحوں ، بے قصور چیختی آوازوں مر مر کے جینے اور بیتے لمحوں کی سسکیوں کا نام ہے جان محسن ۔۔
مجھے یہ نام دیا گیا ۔۔ اب یہ میری پہچان ہے ۔۔جان محسن ۔۔

جب کہ میری پہچان بنا دیا گیا ، روح میں بسا دیا گیا تو پھر اس نام کو کیوں چھینا جا رہا ہے ۔۔

ادب میں یہ نام کسی طرح ہے یا نہیں مگر اس نام نے مجھے شاعرہ بنا دیاہے ۔۔ میری بے چین روح مجھے چار دیواری میں لکھنے پر مجپور کرتی ہے ۔۔ یہ نام مجھے جینا سکھاتا ہے ۔ میری ٹوٹی ہوئی ہمت اور حوصلے بحال کرتا ہے ۔
سنو وشمہ اگر جینا پڑا تم سے جدا ہوکر
تیری خاطر رہوں گا میں زمانے سے خفا ہو کر
ادب کے گلستاں کی بلبل بنے تو
تمنا ہے میری یہ میری دعا ہے

مجھے احساس ہوتا ہے کہ میرے اندر محسن ہے یا میں محسن میں ہوں ۔۔ یا پھر میں خود محسن ہوں ۔۔۔ میرے احساس و خیالات کا نام جان محسن ہے ۔۔

شاعر وہی لکھتا ہے جو محسوس کرتا ہے ۔ میں بھی وہی لکھتی ہوں جو میرا دل کہتا ہے ۔۔
 وشمہ خان وشمہ
About the Author: وشمہ خان وشمہ Read More Articles by وشمہ خان وشمہ: 308 Articles with 426138 views I am honest loyal.. View More