زیرِ آب دنیا کی حیرت انگیز تصاویر

زمین پر واقع دنیا سے تو ہم سب واقف ہیں جو کہ ہمارے اردگرد موجود ہے لیکن ایک دنیا سمندروں میں بھی موجود ہے جسے ہم صرف کیمرے کی آنکھ سے ہی دیکھ پاتے ہیں- دنیا بھر کے سمندروں کی تہہ میں کیا کیا ہوتا ہے؟ اس کی چند جھلکیاں آپ آج کے اس آرٹیکل میں دیکھیں گے- زیرِ آب لی گئی یہ تصاویر درحقیقت ایک بین الاقوامی مقابلے کا حصہ ہیں-اس مقابلے میں تقریباً 8 ہزار تصاویر شامل کی گئیں جو کہ دنیا بھر کے مختلف فوٹوگرافروں نے کھینچی تھیں-
 

image
دریائی گھوڑے کی یہ ناقابلِ یقین تصویر ایلن Curlaerts نے کھینچی٬ اس تصویر کو میٹھے پانی کی کیٹیگری میں پہلا انعام حاصل ہوا-
 
image
برطانوی فوٹوگرافر Paul Colley نے بھی مچھلیوں کے ایک ہجوم کی تصویر کھینچی اور یہ سمندری حیات کی کیٹیگری میں پہلا انعام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے-
 
image
ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر Rasmus Raahauge نے وائٹ شارک کی تصویر ارسال کی جس نے شارک کی کیٹیگری میں چوتھا انعام حاصل کیا-
 
image
critter کی یہ دلکش تصویر جرمنی سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر اینڈرے فلپ نے کھینچی اور اس تصویر کو شارک کی کیٹیگری میں دوسرا انعام حاصل ہوا-
 
image
لیکن شارک کی کیٹیگری میں سب سے پہلا انعام فن لینڈ کے Petteri Viljakainen اپنی اس تصویر کے باعث حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے-
 
image
ایک مچھلی دوسری مچھلی کے جبڑے میں پھنسی ہوئی ہے٬ یہ تصویر Doris Vierkotter نے کھینچی اور انہیں اس تصویر کے لیے مائیکرو کلوز اپ کے زمرے میں چاندی کے میڈل سے نوازا گیا-
 
image
Marchione Giacomo اپنی اس ناقابل یقین تصویر کے ساتھ Macro Nudibranchia کی کیٹیگری میں پہلے نمبر پر رہے-
 
image
جرمنی سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر Uwe Schmolke اپنی اس تصویر کے باعث میکرو تیراکی کے زمرے میں تیسرا انعام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے-
 
image
اطالوی فوٹوگرافر Marchione Giacomo اپنی اس شاندار تصویر کے ساتھ میکرو تیراکی کی کیٹیگری میں پہلا انعام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے-
 
image
Helmy ہاشم نے سمندر کی تہہ میں موجود اس کچھوے کی حیرت انتہائی قریب سے حاصل کر کے کلوز فوکس کی کیٹیگری میں پہلا انعام حاصل کیا-

YOU MAY ALSO LIKE:

From a the wreck of a Japanese warplane to grinning great white sharks, these are just some of the thousands of entries in the largest underwater photography competition.Nearly 8,000 pictures were entered for the underwater photography competition with 17 categories from above water, to wrecks, sharks and even underwater fashion featuring models.