نوکیا کے نئے اینڈرائیڈ فون٬ جدید اور سستے

لیجئے جناب بہت سی افواہوں اور انٹرنیٹ پر لیک ہونے والی تصاویر کے بعد موبائل ورلڈ کانگرس میں نوکیا کی جانب سے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر مبنی سمارٹ فونز کی ایک نئی فیملی متعارف کروا دی گئی۔

خیال یہ کیا جارہا تھا کہ نوکیا کی جانب ایک کم قیمت اینڈرائیڈ فون پیش کیا جائے گا، لیکن یہاں تو یک نہ شد تین شد والا معاملہ ہوگیا۔ نوکیا نے تین اینڈرائیڈ فونز نوکیا ایکس، ایکس پلس اور ایکس ایل متعارف کروا دیے۔
 

image


یہ تینوں فونز اینڈرائیڈ AOSP سورس کوڈ پر مبنی ہیں، جسکی بدولت نوکیا نے اسکے انٹرفیس میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں۔ یعنی ان پر سسٹم تو اینڈرائیڈ ہے لیکن انٹرفیس ونڈوز کی لائیو ٹائلز والا ہے۔ نوکیا نے صرف انٹرفیس ہی نہیں بدلا بلکہ ان فونز میں گوگل کی مشہور زمانہ سروسز جیسے پلے سٹور، گوگل میپس اور جی میل وغیرہ کو بھی نکال باہر کیا۔ اسکی جگہ نوکیا نے اپنی ایپلی کیشنز جیسے HERE میپس، MixRadio, آوٹ لک اور ایک نیا ایپلی کیشن سٹور متعارف کروایا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ آپ میموری کارڈ یا انٹرنیٹ کے ذریعے اینڈرائیڈ APK فائلر ڈاؤنلوڈ کرکے اپنی مرضی کی ایپلی کیشنز بھی اس میں انسٹال کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کی مطلوبہ ایپلی کیشن نوکیا سٹور میں موجود نہ ہوگی تو وہ آپ کو دیگر سٹورز کا لنک فراہم کر دے گا۔ تاہم پلے سٹور کو شامل نہ کرنا ایک بہت بڑی حماقت ہے۔ کیا آپ پلے سٹور کو خود سے ان فونز میں انسٹال کر سکتے ہیں؟ اس بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے۔

ان فونز میں شامل کیے گئے FastLane فیچر کے تحت آپ کو تمام نوٹیفیکیشن اور بیک گروانڈ میں چلنے والی ایپلی کیشنز ایک سوائپ کرنے پر دکھائی جاتی ہے۔ اسکے علاوہ اس میں نوٹیفیکیشن اور ٹوگل پینل بھی شامل کیا گیا ہے۔
 

image

نوکیا کے ان تین سمارٹ فونز کی قیمت اور قابل ذکر فیچرز کچھ یوں ہیں:

نوکیا ایکس:

4 انچ لمبی آئی پی ایس سکرین اور 480×800 پکزل ریزولیوشن
کوالکام سنیپ ڈریگن 1GHz پراسیسر اور 512 میگا بائیٹ ریم
32 گیگا بائیٹ تک میموری کارڈ کی سہولت
3 میگا پکزل فکس فوکس کیمرہ
دو ایکٹیو سموں کی سہولت
129 گرام وزن اور 10 ملی میٹر موٹائی
اینڈرائیڈ 4.1.2 جیلی بین آپریٹنگ سسٹم
قیمت 89 یورو

نوکیا ایکس پلس:
4 انچ لمبی آئی پی ایس سکرین اور 480×800 پکزل ریزولیوشن
کوالکام سنیپ ڈریگن 1GHz پراسیسر اور 768 میگا بائیٹ ریم
4 گیگا بائیٹ میموری اور 32 گیگا بائیٹ تک میموری کارڈ کی سہولت
3 میگا پکزل فکس فوکس کیمرہ
دو ایکٹیو سموں کی سہولت
129 گرام وزن اور 10 ملی میٹر موٹائی
اینڈرائیڈ 4.1.2 جیلی بین آپریٹنگ سسٹم
قیمت 99 یورو
 

image

نوکیا ایکس ایل:
5 انچ لمبی آئی پی ایس سکرین اور 480×800 پکزل ریزولیوشن
کوالکام سنیپ ڈریگن 1GHz پراسیسر اور 768 میگا بائیٹ ریم
4 گیگا بائیٹ میموری اور 32 گیگا بائیٹ تک میموری کارڈ کی سہولت
5 میگا پکزل آٹو فوکس کیمرہ فلیش کے ساتھ اور 2 میگا پکزل کیمرہ سامنے کی جانب
دو ایکٹیو سموں کی سہولت
190 گرام وزن اور 11 ملی میٹر موٹائی
اینڈرائیڈ 4.1.2 جیلی بین آپریٹنگ سسٹم
قیمت 109 یورو

نوکیا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یہ تمام سمارٹ فونز ترقی پذیر ممالک بشمول پاکستان فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ سب سے پہلے نوکیا ایس فون دستیاب ہوگا جبکہ دیگر دو فونز بھی اگلے چند ماہ تک دستیاب ہونگے۔
 

 
View Nokia Mobiles Complete Spec, Reviews & Pricing
image
Nokia XL
image
Nokia X+
image
Nokia X
YOU MAY ALSO LIKE:

Nokia has officially launched its first Android handsets – the much-rumoured Nokia X, the X+ and XL - at an event in Barcelona. The X and X+are both entry-level devices with 4-inch screens, while the XL is larger at 5-inches.