بحری جہاز کے ذریعے حج کرنے کے دن واپس

ایسے تمام پاکستانی شہریوں کے لئے جو سفر حج پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کی سکت نہیں رکھتے، خوشی کی خبر یہ ہے کہ وہ اب صرف 25 سے 30 ہزار روپے خرچ پر حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔۔ لیکن، ایسے عازمین کو ہوائی سفر کے بجائے بحری جہاز سے سفر کرنا ہوگا۔

گھبرائیے نہیں۔ بحری جہاز کے ذریعے آپ صرف 6دن میں سعودی عرب پہنچ سکیں گے۔ اس مقصد کے لئے، پاکستان کی وزارت پورٹس اینڈ شپنگ تیز ترین بحری جہاز حاصل کر رہی ہے۔
 

image


وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ، کامران مائیکل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے منظوری کے بعد، اگلے سال، یعنی 2015ء کے حج سیزن میں، اس منصوبے کا آغاز ہوجائے گا۔

پاکستان کے مؤقر اخبارات ’ایکسپریس‘ اور ’ٹری بیون‘ نے وفاقی وزیر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس منصوبے سے سب سے زیادہ فائدہ غریبوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ہوگا، کیوں کہ اس وقت حج پر ساڑھے تین سے چار لاکھ روپے خرچہ آتا ہے۔ لیکن، بحری جہاز سے سفر پر صرف 25سے 30ہزار روپے خرچہ آئے گا، جبکہ اس میں کھانے پینے کا خرچ بھی شامل ہے۔
 

image

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ تیز ترین بحری جہازوں کی خریداری کے لئے یورپی ممالک سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ کسٹم اور امیگریشن کے معاملات پر بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ حج پر جانے والے جہاز کے ذریعے تجارتی سامان کی بھی ترسیل ممکن ہوسکے گی اور کے لئے بزنس کمیونٹی سے الحاق پر زور دیا جارہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں بلوچستان سے ایران جانیوالے زائرین کو بھی بحری جہاز کے سفر کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

بشکریہ: (وائس آف امریکہ)
YOU MAY ALSO LIKE:

The government has made the program by keeping poverty under consideration. The program needed an ... Through the ships Hajj pilgrims will reach to Saudi Arab almost in six days and food services will also be provided, he added.