پالک کے معجزاتی فوائد اور چند غلط فہمیاں

پالک ایک ایسی سبزی ہے جو دنیا کے ہر خطے میں آسانی سے سستے داموں میں دستیاب ہے۔ یہ قدرت کی طرف سے ایک تحفہ ہے جس میں بے شمار غذائی اجزاء موجود ہیں۔ اس میں وٹامن کے، وٹامن اے، میگنیشیم، فولیٹ، مینگینز، آہن کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن سی، وٹامن بی 2 اور وٹامن بی موجود ہے۔ علاوہ ازیں یہ سبزی پروٹین، فاسفورس، وٹامن ای، جست، ریشہ اور تانبا کا ایک ذریعہ بھی ہے۔

یہ ایک ایسی سبزی ہے جو ہر موسم میں دستیاب ہوتی ہے اسے سلاد میں کچا بھی کھایا جاسکتا ہے۔ اسے پکا کر بھی کھایا جاسکتا ہے یا اسے کسی اور غذا کے ساتھ ملا کر کھایا جاسکتا ہے۔ ہمارے ہاں پالک انتہائی خاصی اہمیت کی حامل ہے۔ اسے ’’مرغ‘‘ کے گوشت، آلو کے ٹکڑوں، ڈل کے ندرو اور پنیر کے ساتھ بھی پکایا جاتا ہے۔

ہم لوگ اس کا استعمال کم کرتے ہیں شاید اس لئے اسے صاف کرنے میں خاصی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے علاوہ ازیں پالک کے بارے میں عام لوگوں کے ذہنوں میں کچھ غلط عقائد نے جنم لیا ہے۔

مثلاً پیشاب خراب ہے تو پالک نہیں کھا سکتے، معدہ میں کوئی پرابلم ہے تو پالک کھانا منع ہے، گردوں کی کوئی بیماری ہے تو پالک چکھ نہیں سکتے۔ نقرس(گائوٹ)، تھائرایڈ اور گال بلیڈر کی بیماریوں میں یہ سبزی کھانا منع ہے۔

ان خرافات کی وجہ سے بعض لوگ پالک جیسی بے حد مفید سبزی کھانے سے ’’پرہیز‘‘ کرتے ہیں۔ اب آپ پالک کے فائدے پڑھئے اور خود ہی فیصلہ کریں کہ یہ سبزی کھائیں یا نہ کھائیں۔
 

پالک کے فائدے
غذا:

ایک پیالی پالک میں روزانہ درکار 20 فیصد غذائی ریشہ موجود ہوتا ہے۔ جو نظام ہاضمہ کا دوست ہے ، قبض سے نجات دلاتا ہے خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں رکھتا ہے اور زیادہ کھانے سے روکتا ہے۔

image


سرطان:
پالک میں فلاوونائیڈس (Flavonoids) وافر مقدار میں موجود ہیں، یہ ضد سرطان اجزاء، سرطانی خلیات کو منقسم ہونے سے روکتے ہیں۔

image


مانع تکسیدی اجزاء :
(انٹی آکسیڈنٹ) وٹامن سی، وٹامن ای، بیٹا کروٹین، مینگینز، جست(ZINC)سلینیم جیسے مانع تکسیدی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ جو خون کی نالیوں کو متورم ہونے سے بچانے کے علاوہ ہڈیوں کی بیماری اور سٹیو پوروسس اور ہائی بلڈ پریشر سے بچانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔

image


ہائی بلڈ پریشر:
پالک میں موجود پیپٹائیڈس ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

image


بینائی :
مانع تکسیدی اجزاء لیوٹن(LEUTIN) اور زیازیتھین(ZIAZINTHANE) پالک کے پتوں میں وافر مقدار میں موجود ہیں۔ یہ موتیا بند سے بچانے کے علاوہ آنکھوں کی بینائی پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

image


جلد:
وٹامن اے کی وافر مقدار جو پالک میں موجود ہے جسم کی جلد پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ یہ جلد کو جُھریوں سے بچاتی ہے اور جلد کو نرم وتازہ رکھتی ہے۔

image


نظام دفاع:
ایک کپ پالک میں وٹامن اے کی روزانہ تعین شدہ مقدار 337%موجود ہے۔ یہ جسم کے داخلی دروازوں جیسے کہ منہ، نظام نفس اور نظام ہاضمہ کے جراثیموں، وائریسوں، کیڑوں سے بچانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔

image


ہڈیاں:
ایک کپ پالک وٹامن کے (K)کے روزانہ تعین شدہ مقدار کا 1000%سے زیادہ حصہ فراہم کرتا ہے جو ہڈیوں کے حجم اور مضبوطی کے لئے ضروری ہے۔

image


دماغ اور اعصابی نظام:
وٹامن کے کا پالک میں وافر مقدار میں موجود ہونا دماغ اور اعصابی نظام کے لئے ایک انتہائی ضروری جُز’’سفنگولیپڈس‘‘ بنانے میں مدد کرتا ہے، جو نسوں کے ارد گرد غلاف’’مایلین‘‘ (Myelin)بنانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے-

image

چند دیگر قیمتی فوائد:
گرم اور سرد مزاج دونوں افراد کیلئے یکساں مفید ہے۔ فوری ہضم ہونے میں مفید ہے۔ معدے کی سوزش اور پیشاب کی جلن دونوں میں نافع ہے۔ نزلہ‘ سینہ اور پھیپھڑوں کے درد اور بخار میں اس کا کھانا بہت مفید ہے۔ گرمی کی وجہ سے ہونے والے یرقان اور کھانسی کو رفع کرتی ہے۔ پالک کے پانی سے غرغرہ کرنا حلق (سنگھڑی) کے درد کو آرام دیتا ہے۔ خون کو صاف کرتی ہے۔ دوسرے تمام ساگوں کی نسبت زیادہ نافع ہے اور غذائیت کے لحاظ سے چولائی اور بتھوا کے ساگ سے بھی زیادہ بڑھی ہوئی ہے۔ صفراء کی وجہ سے اگر کسی بھی قسم کا جنون یا چڑچڑاپن ہو تو پالک کو بکرے کے گوشت میں پکا کر استعمال کرائیں۔ سر میں درد ہو یا مسلسل رہتا ہو تو بکرے کی سری میں پکا کر استعمال کریں- اسے اگر مونگ کی دھلی ہوئی دال میں پکا کر کھایا جائے تو پیشاب کی سوزش اور پیشاب نہ آنے کی وجہ کو دور کرتی ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Spinach has an extremely high nutritional value and is rich in antioxidants. It is a good source of vitamins A, B2, C and K, and also contains magnesium, manganese, folate, iron, calcium and potassium.