فوجی “ آئرن مین “ سوٹ تجربے کے لیے تیار

آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ جلد ہی دنیا کے سامنے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ایک فوجی لباس کا پہلا نمونہ پیش کیا جانے والا ہے اور اس لباس کا موازنہ مشہور زمانہ فلمی کردار “ آئرن مین “ کے لباس سے کیا جارہا ہے-

یہ دعویٰ امریکی فوجی حکام کی جانب سے کیا گیا ہے جن کے مطابق وہ رواں سال موسم گرما میں سپر ہیومن خصوصیات کے حامل ہائی ٹیک سوٹ کا تجربہ کرسکتے ہیں-
 

image


فوجی حکام کے مطابق یہ جدید ترین سوٹ فورسز کو خصوصی آپریشن کے لیے جون کی ابتدا میں دیا جاسکتا ہے-

TALOS نامی یہ لباس ایم آئی ٹی کے انجنئیرز ٬ RDECOM ٬ محققین اور دیگر کاروباری اور تعلیمی اداروں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے-

جہاں ایک جانب یہ لباس فوجیوں کو گولیوں سے تحفظ فراہم کرے گا وہی یہ دوسری طرف کئی اقسام کے سینسرز اور کیمروں سے بھی لیس ہے-

امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ “ ہمیں امید ہے کہ اگست 2018 تک اس لباس کو باقاعدہ طور پر آپریشنز کے لیے استعمال کیا جانے لگے گا-
 

image

اس لباس سے میں دیگر خصوصیات کے ساتھ ساتھ 360 ڈگری زاویے کیمرے جو رات کے اوقات میں بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ایسے سینسرز جو چوٹوں کا پتہ لگا سکتے ہیں اور ساتھ ہی ان زخموں کو فوم کی مدد سے بند بھی کرسکتے ہیں بھی شامل ہیں-

امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجربہ کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ خصوصی آپریٹرز کے لیے انقلابی بہتری ہوگی-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

The first prototypes of a high-tech suit of armor to give soldiers superhuman abilities could be ready to test this summer, according to top military officials. The suits, which have drawn comparisons to the one worn by Marvel Comics superhero "Iron Man," could be delivered to special operations forces as early as June.