دھماکے میں بچ جانے والوں کی اطلاع دینے والی ایپ

’میں زندہ ہوں،‘ یہ سادہ سا پیغام لبنان میں ایک موبائل ایپ کی صورت دستیاب ہے جو کسی بم دھماکے کی صورت میں بچ جانے والے شخص کی اطلاع کو ٹویٹ کر سکتا ہے۔ یہ پیغام موبائل میں موجود صرف ایک بٹن دبانے سے ٹویٹ ہو جائے گا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ ایپ بہت جلد دوسری ممالک میں بھی دستیاب ہو گی اور اس کا استعمال کسی بھی آفت کا شکار ہونے والے لوگ کر سکتے ہیں۔
 

image


جب بھی کوئی شخص ایپ بناتا ہے تو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ مقبول ہو۔ لیکن یہ ایپ بنانے والی 26 سالہ لبنانی طالبہ سانڈرا حسن کے جذبات ’میں زندہ ہوں‘ کے لیے ملے جلے ہیں۔

انہوں نے جب 21 جنوری کو یہ ایپ لانچ کی تو ان کا مقصد لبنان میں سکیورٹی کی خراب صورتحال پر ’جھنجھلاہٹ کے جذبات کا اظہار‘ کرنا تھا۔

ان کا کہنا ہے ’میں توقع نہیں کر رہی تھی لوگ واقعی اسے استعمال کرنا شروع کر دیں گے۔ لیکن انہوں نے ایسا ہی کیا۔‘

ایپ کے لانچ کیے جانے کے بعد دو مزید بم دھماکے ہوئے۔ اب تک اسے چار ہزار لوگوں نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے اور درجنوں اسے استعمال کر چکے ہیں۔

اس ایپ کے تحت ایک بٹن کو چھوتے ہی ایک پیغام ٹویٹ ہو جاتا ہے: ’میں ابھی زندہ ہوں۔‘ اس کے ساتھ ہیش ٹیگ میں ’لبنان‘ اور ’حالیہ بم دھماکہ‘ بھی تحریر ہوتا ہے۔
 

image

اس ایپ کے کئی عملی فائدہ ہیں۔ کسی بھی بم دھماکے کے بعد فون لائنیں مصروف ہوجاتی ہیں کیونکہ ہر کوئی اپنے خاندان والوں اور دوستوں کی خیریت جاننا چاہتا ہے اور اس وجہ سے کال ملنا مشکل ہو جاتا ہے۔

لیکن سانڈرا حسن کہتی ہیں کہ اس ایپ کے ذریعے یہ پیغام پوسٹ کرنے کے لیے کمزور انٹرنیٹ سنگل بھی کافی ہوتے ہیں۔

لبنان میں بڑھتے ہوئے بم حملوں کے بعد کئی لوگ ناراض اور جھنجھلائے ہوئے ہیں۔ کئی لوگوں نے اس ایپ پر تنقید بھی کی لیکن زیادہ تر نے اس کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے فیس بک سے منسلک کرنے اور سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے والوں کے لیے بھی فائدہ مند بنانے کے لیے اس میں تبدیلیوں کی پیشکش بھی کی ہے۔

سانڈرا حسن اس ایپ کی اپ ڈیٹ بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

کئی دیگر ممالک سے بھی لوگوں نے ایپ کے حصول کے لیے سانڈرا سے رابطہ کیا ہے خاص طور پر مصر اور پاکستان سے، اور سانڈرا ان ممالک کو ایپ دینے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔

ان سے ایک امدادی ادارے نے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ اس ایپ کو قدرتی آفات کے وقت بھی استعمال کیا جا سکے۔

کئی دیگر ممالک سے بھی لوگوں نے ایپ کے حصول کے لیے سانڈرا سے رابطہ کیا ہے خاص طور پر مصر اور پاکستان سے، اور سانڈرا ان ممالک کو ایپ دینے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔

ان سے ایک امدادی ادارے نے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ اس ایپ کو قدرتی آفات کے وقت بھی استعمال کیا جا سکے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A new smartphone app in Lebanon lets citizens automatically tweet, with one convenient tap of the finger, “I am still alive! #Lebanon #Latestbombing.” The BBC reports that the creator of the app intended to highlight the country’s deteriorating security situation with an ironic solution.