ایٹم بم جاپان نے امریکہ پر گرایا

اگر بھارتی ریاست گجرات کا سکول کا بچہ مہاتما گاندھی کی تاریخ وفات غلط بتائے تو اسے ڈانٹیے نہیں بلکہ شاباشی دیں کیونکہ اس نے اپنا سبق صحیح یاد کیا ہوا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گجرات کے سکول کی کتابوں میں یہ واحد غلطی نہیں ہے بلکہ بہت سی اور بھی ہیں۔

گجرات بورڈ کے انگریزی میڈیم میں پڑھنے والے بچوں کے لیے شائع کی گئی کتاب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوسری عالمی جنگ میں ’جاپان نے امریکہ پر ایٹم بم گرایا تھا۔‘

ریاست کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی اپنے جلوسوں میں کئی ایسی ’تاریخی باتیں‘ کہہ چکے ہیں جن کی وجہ سے ان پر تنقید کی جاتی ہے۔
 

image


غلطیاں
گجرات بورڈ کی آٹھویں کلاس کی کتاب میں مہاتما گاندھی کی تاریخ وفات غلط ہے۔ اتنا ہی نہیں دادا بھائی نوروجی، سریندرناتھ بنرجی اور گوپال کرشن گوکھلے کو کتاب میں کانگریس کا ’ایکسٹریمسٹ‘ یعنی انتہا پسند رکن بتایا گیا ہے جبکہ آزادی کی لڑائی میں حصہ لینے والے ان لیڈروں کو ہمیشہ اعتدال پسند سمجھا جاتا رہا ہے۔

اس کتاب کے مطابق ’ہوم رول‘ تحریکِ آزادی کے بعد 1961 میں شروع ہوا تھا جبکہ یہ تحریک بھارت کی آزادی سے بہت پہلے 1916 میں شروع ہوئی تھی۔

اسی کتاب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسکو کا مکمل نام ’یونائیٹڈ نیشنز ایجوکیشنل سوسائٹی اینڈ چلڈرن آرگنائزیشن ہے‘ جبکہ یہ چلڈرن نہیں کلچرل آرگنائزیشن ہے۔

گجرات حکومت پر سکول کی کتابوں کے ذریعے سیاست اور فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کے الزام بھی لگے ہیں۔

تاہم، مودی حکومت کو جھٹکا تب لگا جب نیشنل یونیورسٹی آف ایجوکیشن پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن کی دسمبر 2013 کی رپورٹ میں گجرات کو ملک میں پرائمری اور اپر پرائمری لیول تعلیم میں 28 ویں اور آٹھویں نمبر پر رکھا گیا۔
 

image

گجرات محکمہ تعلیم کی کتابوں میں بھاری لاپروائی کے بھی کئی واقعات ہیں۔

مئی 2012 میں گجرات محکمہ تعلیم نے بچوں کے پڑھنے کے لیے ’پزل میجک‘ نام کا رسالہ شروع کیا۔ بچوں کے اس رسالے میں بہت سے فحش مذاق چھپے ہوئے تھے۔ یہ میگزین 35 ہزار سکولوں میں تقسیم کیا گیا۔ اس رسالے پربہت ہنگامہ ہوا جس کے بعد اسے واپس لے لیا گیا۔
 
YOU MAY ALSO LIKE:

The Father of the Nation, Mahatma Gandhi, was assassinated on October 30, 1948. And it was Japan that nuked US during World War II! These are just two of the 'nuggets of wisdom' out of an inexhaustible mine of factual errors in Social Science English medium textbook for Standard 8 published by the Gujarat Council of Educational Research and Training ( GCERT).