خواتین اور میک اپ٬ دلچسپ انکشافات

میک اپ خواتین کی کمزوری سمجھا جاتا ہے اور بیشتر خواتین تو میک اپ کے بغیر زندگی گزارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتیں- آپ کو یقیناً یہ جان کر بھی ضرور حیرانی ہوگی کہ خواتین اپنی آدھی زندگی تو میک اپ زندگی چہرے کے ساتھ ہی گزار دیتی ہیں-

یہ دلچسپ دعویٰ ہمارا نہیں بلکہ ایک نئی سروے نما تحقیق میں سامنے آیا ہے جس کے مطابق ایک عام دن میں بھی خواتین اوسطاً 13 گھنٹے چہرے پر میک اپ کے ساتھ گزارتی ہیں-
 

image


دن کے صرف 11 گھنٹے ہی ایسے بچتے ہیں جب وہ میک اپ کے بغیر ہوتی ہیں جبکہ اس میں بھی نیند کے اوقات شامل ہیں-

اس سروے میں 2 ہزار خواتین سے ان کی میک اپ کی عادات اور بیوٹی روٹین کے بارے میں پوچھا گیا جس کے نتائج کچھ یوں سامنے آئے کہ صبح اٹھے ہی خواتین کم از کم 11 منٹ آئینے کے سامنے بیٹھ کر میک اپ کرنے میں گزارتی ہیں-

اسی طرح عام طور پر خواتین رات کو ساڑھے 10 کے بعد ہی اپنے چہرے کو میک اپ سے پاک کرنا پسند کرتی ہیں-
 

image

58 فیصد خواتین کا ماننا تھا کہ وہ بغیر میک اپ کے گھر سے باہر ایک قدم نکالنا بھی پسند نہیں کرتیں٬ جبکہ ہر 5 خواتین میں سے ایک تو اس صورت میں کسی کے لیے گھر کا دروازہ کھولنے سے بھی انکار کر دیتی ہے-

10 فیصد خواتین کہتی ہیں کہ جتنا زیادہ میک اپ ہو وہ اتنا ہی زیادہ خود کو بہتر محسوس کرتی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

The average woman will spend more of her life wearing make-up than not a study revealed recently. Researchers polled 2000 women in a detailed study about women's make-up habits and beauty routines. The findings found that in a typical 24-hour day, women will have a face full of cosmetics for nearly 13 hours a day and will have just 11 hours free from it.