عجیب و غریب مقامات پر لینڈ کرنے والے جہاز

پائلٹوں کی اکثریت کے مطابق ٹیک آف اور لینڈنگ پرواز کے سب سے خطرناک پہلو ہوتے ہیں- اور اگر ان پہلوؤں کے دوران تھوڑی سی بھی کوتاہی برتی جائے تو حادثہ پیش آنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے- مگر بعض اوقات دوران پرواز کسی بھی خرابی یا مسئلے کی صورت میں پائلٹ کو ایمرجنسی لینڈنگ بھی کرنی پڑتی جو کہ عموماً کسی قریبی ائیرپورٹ کے رن وے پر کروائی جاتی ہے- لیکن ہم جن ایمرجنسی لینڈنگ کے واقعات کا آج ذکر کریں گے وہ کسی رن وے پر نہیں بلکہ ایسے عجیب و غریب مقامات پر کی گئی ہیں جہاں کسی جہاز کے اترنے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا-
 

Landing at the Wrong Airport (with a Much Shorter Runway)
سکاٹ Schieffer کے ہوائی جہاز کے پہیوں نے جب زمین کو چھو لیا تو سکاٹ کو احساس ہوا کہ اس نے جہاز اتارنے میں کوئی غلطی کردی ہے- شکاگو کے مڈوے ائیرپورٹ سے اڑنے والی جنوب مغربی ائیرلائنز 4013 کو ڈلاس پہنچنا تھا٬ جس کے درمیان اسے میسوری کے شہر Branson میں اسٹاپ بھی کرنا تھا- لیکن غلطی سے پائلٹ نے اسے Taney County ائیرپورٹ پر ہی اتار دیا جو کہ اپنے انٹرمیڈیٹ اسٹاپ سے بھی 8.6 میل کے فاصلے پر واقع تھا- بات یہی نہیں ختم ہوتی بلکہ اس مسئلہ تو یہ تھا کہ اس ائیرپورٹ کا رن وے مطلوبہ ائیرپورٹ کے رن وے سے لمبائی میں نصف تھا یعنی اس رن وے پر اترنے کے لیے درحقیقت جہاز کو کئی زیادہ طاقتور بریک کی ضرورت ہوتی ہے- اس جہاز میں 124 مسافر سوار تھے - پائلٹ کا کہنا تھا کہ اسے جہاز پر اتارنے سے قبل کسی طور پر اپنی غلطی کا احساس نہیں ہوا- مطلوبہ ائیرپورٹ کے رن وے کی لمبائی 7140 فٹ ہے جبکہ اس رن وے کی لمبائی صرف 3738 فٹ تھی- غلط ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد تمام مسافروں کو زمینی ٹرانسپورٹ کے ذریعے درست ائیرپورٹ پر پہنچایا گیا جہاں سے انہیں دوسرے دن ڈلاس کے لیے روانہ کیا گیا-

image


Landing on a NYC Highway
رواں ماہ ایک چھوٹا جہاں مجسمہ آزادی کا دورہ کرنے کے بعد Connecticut کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ کی ضرورت پڑ گئی- یہ لینڈنگ بھی انتہائی چونکا دینے والی ثابت ہوئی کیونکہ یہ لینڈنگ کسی ائیرپورٹ کے رن وے پر نہیں بلکہ نیویارک کی ایک مصروف ہائی وے پر کی گئی- خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی بھی شخص سنگین زخمی نہیں ہوا چاہے وہ جہاز کے سوار ہوں یا پھر زمین پر چلنے راہگیر- یہ ہائی وے نیویارک کے علاقے ہرانکس میں واقع ہے - ہوائی جہاز PA-28 میں تین افراد سوار تھے- پولیس اور فائربریگیڈ کے عملے کا کہنا تھا کہ تینوں افراد زیادہ بری طرح تو زخمی نہیں ہوئے لیکن پھر بھی انہیں احتیاطاً مکمل چیک اپ کے لیے برانکس اسپتال لے جایا گیا-

image


Landing on Top of Another Plane
2008 میں ٹیکساس کے علاقے Roanoke میں واقع نارتھ ویسٹ ریجنل ائیرپورٹ پر رونما ہونے والے اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی ایک بھی فرد زخمی نہیں ہوا٬ البتہ دونوں جہاز بری طرح تباہ ہوگئے- رپورٹ کے مطابق دونوں پائلٹ پڑوسی تھے اور کریش سے قبل ریڈیو پر بات چیت کررہے تھے- ظاہر یہی ہوتا ہے کہ دونوں اس بات کے زیر اثر تھے کہ ایک دوسرے کو راستہ دیں اور اسی دوران ڈرامائی انداز میں دونوں جہاز ایک دوسرے سے ٹکرا گئے- جہاز کے اوپر اترنے والا جہاز ایک اسٹوڈنٹ پائلٹ کا تھا-

image


Landing in the Middle of an Alaskan Highway
ایک بہت بڑی سڑک پر محفوظ ہنگامی لینڈنگ کرنے والے جہاز کے پائلٹ کا کہنا تھا کہ جہاز کا انجن فیل ہوچکا تھا اور میں سڑک پر چلنے والی ٹریفک میں آنے والے وقفے کا انتظار کر رہا تھا اور وقفہ ملتے ہیں میں نے جہاز کو سڑک پر موجود پر برف پر ہی اتار دیہ- Armon Tabrizi کے مطابق انہیں لینڈ کرنے سے قبل مکمل یقین نہیں تھا کہ وہ کہاں اتریں گے- انہوں یہ جہاز Cessna 172RG بونیفاس پارک وے کے عین وسط میں اتارا- اس 27 سالہ نوجوان پائلٹ نے سڑک پر چلنے والی گاڑیوں اور اسپاٹ لائٹ کو بھی جہاز سے بچایا اور اس واقعے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا- اس جہاز میں کل تین افراد سوار تھے جب یہ جہاز فلائٹ اسکول کی ملکیت تھا-

image


Landing on a Beach in Auckland
رواں ماہ ایک پائلٹ نے آکلینڈ کے سمندر کے ایک پرہجوم ساحل پر ہنگامی لینڈنگ کر دی- اور یہی نہیں بلکہ جب اس نے جہاز کو یہاں سے اڑا کر دور لے جانے کی کوشش کی تو جہاز کریش بھی ہوگیا- اس وقت اس ساحل پر سیکنڑوں افراد موجود تھے لیکن خوش قسمتی سے جہاز میں سوار دونوں افراد سمیت تمام افراد بالکل محفوظ رہے- سول ایویشن اتھارٹی اس پائلٹ کی مہارت سے کافی متاثر بھی ہوئی- یہ واقعہ Warkworth کے نزدیک Martins نامی ساحل پر اس وقت پیش آیا جب انجن میں اچانک کوئی خرابی پیدا ہوگئی اور جہاز اس وقت سمندر سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا-\

image


Landing on a Highway in Madhya Pradesh
ایک چار سیٹوں والے نجی ہوائی جہاز کے پائلٹ کو خراب موسم کے باعث مدھیہ پردیش کی ایک مصروف ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی- اس وقت جہاز میں صرف ایک فرد یعنی پائلٹ ہی موجود تھا اور خوش قسمتی سے وہ بھی محفوظ رہا- لیکن ہنگامی لینڈنگ کے اس تماشے نے یہاں سے گزرنے والے موٹر سائیکل سواروں اور دوسری ٹرانسپورٹ کو چونکنے پر مجبور کردیا جو کہ انہوں نے صبح صبح اپنی آنکھوں سے دیکھا-Piper PA-30 نامی اس جہاز کا تعلق این آر آئی سیم ورما سے ہے اور اسے بھوپال سے 180 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک فور لین ہائی وے پر اتارا گیا-

image


Landing on a Pick-up Truck
انٹرنیٹ پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں ایک جہاز کی معجزانہ لینڈنگ دکھائی گئی ہے- ویڈیو میں مسافر بردار جہاز کے nose gear کو غیر فعال دکھایا گیا ہے- جس کے بعد جہاز کو ایک ٹرک کے اوپر محفوظ طریقے سے لینڈ کروایا گیا- درحقیقت یہ کوئی ایمرجنسی لینڈنگ نہیں تھی بلکہ نسان کمپنی کی پک اپ کا اشتہار تھا جو کہ ایک اسٹنٹ تھا- اور یہ اسٹنٹ نسان کمپنی کے لیے کافی متاثر کن بھی ثابت ہوا-

image

Landing at an Old Racetrack
یہ واقعہ بھی رواں ماہ پیش آیا- ایک پائلٹ کو Parker County میں اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی جب دوران پرواز اس کے جہاز کا پنکھا ( propeller ) اچانک خراب ہوگیا- پنکھے نے عین اس وقت کام کرنا چھوڑ دیا جب جہاز 2000 فٹ کی بلندی پر تھا- جہاز میں سوار بیشتر لوگ اس صورتحال سے پریشان ہوگئے مگر 79 سالہ پائلٹ نے اپنے حواس بحال رکھے اور محفوظ طریقے سے اس ریس ٹریک پر جہاز کو لینڈ کروا دیا- پائلٹ Barnett کا کہنا تھا کہ “ پہلے مجھے خیال آیا کہ لینڈ کرنے کے لیے کوئی بہترین مقام تلاش کروں جس کے بعد مجھے یہ مقام دکھائی دیا جہاں نہ کوئی گھر تھا اور نہ ہی کوئی ٹریفک“-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

According to the majority of pilots, takeoff and landing are the most dangerous aspects of a flight. Still, some conditions are riskier than others—but it seems that all the crowded beache to main roads on our list, haven’t managed to discourage the brave pilots who navigate them every day.