رنگ و نور بکھیرتے دنیا کے عجیب و غریب جاندار

قدرت نے ہر قسم کی مخلوق کو٬ وہ جاندار ہو یا بے جان ساکن ہو یا متحرک٬ عجیب و غریب آفرینش کا جامہ پہنا کر ایجاد کیا ہے- دنیا میں قدرت کے عطا کردہ کچھ ایسے عجیب و غریب جاندار بھی موجود ہیں جو اپنے اردگرد روشنیاں بکھیرتے دکھائی دیتے اور اپنی روشنی کے ذریعے دوسروں کو اپنی جانب متوجہ بھی کرتے ہیں- آج کا آرٹیکل چند ایسے ہی عجیب وغریب جانداروں اور ان سے آگہی کے متعلق منعقد کی جانے والی ایک نمائش کے بارے میں ہے - بی بی سی کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ’رنگ و نور بکھیرتے جاندار‘ ( نمائش کا نام ) امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری کی ایک نمائش ہے جسے دنیا کے کئی شہروں میں دکھایا جاتا ہے۔ یہ نمائش ان عجیب و غریب جانداروں سے متعلق ہے جن سے روشنی نکلتی ہے۔ نمائش میں لوگوں کو مصنوعی طور پر ترتیب دیے ہوئے ایک تاریک راستے سے گزرنے کا موقع ملتا ہے جہاں مختلف النوع چیزیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔
 

image
یہ تصویر ایک دمکتے مشروم کی ہے جس میں اسے اپنے قدرتی سائز سے بڑا کر کے دکھایا گیا ہے۔
 
image
اس تصویر میں دکھائے جانے والے مشروم شمالی امریکہ کے جنگلات میں گلی سڑی لکڑی پر اگتے ہیں۔
 
image
فاسِس ریٹی کلاٹا نامی مکھی کی یہ قسم اس تصویر میں اپنے قدرتی حجم سے 65 گنا بڑی دکھائی گئی ہے۔ جنوب مشرقی امریکہ میں پائی جانے والی اس مکھی کو نیلا بھوت بھی کہا جاتا ہے۔
 
image
سونیکی ہیراماٹسو نامی فوٹوگرافر نے جدید کیمرے کی مدد سے نمائش میں شامل فائر فلائی کی یہ تصویر لی ہے۔
 
image
نیوزی لینڈ کی ایک مشہور غار کے ماڈل کو بھی نمائش میں شامل کیا جاتا ہے۔اس میں شائقین اُن چمکتے جانداروں کا نمونہ دیکھتے ہیں جو غار کی چھت سے لٹکے رہتے ہیں اور ارد گرد اُڑتے کیڑوں مکوڑوں کو اپنا شکار بناتے ہیں۔
 
image
نمائش کے اس حصے میں شائقین کا تعارف پورٹو ریکو کے ایک جزیرے پر دیکھی جانے والی روشنی سے کرایا جاتا ہے۔
 
image
نمائش کے اس ماڈل میں شائقین مشہور ’کے مین آئی لینڈ‘ کا ایک نمونہ دیکھتے ہیں۔ یہ جزیرہ رنگ بکھیرتے ہوئے عجیب و غریب جانداروں کے لیے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔
 
image
جب اس ’جیلی فِش‘ کو چھیڑا جاتا ہے تو اس کے جسم کے کناروں پر روشنی بکھرنے لگتی ہے۔ اس موقع پر مچھلی کے جسم میں کیمیائی تبدیلی پیدا ہوتی ہے جس کے دوران پہلے نیلی روشنی نکلتی ہے اور بعد میں سبز۔
 
image
معدنیات کے اندر روشنی بکھیرنے والے اجزا ہوتے ہیں۔ اسی طرح بِچھو، کچھ مکڑیاں اور کئی دوسرے حشرات بھی اپنی اپنی چمک رکھتے ہیں۔
 

image

’پونی فِش‘ نامی مچھلی کی قسم میں نر مچھلی مادہ کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ایک سلسلہ وار روشنی خارج کرتی ہے۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Did you know there are more than 2,000 firefly species worldwide or that up to 90 percent of animals at depths below 2,300 feet are bioluminescent? Like the flickering Flashlight Fish which often use their light to find food, and sometimes, to find a mate.