پاکستانی ہیکرز کے بھارتی ویب سائٹس پر حملے

پاکستانی ہیکروں کی جانب سے بھارتی ویب سائٹس پر مسلسل حملے جاری ہیں اور گزشتہ اتوار کو انڈیا کے یوم جمہوریہ کے موقع پر 2 ہزار سے زائد ویب سائٹ ہیک کر لی گئیں-

دی نیوز ٹرائب نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانوی ادارے بی بی سی کے مطابق سب سے پہلے معروف بھارتی ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے کی ویب سائٹ کو پاکستانی ہیکروں نے قبضے میں لیا جس پر “ پاکستان زندہ باد “ اور اس کے ساتھ ہی ہیکرز کی جانب سے ویب سائٹ ہیک کے جانے کا پیغام لکھا تھا-
 

image


رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہیکرز نے جن بھارتی ویب سائثس کو ہیک کیا ان میں سینٹرل بینک آف انڈیا کی ویب سائٹ بھی شامل تھی جسے کچھ عرصہ قبل بھی پاکستانی ہیکرز نے ہیک کیا تھا-

ردعمل میں بھارتی ہیکروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مںگل کو 2000 سے زیادہ پاکستانی ویب سائٹس کو ہیک کیا٬ تاہم اس دعوے کی تصدیق یا اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا-

بھارتی ہیکرز کے گروہ “ انڈین سائبررک شک“ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مزید پاکستانی ویب سائٹس کو نشانے بنائیں گے-

پاکستانی ویب سائٹ پرو پاکستانی کے عامر عطا نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق کوئی پاکستانی ویب سائٹ ہیک نہیں کی گئی کیونکہ اگر ایسی بات ہوتی تو پاکستانی بلاگز پر اس کا ذکر ہوتا یا اس کے بارے میں سوشل میڈیا پر بات ہوتی مگر ایسا کچھ نہیں ہے-
 

image

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے ہیکرز کی طرف سے مقابل حکومتوں اور نجی ویب سائٹس کو ہیک کرنے کا سلسلہ 1998 سے شروع ہوا-

رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہیکروں کی جانب سے بھارتی اٹامک ریسرچ سینٹر بھا بھا انسٹیٹیوٹ کی ویب سائٹ ہیک کیے جانے کے بعد دونوں اطراف سے ایسی کاروائیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

British news agency revealed that Pakistani hackers have defaced 2,118 Indian websites including websites of Central Bank of India. A group identifying itself as “Team Madleets” claimed responsibility for the hacking. Altering the webpage of Indian actress Ponam Panday, the hackers wrote Pakistan Zindabad on its main page and set National Anthem as its background music.