کامیاب سیلز کیسے

جتنی زیادہ سیلز ہوگی اتنی ہی زیادہ انڈسٹری اور اس سے وابستہ لوگ ترقی کرینگے آپ کوئی بھی اخبار اٹھالیں ،کوئی رسالہ ہو یا جریدہ اس میں آپ کو سیلز کے متعلق کچھ نہ کچھ مل جائیگا تمام مالیاتی اداروں اور مارکٹس کا تعلق سیلز سے ہیں،خواہ وہ ا سٹکاک مارکیٹ ہو،بانڈز ہو،یا بینکنگ سسٹم وانشورنس
ہماری سوسائیٹی کا محرک سیلزمین ہی ہیں۔

سیلز مین بزنس کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔سیلز مین نہ ہوں تو بڑے بڑے بزنس ادارے بند ہوجائے ۔

اب بہترین کمپنیاں بہترین سیلزمین رکھتی ہیں کیونکہ یہ سیلز مین ہی ہے جو کسی کمپنی کے عروج و زوال میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اگر آپ کو تمام عمر ملازمت کا تحفظ چاہیےتو آپ کو بہترین سیلزمین بننا پڑیگا کوئی وجہ نہیں معیشت میں کتنی تبدیلی آتی ہیں آپ کی اہمیت ہمیشہ رہےگی۔

کیوں کہ لوگوں کو چیزوں کی ضرورت ہمیشہ رہےگی اور اس کو بیچنے والا کوئی ہونا چاہیے-

سیلزکیرئیر بلاشبہ ثمرآور کیرئیر ہے۔یہ ایسا پیشہ ہے جس میں آمدنی کی کوئی حد نہیں۔اگر آپ صحیح معنوں میں ایک تربیت یافتہ سیلز مین ہیں اور صحیح پروڈکٹس مارکیٹ میں فروخت کررہے ہیں تو یقین جانیئے آپ کی امدنی کی کوئی حد نہیں۔

اگر آپ ایک مرتبہ خود کو چار یا پانچ فیصد بہتر کرلیتے ہیں تو بہتری کا یہ سلسلہ خود بہ خود آگے بڑھتا چلا جاتا ہے جتنے آپ بہتر ہوتے ہیں اتنے ہی بہتر نتائج آپ دیتے ہے اور اتنا ہی بہتر انعام پاتے ہیں ۔

کسی زمانے میں سمجھا جا تا تھا کہ صرف وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن کا تعلق اعلی خاندان سے ہو وہ اعلی تعلیم یافتہ ہو ،ان کے روابط بڑے بڑے لوگوں سے ہو یہ ان کی قسمت کا ستارہ عروج پر ہو ،لیکن آج یہ بات ثابت ہوچکی ہیں کے ایسے بے شمار لوگ دنیا میں موجود ہیں جن کے پاس مذکورہ چیزوں میں سے کچھ بھی نہیں تھا ۔انہوں نے صفر سے آغاز کیا اور اپنے کیریئر کے عروج کو چھولیا جس کاعام لوگ تصور بھی نہیں کرسکتے تھے ۔

کامیابی کے لئے ضرور ی ہے کہ کامیاب لوگوں سے رہنمائی لی جائے ان سے ان کی ترقی کے بارے میں جانا جائے اکژلوگ اپنی معلومات اور تجربات دوسروں تک پہنچا کر خوشی محسوس کرتے ہیں عقلمند لوگ، لوگوں کے تجربے سے سیکھتے ہیں لیکن زیادہ عقلمند وہ ہے جو دوسروں کے تجربے سے سیکھیں
آپ بھی دوسروں کے تجربے سے سیکھیں خد کسی تجربے کا حصہ نا بنے۔

سیلز کے سات بنیادی عناصر ہیں جس میں مہارت کامیاب سیلز کی ضمانت ہیں

ممکنہ خریدار سے ملنا
 خریدار سے بہتر تعلق قائم کرنا
 خریدار کی ضرورت کا تعین اور علم
 مصنوعات یا سروسز کو پیش کرنا
 اعتراضات کے جواب دینا
 سیلز کلوز کرنا
 نئے ممکنہ خریدار کے نام حاصل کرنا

اگر آپ سیلز مین ہیں اور کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ان کتب کا مطالعہ ضرور کیجئے
کامیاب سیلز کے اصول(ڈاکٹر محمد عارف صدیقی)
You can sell (Shiv Khera)ا
The Psychology of selling (Brian Tracy’s Audio Program)

Aamir Patni
About the Author: Aamir Patni Read More Articles by Aamir Patni: 6 Articles with 43955 views Professional Animator
NLP Practitioner
Reiki Master
Writer



.. View More