انسانوں کی طرح باتیں کرنے والے حیرت انگیز جانور

غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک فطرت کے چند شاہکار ایسے بھی ہیں جو دیکھنے میں بھلے ہی بالکل دوسرے جانوروں جیسے اور معمولی نظر آتے ہیں، مگر ان کی کچھ شاندار خصوصیات انہیں دوسرے تمام جانوروں سے منفرد بناتی ہیں جیسا کہ کچھ جانور انسانوں کی مانند الفاظ یا جملے بولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- ایسے ہی چند جانوروں کے بارے میں آج آپ اس آرٹیکل میں پڑھیں گے-
 

Koshik, the Elephant
کوشک ایک ایشیائی ہاتھی جو حیرت انگیز صلاحیتوں کا مالک ہے٬ یہ چند چھوٹے چھوٹے الفاظ بولنا جانتا ہے جو کہ کوریائی زبان کے ہیں- یہ پانچ الفاظ باآسانی بول سکتا ہے جو کہ "annyong" ("ہیلو"), "anja" ("بیٹھ جاؤ"), "aniya" ("نہیں"), "nuo" ("لیٹ جاؤ") اور "choah" ("اچھا") ہیں- یہ ہاتھی ان لفظوں کے مطلب نہیں جانتا وہ صرف نقل اتارتا ہے- کوشک جنوبی کوریا کے ایورلینڈ نامی چڑیا گھر میں رہتا ہے-

image


NOC, the Beluga Whale
اس مچھلی نے 1984 میں اپنا پہلا لفظ اس وقت بولا جب یہ 9 سال کی تھی- NOC نامی اس بلوگا وہیل کو کو اس کی ابتدائی زندگی یعنی 1977 سے ہی اپنے دیکھ بھال کرنے والوں کی نقل اتارنا سکھایا جارہا ہے- لیکن جب یہ پختہ عمر کو پہنچی تو اچانک اس نے نقل اتارنا چھوڑ دیا-

image


Alex, the Gray Parrot
ایلکس نامی یہ طوطا اس وقت خریدا گیا جب یہ صرف ایک سال کا تھا- یہ افریقی طوطا تیس سال تک اہم سائنسی مطالعے کا موضوع رہا- اس طوطے کے مالک Irene Pepperberg ایریزونا کی ایک یونیورسٹی میں جانوروں کے ماہر نفسیات ہیں- 2007 میں طوطے کے مالک آئیرین کی موت واقع ہوگئی اور اس وقت یہ طوطا 50 سے زائد اشیا کی شناخت اور 100 سے زائد الفاظ بول سکتا تھا-

image


Hoover, the Seal
یہ seal جارج اور ایلس نے 1971 میں اس وقت حاصل کی جب یہ انتہائی چھوٹی تھی- seal کا یہ منفرد نام ویکیوم کلینر کی رفتار سے غذا کھانے کی وجہ سے رکھا گیا- آغاز میں سے اسے گھر کے گرد موجود تالاب میں رکھا گیا اور وہی سے ہوور نے بولنا اور مختلف آوازیں نکالنا سیکھا- بعد میں اسے نیو انگلینڈ کے میوزیم میں منتقل کردیا گیا جہاں یہ تفریح کے لیے آنے والی عوام کو “Well hello there!” اور “Get outta here!” کے الفاظ بول کر محظوظ کیا کرتی تھی-اور یہ اس وقت تک جاری رہا جب تک کہ 1985 میں ہوور کی موت نہیں واقع ہوگئی-

image


Odie, the Pug
اگرچہ یہ کتا صرف تین الفاظ بول سکتا ہے لیکن اس کے یہ تین الفاظ کسی بھی امریکی کے دل اور دماغ کو اپنی متوجہ کرنے کے لیے کافی ہیں- اس کتے نے اپنی خصوصیات Late Night with David Letterman نامی شو اور مشہور اوپرا ونفری شو میں دکھائی جہاں اس نے اپنے مالک Ruth سے “I love you!” کے الفاظ کہے-

image


N'kisi, the African Grey Parrot
اس افریقی طوطے کی خصوصیات بھی فہرست میں موجود ایلکس نامی طوطے کے جیسی ہیں- اس کے پاس بھی 950 الفاظ کا وسیع ذخیرہ موجود ہے اور یہ انہیں سمجھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے- اور یہ سیاق و سباق کا درست استعمال کرتے ہوئے مکمل جملے بھی بولنا جانتا ہے- یہ طوطا بولنے والوں جانوروں میں ایک شاندار مثال کی حیثیت رکھتا ہے اور کئی مواقعوں پر اپنی خصوصی صلاحیتوں سے لوگوں کو حیرت زدہ کردیتا ہے-

image


Blackie, the Cat
اگرچہ یہ بلی کسی سائنسی مطالعے کے لیے کبھی بھی زیرِ استعمال نہیں رہی لیکن اس کے باوجود یہ دنیا کے باتیں کرنے والے اہم جانوروں میں سے ایک ہے- اس بلی کو “I love you” اور “I want my mama,” کے الفاظ سکھائے گئے ہیں- اور کئی مقامی ٹی وی چینلز اور ریڈیو پروگرام کی جانب سے اس بلی کو اپنے جوہر دکھانے کے لیے باقاعدہ طور پر ادائیگی بھی کی گئی ہے-

image


Einstein, the African Gray Parrot
یہ طوطا Tennessee کے چڑیا گھر کا مستقل رہائشی ہے- 18 سالہ یہ طوطا 200 الفاظ بولنے کی صلاحیت رکھتا ہے- جب اس طوطے سے پوچھا گیا کہ اگر اسے مونگ پھلی دی جائے تو وہ کیا کرے گا؟ تو خوشی سے طوطے نے چلانا شروع کردیا “Oh my god! Oh my god!” - یہ بھی ایک افریقی طوطا ہے اور اس کا شمار دنیا کے ذہین ترین پرندوں میں تیسرے نمبر پر کیا جاسکتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

If you have a pet, then chances are you've talked to them more than once, probably like they were actually a person. But of course animals can't talk back – or can they? Here's a list of ten beasties, from huge elephants to small breed dogs, who might have something to say about that.