سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر 80 کوڑوں کی سزا

سعودی عرب کی ایک فوجداری عدالت نے سعودی شہری کو تین ماہ قید کے علاوہ 80 کوڑوں کی سزا اور 10000 ہزار سعودی ریال کا جرمانہ کیا ہے۔ سعودی شہری پر الزام تھا کہ اس نے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرتے ہوئے کویتی گلوکارہ شمس کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے۔ سعودی شہری نے فیس بک اور ٹوئٹر پر گلوکارہ کیخلاف توہین آمیز الزامات عائد کیے تھے۔
 

image


العربیہ کے مطابق سزا پانے والا سعودی شہری احلم ان دنوں اس مقدمے کے حوالے سے ضمانت پر ہے، اسے حق ہے کہ اس سزا کے خلاف اپیل دائر کر سکے۔ دوسری جناب کویتی گلوکارہ کے وکیل کا کہنا کہ اس کی موکلہ بھی اس سزا پر مطمئین نہیں ہے اس لیے وہ بھی سعودی شہری کی سزا میں اضافہ کرانے کیلیے اپیل دائر کریں گی۔

گلوکارہ شمس کے مطابق وہ شہرت کو نقصان پہنچانے پر سعودی شہری کیخلاف الگ سے بھی مقدمہ دائر کرے گی۔ نیز سوشل میڈیا پر سعودی شہری احلم کے دو مداحوں کو بھی کٹہرے میں لائے گی۔
 

image

سعودی عدالت میں چلائے جانے والے اس مقدمے کے دوران احلم شمس کے بارے میں اپنے دعوؤں کو ثابت نہیں کرسکا۔ اس وجہ سے عدالت نے اسے سزا سنا دی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The Riyadh Criminal Court has sentenced a Saudi man to a three-month jail term, 80 lashes and a fine of 10,000 riyals ($2,600) after defaming a Kuwaiti singer on Twitter and Facebook.